عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتندر سنگھ کا کہنا ہے کہ حکومت نے زیادہ سے زیادہ نتائج حاصل کرنے کے لئے اپنے افسران کی صلاحیت سازی کو ادارہ جاتی حیثیت  دی ہے


نئی دہلی کے آئی ایس ٹی ایم میں 2019 بیچ کے اسسٹنٹ سیکشن افسران(پروبیشنر)سے خطاب کرتے ہوئےڈاکٹر جتندر سنگھ نےسرکاری ملازمین سے کہاکہ وہ ایک شہری کی توقعات کی تکمیل کے لئے ایک محنتی اور نتیجہ خیز طریقے سے کام کریں

وزیر موصوف نے وزیر اعظم کے وژن کی تکمیل کے لئے سرکاری ملازمین کے تما م زمروں کی صلاحیت سازی  کے تعلق سے ان کی وسیع اور تاریخی کوششوں کے لئے ڈی او پی ٹی اور آئی ایس ٹی ایم کے تربیتی ڈویژن کے رول کی ستائش کی

ڈاکٹر جتندر سنگھ نے اس موقع پر آئی ایس ٹی ایم کے رسالے ’’ادھیگم‘‘کاجو کہ تربیت و حکمرانی کی تحقیق پر ایک رسالہ ہے اور ’’بدلتا ہندوستان- آتم نر بھر بھارت  کے لئےحکمرانی‘‘نامی کتاب کا اجراء کیا

Posted On: 17 AUG 2022 4:07PM by PIB Delhi

مرکزی  وزیر مملکت (آزادانہ چارج)سائنس وٹیکنالوجی؛ وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ارضیاتی سائنس، وزیر مملکت  ، وزیر اعظم  کا دفتر، عملہ، عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلاءڈاکٹر جتندر سنگھ نے کا کہنا ہے کہ حکومت نے زیادہ سے زیادہ نتائج حاصل کرنے کے لئے اپنے افسران کی صلاحیت سازی کو ادارہ جاتی حیثیت دی ہے۔

یہاں آئی ایس ٹی ایم میں 2019بیچ کے اسسٹنٹ سیکشن افسران(پروبیشنر)کو خطاب کرتے ہوئےڈاکٹر جتندر سنگھ نے کہا کہ ہر شہری کی فلاح ایک نئے ہندوستان کی تعمیر کے لئے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے وژن میں قومی اسکیموں اور پروگراموں کے مرکز میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کی فلاح و بہبود نہ صرف حکومت کے لئے ایک اہم آئینی مینڈٹ ہے، بلکہ یہ حکومت کے اشتراکی شکل کو یقینی بنانے کے لئے بھی بہت اہم ہے۔

 

02.jpg

 

سرکاری ملازمین کی تربیتی پہلو پر توجہ دیتے ہوئے ڈاکٹر جتندر سنگھ نے وضاحت کی کہ حکومت ہند ہر افسر کی تربیتی ضرورتوں کو اعلیٰ اولیت دیتی ہے اور  اب یہ عالمی سطح کے مواقع پیدا کرنے کے مقصد سے سول سروس صلاحیت سازی یا مشن کرم یوگی کے لئے قومی پروگرام کو لاگو کررہی ہے۔رابطہ پر مبنی پروگراموں میں تربیت کے پہلے کی مشق کے مقابلے میں ’’کردار پر مبنی‘‘سیکھنے کے اہم اصول کی بنیاد پر تمام سرکاری افسران کی صلاحیت سازی کی جاتی ہے۔انہوں نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ اے ایس او فاؤنڈیشن تربیتی پروگرام مشن کرم یوگی کے اہم اصولوں کو شامل کرتے ہوئے پھر سے ڈیزائن کئے گئے پہلے پروگراموں میں سے ایک ہے۔

یہ ترمیم شدہ ’’کردار پر مبنی‘‘اور ’’اہلیت پر مبنی‘‘تربیت سے گزرنے والا دوسرا بیچ ہے، جہاں نوکری اور کلاس روم ٹریننگ پر بھی آن لائن تربیت ہوگی۔  جن وزارتوں اور محکموں میں انہیں اب تعینات کیا جائے گا، وہ بھی ڈومین مخصوص اہلیتوں میں ان کی صلاحیت سازی کا منصوبہ بنارہے ہوں گے، تاکہ وہ اپنے مختص کام میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرسکے۔

 

03.jpg

 

ڈاکٹر جتندر سنگھ نے افسران سے کہا کہ مشکل امتحان میں کامیابی کے بعد وہ اب حکومتی مشینری کا حصہ ہیں اور  پورا ملک اپنے کردار کو بخوبی ، اسمارٹ اور مؤثر ڈھنگ سے ادا کرنے کے لئے ان کی طرف دیکھ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ وہ   تاخیر کو کم کرکے کام کے نمٹارے کو وقت پر کرنے کو یقینی بناکر نتائج اور ماحصل کی نگرانی    کے نظام کر مضبوط بناکر ایک محنتی اور نتیجہ خیز طریقے سے شہریوں کی توقعات کی تکمیل کے لئے کام کریں۔وزیر محترم نے کہا کہ اے ایس او کو موجودہ مسائل پر نئے نظریے اور خیالات کو لانے کا فائدہ ہے اور وہ جہاں بھی تعینات ہے، اپنے کام کے عمل میں نئی سوچ اور آسانی کا استعمال کرسکتے ہیں۔

ڈاکٹر جتندر سنگھ نے کہا انہیں یہ جان کر بے حد مسرت ہورہی ہے کہ اس بیچ کے آدھے سے زیادہ لوگ سائنس گریجویٹ ہیں ۔ انہوں کہا کہ یہ سی ایس ایس کے تبدیل ہوتے کردار کو اپنانے میں مدد کرے گا، جیسے شہریوں پر مرکوز ردعمل کے لئے تکنیک کی سمجھ ، منصوبوں ؍پروگراموں کی صحیح پر وقت پر نگرانی وغیرہ۔ انہوں نے یہ بھی وضاحت کی کہ وزیر اعظم مودی کے کئی نئے منصوبوں کا مضبوط سائنسی بنیاد اور اختراعت ہے، خواہ وہ گتی شکتی ہو یا ڈیجیٹل انڈیا، اسٹارٹ –اَپ انڈیا، جن دھن –آدھار، موبائل ٹرینٹی، براہ راست فائدے کی منتقلی اور تمام اہم نگرانی کے لئے ڈیش بورڈ اور پلیٹ فارم ہوں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ تربیت یافتگان کا پس منظر اور ان کی صلاحیت کی سطح انہیں کی ضرورتوں کو جلد سمجھنے اور اہم تعاون دینے میں بہت مدد کرے گا۔

ڈاکٹر جتندر سنگھ نے تربیت یافتگان کو یاد دلایا کہ وزیر اعظم  ہمیشہ ’’سرکاری نوکری‘‘ نوکری نہیں  آپ کی ’’سیوا‘‘ ہے، پر زور دیا ہے۔اپنے ذاتی تجربے کا ذکر کرتے ہوئے وزیر موصوف نے انہیں بتایا کہ کوئی دیگر نوکری انہیں مختلف وزارتوں اور محکموں میں کام کرنے اور دیگر اداروں نے اتنے سارے ساتھیوں سے جڑنے اور براہ راست سماج کی خدمت کرنے کا موقع فراہم نہیں کرے گی، جتنی یہ نوکری جس کا اب وہ حصہ ہیں۔

ڈاکٹر جتندر سنگھ نے کہا کہ سینٹرل سیکریٹریٹ  ، جیسا کہ مرکزی وزارتوں اور محکموں کی  کہکشاں کو عام طورپر کہا جاتا ہے۔حکومت ہند کے کام کاج کا ایک مرکز ہے، کیونکہ سیکریٹریٹ لازمی طور سے پالیسی سازی ، عمل آوری اور ریاستی سرکاروں کے ساتھ اشتراک کے لئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیکریٹریٹ کی بنیادی ذمہ داری وقت وقت پر ایسی پالیسیوں کی پالیسی سازی ، عمل آوری، تجزیہ اور ترمیم میں پالیٹکل ایگزیکٹو کی مدد اور صلاح دینا ہے۔وزیر محترم نے کہا کہ اس کے علاوہ سیکریٹریٹ کئی دیگر اہم کام کو بھی دیکھتا ہے۔ جیسے قوانین، ضابطوں اورریگولیٹری کا مسودہ تیار کرنا، سیکٹورل پلاننگ اور پروگرام کی تیاری اور بجٹ کنٹرول مشق کرنا وغیرہ۔

وزیر اعظم کے خطاب کا ذکر کرتے ہوئے ڈاکٹر جتندر سنگھ نے کہا کہ ’’امرت کال‘‘کے اس دور میں ہمیں ریفارم، پرفارم، ٹرانسفارم کو اگلی سطح پر لے جانا ہے، اس لئے آج کا ہندوستان سب کی کوشش کے جذبے سے آگے بڑھ رہا ہے۔انہوں نے مہاتما گاندھی کے اس اصول کو بھی یاد کیا کہ ہر فیصلے کا تجزیہ آخری صف میں آخری فرد کی بہبود کی کسوٹی پر کیا جانا چاہئے۔وزیر موصوف نے افسران کو یاد لایا کہ انہیں 35-30برسوں تک سیکریٹریٹ میں جانے اور لوگوں کی سیوا کرنے کے لئے ایک طویل راستہ طے کرنا ہے اور وہ سماجی اور اقتصادی تبدیلی کے عظیم عمل کا حصہ ہوں گے، جسے اس نظریے کے پس منظر میں آگے بڑھایا جارہے کہ آزادی کے 100ویں سال میں ملک کو   سنہرے عہد میں لے جائیں گے۔

ڈاکٹر جتندر سنگھ نے اس موقع پر ’’ٹرانسفارمنگ انڈیا-گورننس فار آتم نر بھربھارت‘‘اور ریسرچ آن ٹریننگ اینڈ گورننس   پر آئی ایس  ٹی ایم کے رسالے ’’ادھیگم‘‘کا اجراء بھی کیا۔

 

04.jpg

 

ڈاکٹر جتندر سنگھ نے سینٹرل سیکریٹریٹ سروس میں شامل ہونے کے لئے افسران کو مبارکباد دی ، جو کہ ایک ادارہ جاتی یادگار کے طورپر کام کرتا ہے اور انتظامیہ میں تسلسل فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے تمام زمروں کے سول سرونٹ کے لئے صلاحیت سازی کی اس وسیع اور تاریخی کوشش میں وزیر اعظم کے وژن کو پورا کرنے کی کوششوں میں ڈی او پی ٹی اور آئی ایس ٹی ایم کے تربیتی محکمے کی کامیابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہارکیا۔

اس تقریب میں محترمہ ایس رادھا چوہان، سیکریٹری (عملہ)، محترمہ دیپتی اُوما شنکر، ای او اور اڈیشنل سیکریٹری ، ڈی او پی ٹی، ڈاکٹر آر بالا سبرامنیم، ممبر(ایچ آر) سی بی سی جناب ایس ڈی شرما، ڈائریکٹرا ٓئی ایس ٹی ایم اور جوائنٹ سیکریٹری(ٹریننگ)اور دوسرے سینئر حکام نے شرکت کی۔

 

************

ش ح۔ج ق۔ن ع

(U: 9254)



(Release ID: 1852710) Visitor Counter : 120


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Punjabi