سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے پنے  کے سی ایس آئی آر کے  نئے بلڈنگ کمپلیکس کا افتتاح کیا اور  اسٹارٹ اپس کے ساتھ بات چیت کی


سی ایس آئی آر-یو آر ڈی آئی پی کی نئی ادارہ جاتی عمارت این سی ایل کیمپس میں واقع ہے
صحت، توانائی، ماحولیات، ڈیجیٹل کاری اور آٹومیشن کے موضوعات پر کام کرنے والے منتخب 30 اسٹارٹ اپ بانیوں کے ساتھ ایک چھوٹی نمائش کا افتتاح

وزیر موصوف نے دنیا کے پہلے بغیر دھوئیں کے سینیٹری پیڈ ڈسپوزل اور ری سائیکلنگ نظام اور دنیا کے پہلے دوہری طاقت والے (گرڈ + مکینیکل) دو مرحلے کے ڈیفبریلیٹر متعارف کرانے کے لیے اسٹارٹ اپس کو آزادانہ فنڈنگ کی یقین دہانی کرائی

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے بھارت کا پہلا اور سب سے بڑا کمپریسڈ بائیو گیس پلانٹ تیار کرنے کے لیے  زرعی اسٹارٹ اپس کے انتظام کو مزید بہتر بنانے کا وعدہ کیا جو نامیاتی  خوراک کے فضلے کو کمپریسڈ بایو گیس میں تبدیل کررہےہیں

Posted On: 20 AUG 2022 5:49PM by PIB Delhi

سائنس و ٹیکنالوجی کےمرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ؛ ارضیاتی سائنس کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ؛ وزیر اعظم کے دفتر، عملہ، عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلاء کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نےآج پنے میں واقع  سی ایس آئی آر کے نئے بلڈنگ کمپلیکس کا افتتاح کیا اور اسٹارٹ اپ کے ساتھ بات چیت کی۔

سی ایس آئی آر –یو آر ڈی آئی پی کی نئی ادارہ جاتی عمارت این سی ایل  کیمپس میں واقع ہے اور اس کے افتتاح کے موقع پر صحت، توانائی، ماحولیات، ڈیجیٹل کاری اور آٹومیشن کے موضوعات پر کام کرنے والے منتخب 30 سٹارٹ اپ بانیوں کے ساتھ ایک چھوٹی نمائش کا انعقاد کیا گیا تھا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/DJS-1701V.jpg

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے دنیا کے پہلے دھوئیں کے بغیر سینیٹری پیڈ ڈسپوزل اور ری سائیکلنگ نظام  والے دنیا کے پہلے دوہری طاقت  کے حامل (گرڈ + مکینیکل) دو مرحلے والے ڈیفبریلیٹر جیسی پہلی قسم کی اختراعات کے ساتھ سامنے آنے والے ہندوستانی سٹارٹ اپس میں گہری دلچسپی لی۔ وزیر موصوف نے بانیوں کو اس طرح کی عالمی اختراعات کو فروغ دینے کے لیےآزادانہ فنڈنگ ​​کے لیے محکمہ سائنس و ٹیکنالوجی سے رجوع کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے صنعتوں سے ہندوستان کے اسٹارٹ اپ ماحولیاتی نظام کو مزید متحرک اور نتیجہ پر مبنی بنانے کے لیے ایسی کامیابی کی کہانیوں کے ساتھ شراکت داری کرنے کی بھی اپیل کی۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے بھارت کے پہلے سی دی ایس سی اوسے منظور شدہ سرکولیٹنگ ٹیومر سیل تشخیصی حل، ہندوستان کا پہلا اور واحد بایو ایکٹو گلاس پر مبنی مصنوعی ہڈی گرافٹ متبادل دانتوں کی مصنوعات، اگلی نسل کے بایونک آلات، موتیا بند کی سرجری کے بعد بینائی میں بہتری لانے کے لیے حسب ضرورت انٹرا آکولر لینس اور اگلی نسل کی سوڈیم آئن بیٹری ٹیکنالوجی تیار کرنے کے لیے کمپنیوں کی بھی ستائش کی۔

زرعی  اسٹارٹ اپس میں گہری دلچسپی لیتے ہوئے، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آبپاشی کے انتظام کو بہتر، قابل اعتماد، اور موثر نتائج ’’ہر کھیت میں زیادہ پیداوار‘‘ اور اگلی نسل کے زرعی حیاتیاتی فصلوں کو آب و ہوا کو لچکدار اور کیڑوں اور بیماریوں کے لیے مزاحمتی بنانے کے لیے ہندوستان کے پہلے اور سب سے بڑے کمپریسڈ بایو گیس پلانٹ کے مالکان کے ساتھ تفصیلی بات چیت کی جو نامیاتی خوراک کے فضلے کو کمپریسڈ بائیو گیس میں تبدیل کرنے کے ساتھ مقامی طور پر تیار کردہ سینسر ٹیکنالوجی کے لیے کمپنیوں سے بات چیت کی۔ انہوں نے بڑے پیمانہ پر زرعی اسٹارٹ اپس کو ہر ممکن امداد بہم پہنچانے کا وعدہ کیا۔

پروگرام کے دوران ریئل ٹائم آئی او ٹی پر مبنی ہوا کے معیار کی نگرانی کرنے والے آلات کی مدد سے کام کرنے والے اسٹارٹ اپ  کے ساتھ یونیکورن  کی حیثیت حاصل کرنے والی ایک ایس کمپنی بھی موجود تھی جس نے اگلی نسل کی 5جی وائرلیس ٹیکنالوجی تیار کی ہے جو بغیر لائسنس والے ا سپیکٹرم میں بڑے پیمانے پر فائبر کلاس، نان  لائن آف سائٹ براڈ بینڈ فراہم کرتی ہے۔

قبل ازیں، نئی عمارت کے احاطے کا افتتاح کرنے کے بعد، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ سی  ایس آئی آر –یو آر ڈی آئی پی پیٹنٹ کا تجزیہ کرنے والا اور انفارمیٹکس سرگرمیوں میں مصروف  ایک معروف قومی مرکز ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی ایس آئی آر کے ایک خصوصی خدماتی یونٹ کے طور پر، علم پر مبنی خدمات کے شعبے کو پورا کرنے کے لیے سی ایس آئی آر –یو آر ڈی آئی پی اپنے قیام کے 22 ویں سال میں ہے، جوماقبل  تحقیق اورماقبل  ترقی کے مراحل کی حمایت کرنے والی مسلسل تجزیات اور انفارمیٹکس خدمات کی سرگرمیوں کے لیے وقف ہے۔ساتھ باقاعدہ، مشن موڈ اور تھیم پر مبنی سی ایس آئی آر تحقیق و ترقی  کے پروجیکٹوں  کے علاوہ تحقیقی اداروں، سٹارٹ اپس، ایس ایم ای ، ہندوستانی کارپوریٹس اورکثیر ملکی کارپوریشنوں کو معاون خدمات بھی فراہم کرتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/DJS-2GNTP.jpg

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ انہیں یہ جان کر خوشی ہو رہی ہے کہ گزشتہ 2 دہائیوں میں سی ایس آئی آر –یو آر ڈی آئی پی نے پیٹنفارمیٹکس، کیم بایو انفارمیٹکس (ان پٹ ٹو ڈرگ ڈسکوری – انفارمیشن پروڈکٹس)، فائٹو انفارمیٹکس، ٹاکسن انفارمیٹکس اور ویب پر مبنی ایپلی کیشن کی تیاری میں صف اول کی صلاحیتوں کے ساتھ پورٹل، موضوع کا مخصوص ڈیٹا بیس، ادارہ جاتی ذخیرے تک رسائی اورآزادانہ اختراعات میں تعاون فراہم کرنے کے لیے مختلف شراکت داروں کو اہم معلوماتی خدمات فراہم کرنے  اور سی ایس آئی آر کے علم کی بنیاد میں قابل ستائش ویلیو ایڈیشن  کے لیے کام کیا ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے اپنے خطاب کے اختتام میں کہا کہ اپنے ادارہ جاتی احاطے کی توسیع کے ساتھ، سی ایس آئی آر –یو آر ڈی آئی پی کے لیےخود انحصار ہندوستان کے حصول کی سمت میں  اس مخصوص انفارمیٹکس سیکٹر میں اپنی متنوع سرگرمیوں کے دائرے اوردائرہ کار کو  وسعت  دینے نیز ملک بھر میں اندرون ملک طلبہ اور بیرونی گاہکوں اورشراکت داروں  کی گزارشات کو پورا کرنے کے موقع میں اضافہ ہو ا ہے اور اس کے اپنے ہنر مندی کے فروغ کے پروگراموں کے سلسلے میں اپنی خدمات مزید تیز کرنے کے امکانات بھی بڑھ گئے ہیں۔

*********

(ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

9353



(Release ID: 1853392) Visitor Counter : 132