جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت
ماحول دوست توانائی کے منصوبوں کی خاطر قرض فراہم کرنے کے لئے ایریڈا نے مہاپریت کے ساتھ مفاہمت نامے پر دستخط کئے
ایریڈا پروجیکٹوں کے لئے مہاپریت کو ٹیکنولوجیائی مالی مشاورت فراہم کرے گی
Posted On:
22 AUG 2022 4:16PM by PIB Delhi
انڈین رینیوایبل انرجی ڈیولپمنٹ ایجنسی لمیٹڈ (ایریڈا) نے مہاتما پھولے رینیوایبل انرجی اینڈ انفراسٹرکچر ٹیکنالوجی لمیٹڈ (مہاپریت) کے ساتھ ایک مفاہمت نامے پر کل دستخط کئے ہیں جو ایم پی بی سی ڈی سی کا ایک مکمل ملکیتی ذیلی ادارہ ہے۔ اس میں 49 فی صد حکومتِ ہند کی اور 51 فی صد حکومت مہاراشٹر کی ملکیت ہے۔ مفاہمت نامے کے مطابق مہاپریت ایریڈا کو قابل تجدید توانائی کے پروجیکٹوں کے لئے مالیاتی سہولیات فراہم کرے گی جو ریاستی یوٹیلیٹیز، مقامی اداروں اور قابل تجدید توانائی پارکس کے بنیادی ڈھانچے کے لئے استعمال کی جائیں گی۔
اس مفاہمت نامے پر جناب پردیپ کمار داس، چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر (سی ایم ڈی)، ایریڈا اور جناب بپن شریمالی، سی ایم ڈی، مہاپریت نے دستخط کئے۔ اس اشتراک کے تحت ایریڈا مہاپریت کے لئے قابل تجدید توانائی اور توانائی کی مؤثریت اور تحفظ کے پروجیکٹوں کیلئے ٹیکنولوجیائی مالی مشاورت فراہم کرے گی۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سی ایم ڈی، ایریڈا نے کہا: ہمیں مہاپریت کے ساتھ شراکت کرنے اور مہاراشٹر کی پائیدار ترقی کے لئے اپنی تکنیکی مالیاتی مہارت مہاپریت کو پیش کرنے پر خوشی ہے۔ اس قسم کے تعاون کے ذریعے ہم حکومت کے ساتھ اس لحاظ سے اعانت کر سکیں گے کہ ہندوستان 2030 تک غیر- فوسِل ایندھن سے توانائی کے 50 فیصد حصے کے حصول کےاپنے نشانے کو پار کر سکے۔ علاوہ ازیں اس طرح کے اقدامات سے ماحول دوست سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کے ساتھ ساتھ روزگار کے ہزاروں مواقع پیدا کی جا سکتی ہیں۔
قابل تجدید توانائی کے سیکٹر میں بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے کے لئے ایرایڈا نے دو سال قبل ایک خصوصی بزنس ڈویلپمنٹ اور کنسلٹنسی ڈویژن قائم کیا تھا۔ یہ نواں مفاہمت نامہ ہے جس پر ملک کی پائیدار ترقی کے لئے مشاورتی خدمات فراہم کرنے کی خاطر گزشتہ دو برسوں میں ایریڈا کی طرف سے دستخط کئے گئے ہیں۔ ایس جے وی این، این ایچ پی سی، ٹی اے این جی ای ڈی سی او، این ای ای پی سی او، بی وی ایف سی ایل، ٹی ایچ ڈی سی آئی ایل، جی ایس ایل، اور سی آئی پی ای ٹی نے ماحول دوست توانائی کے پروجیکٹوں کے لئے اپنی تکنیکی مالیاتی مہارت کو بڑھانے کے لئے ایریڈا کے ساتھ مفاہمت نامے پر دستخط کئے ہیں۔ ایریڈا پہلے ہی زیادہ تر مفاہمت ناموں پر کام شروع کر چکی ہے۔
***
ش ح۔ع س ۔ ک ا
(Release ID: 1853653)
Visitor Counter : 153