وزارت دفاع
حکومت آرمڈ فورسز ٹرائبیونل کو اور زیادہ بااختیار بنانے کے عہد کی پابند ہے تاکہ اسے زیادہ ذمہ دار بنایا جاسکے :وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ
جناب راج ناتھ سنگھ نے تمام فریقوں پر زور دیا کہ وہ انصاف کی بروقت ڈیلیوری کے لئے کام کریں
Posted On:
20 AUG 2022 3:37PM by PIB Delhi
وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ حکومت آرمڈ فورسز ٹرائبیونل کو اور زیادہ با اختیار اور ذمہ دار بنانے کے عہد کی پابند ہے اور اس کی جانب تمام مطلوبہ اقدامات کو زیر عمل لایا جائے گا۔ ایک سیمنار کے شرکاء کو خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ عدلیہ جمہوریت کا ایک مضبوط ستون ہے اور عدالتی افسران اور وکلاء اس عدلیہ نظام کے ستون ہیں۔ یہ سیمنار آج نئی دہلی میں ’’اندرون بینی۔ آرمڈ فورسز ٹرائبیونل‘‘ کے عنوان سے آرمڈ فورسز ٹرائبیونل پرنسپل بنچ بار ایسو سی ایشن کے زیر اہتمام منعقد ہوا۔ انھوں نے کہا کہ لوگ دیگر تمام امکانات ختم ہوجانے کے بعد عدلیہ کا دروازہ کھٹکھٹاتے ہیں اور مضبوط عدالتی نظام سوراج یا اچھی حکمرانی کی بنیادہے۔
جناب راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ مختلف نوعیت کے قانونی معاملات کو نمٹانے اور زیر التواء معاملوں کو نمٹانے کے لئے ڈومین پر مبنی ٹرائبیونلز قائم کئے گئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ مقدمہ درج کرنے والوں کو ہماری عدلیہ پر بھروسہ ہے اور جوبھی اقدامات مطلوب ہیں وہ عمل میں لائے جارہے ہیں مثلا ٹرائبیونل میں خالی آسامیوں کو پُر کرنا۔ وزیر دفاع نے حاضرین کو یقین دلایا کہ حکومت سیمنار سےملنے والے مشوروں پر غور کرے گی تاکہ سابق فوجیوں کی امنگوں کو پورا کیا جاسکے اور موجودہ فوجیوں کو بھی تیزی سے انصاف ملے۔
وزیر دفاع نے ’’انصاف میں تاخیر انصاف سے انکار کے برابر ہے‘‘ اور ’’عاجلانہ انصاف، انصاف کو دفن کرنے جیسا ہے‘‘۔ کے درمیان توازن رکھنے کو کہا تاکہ عموما عدالتی نظام اور خصوصاً آرمڈ فورسز ٹرائبیونل میں التواء اور تاخیر میں کمی آئے کیونکہ بروقت انصاف ملنے سے نہ صرف یہ کہ آرمڈ فورسز ٹرائبیونلز پر بوجھ کم ہوگا بلکہ ہمارے سپاہیوں کا عدلیہ پر اعتماد مضبوط ہوگا۔
جناب راج ناتھ سنگھ نے حاضرین کو بتایا کہ ہندوستان میں آرمڈ فورسز ٹرائبیونل کا اوریجنل اور ایپلیٹ دونوں طرح کا دائرہ اختیار ہے جبکہ بعض ترقی یافتہ ممالک مثلا برطانیہ اور امریکہ میں صرف ایپلیٹ دائرہ اختیارہ ہے۔یہ بہت اہمیت کا حامل ہے کیونکہ آرمڈ فورسز ٹرائبیونل مسلح افواج کے اہلکاروں ، سابق فوجیوں اور ان کے کنبوں کی شکایات کا ازالہ کرنے کا اہم فورم ہے۔
جناب راج ناتھ سنگ نے مزید کہ اکہ آرمڈ فورسز ٹرائبیونل پر غور وفکر کا یہ سیمنار آج اور زیادہ اہمیت اختیار کرگیا ہے جبکہ ملک آزادی کا امرت مہوتسو منارہا ہے اور انھوں نے نے محترم وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی ’پنچ پرن‘‘ کی اپیل کا ذکر کیا جو ہندوستان کو نوآبادیاتی ذہنیت سے آزاد کرکے ایک ترقی یافتہ ملک بنانے ، اپنی میراث پر فخر کرنے اور اپنے فرائض کی انجام دہی کے لئے ہے۔ جناب راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ ہندوستانی روایات میں غوروفکر اور مشاہدے کو انتہائی اہم مقام حاصل ہے۔
قانون اور انصاف کے وزیر جناب کرن رجیجو نے سیمنار میں اپنی تقریر میں زور دے کر کہا کہ حکومت مقدمات کے التواء کو دور کرنے پر کام کررہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ آرمڈ فورسز ٹرایبیونل جیسے ٹرائبیونل زیر التواء مقدمات میں کمی لانے کے لئے زبردست کام کررہے ہیں۔
چیف آف دی آرمی اسٹاف جنرل منوج پانڈے، چیف آف ائر اسٹاف ائر چیف مارشل وی آر چودھری اور چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈ مرل آر ہری کمار بھی اس موقع پر موجود تھے۔ جسٹس راجیندر مینن، چیئر پرسن اے ایف ٹی نے کلیدی خطبہ دیا۔
****
U.No:9348
ش ح۔رف۔س ا
(Release ID: 1853362)
Visitor Counter : 173