وزارات ثقافت
azadi ka amrit mahotsav

آزادی کا ا مرت مہوتسو کے حصے کی  شکل میں ملک کی تکسیری ٹیکسٹائل روایتوں کو ایک ساتھ لانے کے لئے ’سُوتر سَنتتی‘کے نام سے ایک نمائش کا اہتمام کیا

प्रविष्टि तिथि: 19 AUG 2022 2:56PM by PIB Delhi

وزارت ثقافت اور نیشنل میوزیم نے ابھیراج بالڈوٹا فاؤنڈیشن کے تعاون سے کل ملک کی  تکسیری ٹیکسٹائل روایتوں کو ایک ساتھ لا کر ایک آزاد ملک کے طورپر ہندوستان کی پیدائش کے 75سال پورے ہونے کے موقع پر ’سُوتر سَنتتی‘کے نام سے ایک نمائش کا اہتمام کیا۔

یہ نمائش نئی دہلی میں 20 ؍ستمبر 2022ء تک جاری رہے گی۔

 

 

اس نمائش کا افتتاح وزارت ثقافت میں سیکریٹری جناب گووند موہن نے کیا۔

سُوتر سَنتتی کا لفظی معنی ہے سوت کا تسلسل۔ نمائش کے عنوان کی شکل میں یہ ہندوستانی ثقافت اور سماج میں چل رہے مکالموں کی ایک علامت ہے، جو اس کے فروغ کو شکل دیتا ہے اور ماضی کو مستقبل کے ساتھ جوڑتا ہے۔اس نمائش میں میں 75اہم کاریگروں ، دستکاروں، ڈیزائنروں اور فنکاروں کے 100سے زیادہ کپڑوں کی نمائش کی گئی ہے۔

لاوینا بالڈوٹا کے ذریعے کیوریٹڈ کی گئی یہ نمائش اس کے اہم خصوصیات کی شکل میں دستکاری اور اس کے روایتی ڈھانچے پر روشنی ڈالتی ہے۔ ہاتھ سے بنائی ، کڑھائی، رنگائی، چھپائی، پینٹنگ اور دھاگے و سوت کے امتزاج کی دیگر شکلوں کے ساتھ بنائے گئے کپڑے ہیں۔ان کے ریشوں میں مقامی قسمیں، جیسے کنڈو یا اور کالا کپاس، شہتوت اور جنگلی ریشم، اونٹ اور بھیڑ کا اُون ، بکری اور یاک کے بال شامل ہیں۔  نمائش کے انعقاد کا وژن ہندوستان کی روایتی قدروں جیسے قوم کی تشریح کرنے میں نامیاتی اور سست صارفیت کے اصولوں کو بڑھاوا دینا چاہتا ہے۔ ساتھ ہی اس میں پوشیدہ اجتماعی اور اشتراکی کوشش ، جو ایسے اہداف کی طرف بڑھنے کے لئے ضروری ہے۔

شرکاء کی اہم خصوصیات میں شامل ہیں:

کاریگر:وسیم(آری ، کانی اور ہاتھ سے بنا ہوا پشمینہ جماور سے نقش قلم کاری)؛ وجے گولید(اِلکل)، شونیہ(بٹک-ٹیگور شاعری)

تنظیم؍غیر سرکاری تنظیم: آشا راہل جین کے ذریعے (انجنا سومانی کے کلیکشن سے)؛ منیش سکسینہ کے ذریعے آدیم؛ کرشما سوالی کے ذریعے  چانکیہ اسکول آف کرافٹ؛گڈ اَرتھ، مالاوکا شیوکمار اورجین-فرانکوئز لیزیز  کے ذریعے وسترکلا ۔

حصہ لینے والے فیشن اور کپڑا ڈیزائنروں، کاٹوریئرز اور کثیر صفتی فنکاروں میں شامل ہیں:آبو سندیپ، اشدین، انجل بھنڈاری، اشیش شاہ، گورو گپتا، گورنگ شاہ، منیش ملہوترا، پیٹر ڈی اسکولی، سنجے گرگ(را مینگو)، اسمرتی مورارکا، ترون تاہلیانی۔

ٹیکسٹائل احیاء کار:آصف شیخ(سی ڈی ایس)، چارلی متھلینا، درشن شاہ(ویور اسٹوڈیو)، جیسمینا زیلیانگ(ہیئرلوم ناگا)، پوروی پٹیل، رادھکا راجے(بڑودا شالو)، سواتی اور سونینا، اُمنگ ہوتھیسنگ سمیت دیگر۔

ٹیکسٹائل آرٹسٹ:اجے بھوج، اشیتا سنگھل(پیوند اسٹوڈیو)، جگنیش پانچال، لکشمی مادھون، پرگتی ماتھر، پوشیہ متر جوشی(ایکو فیب)، صبیحہ دوہروالا اور سوکنیہ گرگ وغیرہ۔

 

************

 

ش ح۔ج ق۔ن ع

(U: 9328)


(रिलीज़ आईडी: 1853198) आगंतुक पटल : 204
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Manipuri , Tamil , Telugu