پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت

ہندوستان پیٹرولیم  کارپوریشن لمیٹیڈ اپنی پہلی ہیپی شاپ کے شروع کرنے کے ساتھ خردہ  بازار میں داخل ہوا

Posted On: 17 AUG 2022 8:39PM by PIB Delhi

ہندوستان پٹرولیم کارپوریشن لمیٹڈ  (ایچ پی سی ایل )نے بدھ کو قومی  راجدھانی  میں اپنے برانڈڈ اسٹور "ہیپی شاپ" کا آغاز کیا۔ اس اسٹور کا افتتاح آج ایچ پی سی ایل کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر، جناب پشپ کمار جوشی  نے متھرا روڈ پر واقع سروس سرکل آوٹ لیٹ میں کیا۔ اس موقع پر  خردہ کے ای ڈی  جناب سندیپ مہیشوری اور دیگر سینئر افسران کے علاوہ  علاقے کے شہری  موجودتھے۔ مسلسل بنیادوں پر گاہک کے تجربے کو بڑھانے کی کوشش میں، ایچ پی سی ایل اپنے  پسندیدہ گاہکوں  کو پیش کی جانے والی گلدستے کی خدمات  کو توسیع دے رہا ہے۔  "ہیپی شاپ" اس سلسلے میں اس کی تازہ ترین پیشکش ہے، جو بڑے پیمانے پر غیر ایندھن کی خردہ فروشی کی طرف اشارہ کرتی ہے۔ یہاں، ایچ پی سی ایل نے "ہارمونائزڈ ریٹیل" اپروچ کو اپنایا ہے جس میں آن لائن اور فزیکل اسٹورز کا امتزاج ہوگا تاکہ اس کے پسندیدہ گاہکوں کو خریداری کا بہترین تجربہ فراہم کیا جاسکے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001ZD9A.jpg

 

متھرا روڈ  پر واقع سروس سرکل اسٹور  میں آپ کو اس کی ضرورت ہے، ہمارے پاس ہے" قسم کی پروڈکٹ رینج کا انتخاب مقامی محلوں کے ذوق اور ترجیحات کے مطابق کیا گیا ہے۔ یہ اسٹور گھریلو یوٹیلیٹی پروڈکٹس بشمول خوراک، بیت الخلاء میں استعمال ہونے والے سامان، صحت کی دیکھ بھال کی مصنوعات، بیکری  مصنوعات، پنساری کا سامان، سبزیاں اور بہت کچھ ذخیرہ کرے گا جو گاہکوں کے لیے مسابقتی قیمتوں پر دستیاب ہے۔ یہ گاہکوں کو بغیر کسی رکاوٹ کے خریداری کا تجربہ دینے کے لیے جدید ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سے بھی لیس ہے۔ فزیکل سٹور کے تجربے کے ساتھ ساتھ اس میں گھر تک مال کی ڈیلیوری  ماڈل کے ساتھ آن لائن شاپنگ کامتبادل بھی ہے۔ صارفین ایچ پی سی ایل  کی " ایچ پی پے ایپ" (آئی او ایس  اور  پلے اسٹور پر دستیاب )پر پروڈکٹس کو تلاش اور اس کی  خریداری کر سکیں گے اور سامان ان کے گھروں تک پہنچا سکیں گے۔ یہ  خدمات   ساتوں دن 24 گھنٹے دستیاب ہوں گی۔

دہلی "ہیپی شاپ" کا افتتاح کرتے ہوئے، جناب پشپ کمار جوشی نے کہا، "اسٹور گاہکوں  کے تجربے میں ایک اہم فرق لانے کی کوشش کرے گا اور 'خوشی  سے سامان کی فراہمی'  کرنے کے ہمارے نصب العین پر پورا اترے گا۔ ہمارے ریٹیل وینچر کے لیے صارفین کا ردعمل بہت حوصلہ افزا رہا ہے۔ ایچ پی سی ایل ملک میں "ہیپی شاپ" نیٹ ورک کو مزید فروغ دینے کے لیے تیار ہے۔ رواں مالی سال میں ایسے 20 اسٹورز قائم کئے جائیں گے۔

کمپنی نے گزشتہ سال کے آخر میں  ملٹی چینل ریٹیل اسٹورز کے اپنے چین   کو قائم کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور اس وقت ممبئی، کولکتہ، چنئی، احمد آباد، بنگلورو اور کوئمبٹور جیسے شہروں میں 10 "ہیپی شاپس" چلائے جارہے  ہیں۔ یہ دکانیں انتہائی مسابقتی منظم خردہ  سیکٹر   میں اپنی جگہ بنا رہی ہیں۔

************

 

 

ش ح۔ح ا ۔ م  ص

 (U: 9273)

                     



(Release ID: 1852783) Visitor Counter : 118


Read this release in: English , Hindi , Punjabi