کارپوریٹ امور کی وزارتت

ایم سی اے کے زیر اہتمام   سولہ  سے  اکتیس  اگست 2022 تک سوچھتا پندرہواڑہ

Posted On: 18 AUG 2022 4:58PM by PIB Delhi

کابینی سکریٹریٹ اور پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کے محکمے کی ہدایات کے مطابق 16 سے 31 اگست، 2022 تک کارپوریٹ امور کی وزارت (ایم سی اے) میں سوچھتا پندرہواڑے کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔

پروگرام کے ایک حصے کے طور پر ایم سی اے میں سوچھتا عہد کا اہتمام کیا گیا۔ یہ عہد کارپوریٹ امور کی وزارت کے سکریٹری نے کرایا۔ مزید یہ کہ پندرہواڑے کے حصے کے طور پر وزارت میں اس مدت میں زائد از ایک سرگرمیوں کا اہتمام کیا جائے گا جیسے ختم شدہ اور ناقابل استعمال اشیاء کو ٹھکانے لگانا۔ ان میں فرنیچر، پرانی فائلوں اور ریکارڈوں کا جائزہ اور انہیں ٹھکانے لگانا، سوچھتا پر ایک ویبینار اور سوچھتا پر مضمون نویسی شامل ہوں گی۔

وزارت کے دفاتر بشمول کارپوریٹ امور کے ڈائریکٹر جنرل کے تحت فیلڈ دفاتر سے منسلک مختلف قانونی حکام بھی اس دوران مختلف سرگرمیاں انجام دیں گے۔

*****

U.No:9298

ش ح۔رف۔س ا



(Release ID: 1852967) Visitor Counter : 78


Read this release in: Telugu , English , Hindi