امور داخلہ کی وزارت

مرکزی وزیر داخلہ جناب  امیت شاہ نے نئی دہلی میں قومی سلامتی  سے متعلق حکمت عملیوں کی کانفرس 2022 کا افتتاح کیا


یہ وزیراعظم جناب نریندر مودی کا ویژن رہا ہے کہ قومی سلامتی کے طریقہ کار کے تمام پہلوؤں کو مستحکم کر کے ایک محفوظ اور  سلامت ملک کو یقینی بنایا جائے

مرکزی وزیر داخلہ نے انسداد دہشت گردی کے تئیں انسانی انٹیلی جنس کی اہمیت پر زور دیا

جناب امت شاہ نے قومی خود کار  فنگر پرنٹ شناختی نظام (این اے ایف آئی ایس) کا بھی افتتاح کیا

Posted On: 17 AUG 2022 10:20PM by PIB Delhi

یہ وزیراعظم جناب نریندر مودی کا ویژن رہا ہے کہ قومی سلامتی کے طریقہ کار کے تمام پہلوؤں کو مستحکم کر کے ایک محفوظ اور  سلامت ملک کو یقینی بنایا جائے۔ اسی ویژن کے مطابق مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے  آج نئی دہلی میں قومی سلامتی  سے متعلق حکمت عملیوں (این ایس ایس) کی کانفرس 2022 کا افتتاح کیا۔تمام ریاستوں  اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے داخلہ سکریٹری، نائب این ایس ایز، ڈی جیز پی / آئی جیز پی  اس کانفرنس میں شرکت کر رہے ہیں۔ اس کانفرنس میں ملک بھر سے  600 افسران  شخصی اور ورچوئل طور پر شرکت کر رہے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001QQVT.jpg

این ایس ایس کی یہ کانفرنس اعلیٰ  قیادت کا  ایک منفرد اجتماع ہے، جو  قومی تحفظ  کے چیلنجوں پر  توجہ مرکوز کر رہے ہیں،  جس میں مخصوص  شعبوں سے پولیس افسران /  سکیورٹی  کے عہدیداران اور ماہرین بھی شامل ہیں۔ کانفرنس کے آغاز سے قبل مرکزی وزیر  داخلہ جناب امت شاہ نے  شہداء  کی  یاد گا رپر  گل دائرہ  نذر کر کے  شہیدوں کو خراج  عقیدت پیش کیا۔


https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0027922.jpg

آج  کانفرنس کے پہلے روز ، قومی سلامتی  کے مختلف موضوعات پر  تبادلہ خیال کیا گیا، جس میں انسداد  دہشت گردی ، بنیاد پرستی، کرپٹو کرنسیوں سے  تعلق رکھنے والے مسائل، ڈرون ٹیکنالوجی کے مجرمانہ استعمال کی روک تھام اور  ماؤ نواز گروپوں کے ذریعہ درپیش  چیلنج  شامل ہیں۔

مرکزی وزیر داخلہ  نے  انسداد دہشت گردی  کے تئیں انسانی انٹیلی جنس  کی  اہمیت پر زور دیا  ،جس میں  انہوں نے  ابھرتے ہوئے  دہشت گردی کے  ہاٹ اسپاٹس کی شناخت کرنے میں ضلع سطح کے  پولیس افسران کے اہم رول کو  اجاگر کیا۔

مرکزی  وزیر  داخلہ  جناب امت شاہ نے قومی خود کار  فنگر پرنٹ شناختی نظام (این اے ایف آئی ایس) کا بھی افتتاح کیا، جسے  این سی آر بی نے  تیار کیا ہے۔

 یہ نظام مرکزی فنگر پرنٹس ڈیٹا بیس کی مدد سے  معاملات کے تیزی سے  اور  آسانی کے ساتھ نپٹارے میں مدد  گار ہو گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

 

(ش ح- ا ع- ق ر)

U-9269



(Release ID: 1852782) Visitor Counter : 144


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Punjabi