وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

بیرون ملک سرمایہ کاری کے قواعد و ضوابط کا نوٹیفکیشن جاری


کاروبار کرنے میں آسانی کی جانب ایک اور قدم

Posted On: 22 AUG 2022 7:50PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 22 اگست 2022:

فارن ایکسچینج مینجمنٹ ایکٹ 2015 میں ترمیم کے مطابق حکومت ہند نے ریزرو بینک کی مشاورت سے آؤٹ ورڈ انویسٹمنٹس رولز وضع کیے ہیں۔ اس وقت بھارت میں مقیم فرد کی بیرون ملک سرمایہ کاری اس کے فارن ایکسچینج مینجمنٹ (کسی غیر ملکی سیکیورٹی کی منتقلی یا اجرا) ضوابط 2004 اور فارن ایکسچینج مینجمنٹ (بھارت سے باہر غیر منقولہ جائیداد کا حصول اور منتقلی) ضوابط 2015 کے تحت ہے۔

حکومت ہند نے ریزرو بینک کی مشاورت سے ان ضوابط کو آسان بنانے کے لیے ایک جامع مشق انجام دی۔ فارن ایکسچینج مینجمنٹ (اوورسیز انویسٹمنٹ) ضوابط کا مسودہ اور فارن ایکسچینج مینجمنٹ (اوورسیز انویسٹمنٹ) ضوابط کا مسودہ بھی مشاورت کے لیے عوام کے سامنے رکھا گیا۔ بیرون ملک سرمایہ کاری اور بھارت سے باہر غیر منقولہ جائیداد کے حصول اور منتقلی سے متعلق ایکسٹینٹ ضوابط کو ان قواعد و ضوابط کے تحت شامل کیا گیا ہے۔

بھارت میں کاروباری اداروں کی بڑھتی ہوئی ضروریات کے پیش نظر، تیزی سے مربوط عالمی منڈی میں، بھارتی کارپوریٹس کو عالمی ویلیو چین کا حصہ بننے کی ضرورت ہے۔ بیرون ملک سرمایہ کاری کے لیے نظر ثانی شدہ ریگولیٹری فریم ورک بیرون ملک سرمایہ کاری کے لیے موجودہ فریم ورک کو آسان بنانے کا التزام دیتا ہے اور اسے موجودہ کاروباری اور معاشی حرکیات کے ساتھ ہم آہنگ کیا گیا ہے۔ بیرون ملک براہ راست سرمایہ کاری اور بیرون ملک پورٹ فولیو سرمایہ کاری کے بارے میں وضاحت لائی گئی ہے اور بیرون ملک سرمایہ کاری سے متعلق مختلف لین دین جو پہلے منظوری کے ذریعے انجام پاتے تھے اب خودکار طریقے سے ہوں گے، جس سے "کاروبار کرنے میں آسانی" میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

بیرون ملک سرمایہ کاری کے قواعد و ضوابط، 2022 کو درج ذیل لنک سے پڑھا جاسکتا ہے:

https://egazette.nic.in/WriteReadData/2022/238239.pdf

***

(ش ح – ع ا – ع ر)

U. No. 9404

 


(Release ID: 1853687) Visitor Counter : 259


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Punjabi