وزارت دفاع
وزیر دفاع نے منی پور میں تودے گرنے سے ہلاک ہونے والے مسلح افواج کے جوانوں کی ’ویر ناریوں‘ کو خراج تحسین پیش کیا
جناب راج ناتھ سنگھ نے دارجلنگ کے بینگ ڈوبی ملٹری اسٹیشن میں منعقدہ تقریب میں کہا کہ قوم ہمیشہ فوجیوں کی قربانیوں کی مقروض رہے گی
متاثرہ خاندانوں کو وزارت دفاع کی طرف سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی
Posted On:
18 AUG 2022 3:37PM by PIB Delhi
وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے 18 اگست 2022 کو مسلح افواج کے جوانوں کی ’ویر ناریوں‘ کو خراج تحسین پیش کیا، جو منی پور کے ٹوپل میں تودے گرنے کے حالیہ سانحےمیں اپنی جانیں گنوا بیٹھیں۔ تری شکتی کور کی طرف سے مغربی بنگال کے دارجلنگ ضلع کے بینگ ڈوبی ملٹری اسٹیشن میں پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا۔
107 انفینٹری بٹالین (علاقائی فوج) 11 گورکھا رائفلز کے تیس جوان - ایک افسر، تین جونیئر کمیشنڈ آفیسر اور 26 دیگر رینکوں کے جوان جون میں ہونے والے سانحے کے دوران ہلاک ہونے والے 61 لوگوں میں شامل تھے۔ وزیر دفاع نے ہر ایک ’ویر ناری‘ کو سات لاکھ روپے کا چیک پیش کیا۔ تقریب کے دوران سانحہ میں زخمی ہونے والے تیرہ فوجیوں کو بھی اعزاز سے نوازا گیا۔
ویر ناریوں اور سپاہیوں کے ساتھ بات چیت کے دوران، جناب راج ناتھ سنگھ نے ان کی بہادری اور لگن کی ستائش کرتے ہوئے ہلاک ہونے والے اہلکاروں کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ قوم فوجیوں کی قربانیوں کی ہمیشہ مقروض رہے گی۔
انہوں نے وزارت دفاع کی طرف سے مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہوئے مزید کہا کہ حکومت اس بات کو یقینی بنا رہی ہے کہ بہادر فوجیوں کے اہل خانہ اور زیر کفالت افراد کو مالی استحکام فراہم کیا جائے۔ وزیر دفاع نے ایک مشکل حالات میں جیریبام-توپل-امپھال ریل لائن پروجیکٹ کو مکمل کرنے میں اہم رول ادا کرنے کے لئے مسلح افواج کی ستائش کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ ملک کی اسٹریٹجک اور سماجی و اقتصادی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لئے اہم ہے۔
ویر ناریوں اور سپاہیوں نے شکریہ ادا کیا اور نوجوانوں کو مسلح افواج میں شامل ہونے کی ترغیب دینے کے لئے وزارت دفاع اور ہندوستانی فوج کے اقدامات کی ستائش کی۔
اس موقع پر دارجلنگ سے پارلیمانی رُکن جناب راجو بستا، آرمی چیف جنرل منوج پانڈے، جی او سی، 111 سب ایریا لیفٹیننٹ جنرل ترون کمار ایچ اور ہندوستانی فوج کے دیگر اعلیٰ افسران موجود تھے۔
*****
U.No:9293
ش ح۔رف۔س ا
(Release ID: 1852919)
Visitor Counter : 122