عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

’انتظامی اصلاحات کے ذریعہ شہریوں اور حکومت کو قریب لانا‘ کے موضوع پر علاقائی کانفرنس کا اختتام نوجوان ذہنوں کی رہنمائی  کے اجتماعی وژن کے ساتھ ہوا


دو روزہ علاقائی کانفرنس میں سینئر آئی اے ایس  افسران، مرکزی وزارتوں/محکموں، ریاستی حکومتوں کے نمائندوں نے شرکت کی

این سی جی جی /ڈی اے آر پی جی نے آئندہ پانچ سالوں میں حکومت  اروناچل پردیش کے 500 انتظامی افسران  کے لیے گورننس میں مڈ کیریئر بلڈنگ پروگرام کے انعقاد کے لیے  حکومت اروناچل پردیش کے ساتھ ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے

ڈی اے آر پی جی ای-آفس ورژن 5.6 کو ورژن 7.0 میں اپ گریڈ کرنے کے لیے حکومت اروناچل پردیش کے ساتھ تعاون کرے گا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 19 AUG 2022 1:10PM by PIB Delhi

حکومت ہند کے انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمے(ڈی اے آر پی جی)نے حکومت اروناچل پردیش کے تعاون سے ایٹا نگر میں 18-19 اگست، 2022 کے دوران ’’انتظامی اصلاحات کے ذریعہ شہریوں اور حکومت کو قریب لانا‘‘ کے موضوع پر ایک دو روزہ علاقائی کانفرنس کا انعقاد کیا۔

اروناچل پردیش کے وزیر اعلیٰ پیما کھنڈو کے ساتھ دو روزہ علاقائی کانفرنس کا افتتاح کرتے ہوئے، سائنس و ٹیکنالوجی کےمرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ؛ ارضیاتی سائنس کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ؛ وزیر اعظم کے دفتر، عملہ، عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلاء کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ، 2014 سے پہلے، شمال مشرقی خطہ سابقہ مرکزی حکومتوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے معاشی طور پر متاثر ہوا، لیکن 2014 میں مودی کومت کے چارج سنبھالنے کے  فوراً بعد وزیراعظم نے کہا تھا کہ خطے کو ملک کے زیادہ ترقی یافتہ علاقوں کے برابر لانے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں شمال مشرق کے ورک کلچر میں گزشتہ 8 سالوں میں انقلابی تبدیلی آئی ہے۔

وزیر موصوف نے کہا کہ اس کے نتیجے میں اب شمال مشرق میں پروجیکٹ ایک مقررہ وقت کے اندر مکمل ہو رہے ہیں اور مرکزی فنڈ کا استعمال تقریباً 100 فیصد ہے۔ ہر ریاست ریلوے کے ذریعہ مرکزی دارالحکومت سے جڑی ہوئی ہے اور آٹھ ریاستوں میں سے ہر ایک  کے پاس اپنا ہوائی اڈہ  ہونے جا رہا ہے جبکہ گوہاٹی ایک اہم بین الاقوامی ہوائی اڈے میں تبدیل ہو گیا ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ جناب نریندر مودی کے وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے کے بعد ہی ایسی کانفرنسیں اروناچل پردیش جیسی شمال مشرقی ریاستوں کے ساتھ ساتھ دیگر پہاڑی اور پسماندہ علاقوں میں منعقد کی گئی ہیں تاکہ انہیں زندگی کے ہر شعبے میں بااختیار بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا، انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمے کے ذریعہ منعقد کی جا رہی ایٹا نگر کانفرنس اگست، 2019 میں میگھالیہ میں منعقدہ ای-گورننس  سے متعلق قومی کانفرنس کے بعدمنعقد کی گئی ، جب ای-گورننس کے بارے میں ’شیلونگ ڈیکلریشن‘ منظور کیا گیا تھا تاکہ  کو بہترین طرز عمل ، جدید ترین ٹکنالوجی کی ترقی اور ان سے استفادہ کرنے کے لیے موثر حکمرانی اور عوامی خدمات کی فراہمی کو حاصل کیا جا سکے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے بتایا کہ انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے  محکمے نے حکومت اروناچل پردیش اور سینٹر فار گڈ گورننس، حیدرآباد کے تعاون سےتمام اضلاع میں گورننس کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے نیشنل گڈ گورننس انڈیکس کے خطوط پر شمال مشرقی ریاستوں کے لیے پہلا ضلعی گڈ گورننس انڈیکس تیار کیا ہے۔

انہوں نے کہا،ڈی اے آر پی جی حکومت اروناچل پردیش کے ساتھ مل کر اروناچل پردیش کے ہر ضلع کی ماہانہ بنیادوں پر رینکنگ کی نگرانی کے لیے ایک ڈسٹرکٹ گڈ گورننس پورٹل تیار کرنے اور ریاست اروناچل پردیش کے اندر کارکردگی کو معیاری  بنانے میں مدد کرنے کا منصوبہ بھی  تیار کیا ہے۔ یہ بتانا مناسب ہے کہ شمال مشرقی خطے کے لیے ایک آن لائن گڈ گورننس انڈیکس بنانا ضروری ہے جو اروناچل پردیش کے ڈسٹرکٹ گڈ گورننس انڈیکس کی خطوط پر سالانہ بہتری کو نشاندہی کرے ، جس کی نگرانی پھر ڈیجیٹل پورٹل کے ذریعہ کی جائے ۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا، وزیر اعظم مودی اروناچل کو مشرقی ایشیا کا ایک بڑا گیٹ وے بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ قومی سلامتی کے حوالے سے اروناچل کے کردار کو دیکھتے ہوئے جدید انفراسٹرکچر قائم کیا گیا ہے۔ قدرت نے اروناچل کو اپنے بیش بہا خزانوں سے نوازا ہے اور مرکز بھی اروناچل کی سیاحتی صلاحیت کو پوری دنیا تک لے جانے کی کوشش کر رہا ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے اعلان کیا کہ مفاہمت نامے کے مطابق ڈی اے آر پی جی ریاستی حکومت کے ساتھ مل کر ایک ’ضلعی گڈ گورننس پورٹل‘ تیار کرے گا تاکہ ماہانہ بنیادوں پر ہر ضلع کی کارکردگی کی نگرانی کی جا سکے اور مرحلہ وار طریقے سے ای-آفس ورژن 5.6 کو ای-آفس ورژن 7.0 میں اپ گریڈ کرنے میں ریاست کی مدد کی جا سکے۔ مزید برآں، ڈی اے آر پی جی کے تحت نیشنل سینٹر فار گڈ گورننس اگلے پانچ سالوں میں اروناچل پردیش ایڈمنسٹریٹو سروسز کے 500 افسران کے لیے گورننس میں مڈ کیریئر بلڈنگ کے پروگراموں کا اہتمام کرے گا۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ایٹا نگر میں دو روزہ علاقائی کانفرنس کے انعقاد کے لیے جناب وی سری نواس، سکریٹری، ڈی اے آر پی جی کی ستائش کی۔

دو روزہ علاقائی کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پیما کھنڈو نے کہا کہ نظم و نسق میں تبدیلی لانے اور اسے عوام کے قریب لانے کے لیے انتظامی اصلاحات ناگزیر ہیں اور اروناچل پردیش کی  حکومت شفافیت، جوابدہی اور فائلوں کو تیزی سے نمٹانے کے لیے مسلسل اصلاحات کو اپنا رہی ہے۔ 

اس موقع پر، جناب پیما کھنڈو نے کہا کہ ’’یہ کانفرنس بہت اہمیت کی حامل ہے کیونکہ اس کا مقصد حکومت اور عوام کے درمیان ہر ممکن حد تک فاصلہ کم کرنے کے لیے سرکاری افسران کو سہولت فراہم کرنا اور لیس کرنا ہے۔ ای-آفس سسٹم کو موثر اور شفاف حکمرانی کے لیے بہترین تکنیکی مداخلتوں میں سے ایک قرار دیتے ہوئے، کھنڈو نے بتایا کہ اروناچل پردیش ’’ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر اپنے دفاتر میں مصروف عمل ہے۔‘‘

انہوں نے یہ بھی کہا کہ، ہم نے 2022-23 کو ای-گورننس کا سال قرار دیا ہے نیز ای-اسمبلی اور ای-کیبنٹ ماڈیول کو اپنانے کے علاوہ پہلے ہی ریاستی سول سیکرٹریٹ میں 100 فیصد ای-آفس  نافذ کر دیا ہے۔ ابھی تک ہم نے  ای-پرگتی جائزہ  کے 17اجلاس منعقد کیے ہیں، جن میں ہم نے ڈپٹی کمشنروں اور لائن محکموں کے ساتھ 200 سے زیادہ پروجیکٹوں اور اسکیموں کا جائزہ لیا ہے اور تیزی رفتاری سے نشاندہی کی ہے۔

جناب کھنڈو نے مزید بتایا کہ حکومت نے ای-آفس پلیٹ فارم پر آن بورڈنگ کے لیے 22 شعبوں کی نشاندہی کی ہے جبکہ باقی دفاتر بشمول اضلاع کے دفاتر کو اس سال اکتوبر تک آن بورڈ ہونے کی ہدایت دی گئی ہے۔

اب تک ہم نے الیکٹرانک طور پر 8,10,350 فائلوں کو ای-دفاتر کے ذریعہ منتقل کیا ہے اور میں یہ کہوں گا کہ فائلوں کی نقل و حرکت شفاف اور تیز تر ہو گئی ہے۔ اس نے احتساب کے عمل  کو بھی فروغ دیا ہے کیونکہ اب یہ معلوم کرنا آسان ہے کہ کس محکمے میں یا کس کی میز پر کوئی خاص فائل زیر التوا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے گڈ گورننس میں تعاون کرنے کے لیے ریاستی حکومت کے ساتھ ایک مفاہمت نامے پر دستخط کرنے کے لیے ڈی اے آر پی جی کا شکریہ ادا کیا۔

جناب  وی سرینواس نے ایٹا نگر میں علاقائی کانفرنس کے انعقاد پر وزیر اعلیٰ اور چیف سکریٹری کی ستائش کی۔ انہوں نے کہا کہ شہری پہلے کی حکمرانی کا ماڈل حکومت کی زیادہ سے زیادہ حکمرانی- کم سے کم حکومت کی پالیسی کا بہترین مظہر ہے۔ یہ اداروں کی ڈیجیٹل تبدیلی سے حاصل کیا جا سکتا ہے۔ انتظامی اصلاحات کو چست، معاون اور مربوط حکومت کے قیام میں سہولت فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈی اے آر پی جی نے اروناچل پردیش کی حکومت کے ساتھ ضلعی  گڈ گورننس انڈیکس تیار کرنے میں تعاون کیا - یہ شمال مشرقی ریاستوں  میں پہلی بار ہوا ہے۔ یہ اعداد و شمار کی مفاہمت کے تقریباً آخری مراحل میں ہے اور جلد ہی لانچ کے لیے تیار ہو جائے گا۔ حکومت ہند Vision India@2047 تشکیل دے رہی ہے۔ ڈاکٹر جتیندر سنگھ جی گورننس  سے متعلق ڈی اے آر پی جی کے نوجوان افسروں پر توجہ دینے اور مشاورتی گروپ کے سربراہ ہیں کرتے ہیں۔ ڈاکٹر ایس این ترپاٹھی جی نے Vision India@2047 کی تشکیل میں ڈی اے آر پی جی کے نالج پارٹنر کے طور پر آئی آئی پی اےمیں کافی کام کیا ہے۔ جناب وی سری نواس نے تمام نوجوان افسروں، ضلع کلکٹروں کو ایک پیغام دیا کہ ہم نے 15 اگست 2022 کو لال قلعہ کی فصیل سے عزت مآب وزیر اعظم کو’’جئے انوسندھان‘‘- مشن انوویشن کا ذکر کرتے ہوئے  سنا ہے۔ قوم کو تبدیل کرنے کے لیے ڈیجیٹل گورننس ماڈل تشکیل دے کر ضلعی کلکٹروں کو گورننس میں اختراعات کی اس کال کا جواب دینا چاہیے۔

علاقائی کانفرنس کو اروناچل پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ جناب چونا مین ؛اروناچل پردیش کے چیف سکریٹری،جناب دھرمیندر ؛ شمال مشرقی خطے کی ترقی کے جناب لوک رنجن، سکریٹری؛ اور اے آر پی جی میں جوائنٹ سکریٹری ، جناب این بی ایس راجپوت نے بھی خطاب کیا۔  حکومت اروناچل پردیش کے سکریٹری (اے آر) اجے چگتی  نے افتتاحی اجلاس کے دوران  شکریہ کے کلمات پیش کیے ۔

علاقائی کانفرنس میں گورننس میں اصلاحات میں، شمال مشرقی ریاستوں میں عوامی شکایات کے ازالے اور ای-آفس، شمال مشرقی ریاستوں میں بہتر حکمرانی کے عمل ؛ ڈسٹرکٹ گڈ گورننس انڈیکس اور گڈ گورننس کے طریقے سے متعلق 5 تکنیکی  نشستیں شامل ہیں۔

پہلے دن، آئی آئی پی اے کے ڈی جی، جناب ایس این ترپاٹھی نے "گورننس میں اصلاحات" کے موضوع پر پہلی نشست کی صدارت کی، Vision India@2047 ؛ پرسنل ایڈمنسٹریشن میں اصلاحات؛ اروناچل پردیش میں مشن کرم یوگی اور اصلاحات کے موضوع پریزنٹیشن پیش کی گئیں۔

دوپہر کے کھانے کے بعد حکومت کے پرنسپل سکریٹری (آئی ٹی) جناب کے ڈی ویزو کی صدارت میں ہوئے اجلاس کے دوران، ناگالینڈ میں عوامی شکایات کے ازالے اور ای-آفس، عوامی شکایات کا سی پی جی آر اے ایم ایس ازالہ، ’’ریاستوں میں عوامی شکایات کا ازالہ اور ای-آفس‘‘، سکم میں ای-آفس؛ اروناچل میں شہری مرکزی منصوبہ بندی ، ’توانگ میں عوامی شکایات کا ازالہ‘ کے موضوع پر بالترتیب پریزینٹیشن دی گئیں۔

یہ کانفرنس انتظامی تربیت میں بہترین طرز عمل کی تشکیل اور ان پر عمل درآمد ، شہریوں پر مبنی طرز حکمرانی میں سہولت فراہم کرنے کے لیے صلاحیت سازی، ای گورننس کے ذریعہ  عوامی خدمات کی بہتر فراہمی، شفاف، جوابدہ اور شہری دوست موثر انتظامیہ کے ذریعہ تجربات کا اشتراک کرنے کے لیے ایک مشترکہ پلیٹ فارم بنانے کی کوشش ہے۔

کانفرنس کا اختتام ڈی اے آر پی جی کے سکریٹری جناب وی سری نواس اور حکومت اروناچل پردیش کے چیف سکریٹری جناب دھرمیندر کے اختتامی  کلمات کے ساتھ ہوا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

9326

 


(ریلیز آئی ڈی: 1853199) وزیٹر کاؤنٹر : 249