کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت

کیمیکلز اور فرٹیلائزر کے وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ نے ہندوستان ارورک اینڈ رساین لمیٹیڈ (ایچ یو آر ایل)-سندری اور بارونی پروجیکٹوں کی پیشرفت اور تالچر فرٹیلائزرز لمیٹیڈ (ٹی ایف ایل)، جو کول گیسیفیکیشن ٹیکنالوجی پر مبنی ملک کا پہلا یوریا پلانٹ ہے، کی پیشرفت کا جائزہ لیا


یوریا کی گھریلو پیداوار میں 25 لاکھ میٹرک ٹن سالانہ سے زیادہ اضافہ درآمدی یوریا کی مساوی مقدار کو کم کرنے میں مدد ملے گی

 پلانٹوں سے دیسی یوریا کی پیداوار ‘‘آتم نربھر بھارت’’ اور ‘‘آتم نربھر کرشی’’ کے حصول کی طرف ایک اہم قدم ثابت ہوگا - ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ

‘‘بھارت یوریا میں آتم نربھر ہوگا’’

Posted On: 16 AUG 2022 5:28PM by PIB Delhi

کیمیکلز اور کھادوں کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ نے ہندوستان ارورک اینڈ رساین لمیٹیڈ (ایچ یو آر ایل) -سندری اور براونی پروجیکٹوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا۔ میٹنگ میں مرکزی وزیر نے کہا کہ حکومت ہند جلد ہی ہندوستان ارورک اینڈ رساین لمیٹیڈ (ایچ یو آر ایل)-برونی اور سندری پلانٹس سے یوریا کی پیداوار شروع کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ‘‘یہ دونوں پلانٹس یوریا کی مقامی پیداوار میں 25 لاکھ میٹرک ٹن سالانہ سے زیادہ کا اضافہ کریں گے جس سے درآمدی یوریا کی مساوی مقدار کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔’’

مرکزی وزیر نے امونیا/یوریا کی پیداوار کے لیے کول گیسیفیکیشن ٹیکنالوجی پر مبنی ملک کے پہلے یوریا پلانٹ، تلچر فرٹیلائزرس لمیٹڈ (ٹی ایف ایل) کی پیشرفت کا بھی جائزہ لیا۔ ٹی ایف ایل کی پیداواری صلاحیت 12.7 لاکھ میٹرک ٹن سالانہ ہوگی۔ ٹی ایف ایل کا آغاز 2024 کے سال میں متوقع ہے۔

ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ ان پلانٹوں سے دیسی یوریا کی پیداوار ‘‘آتم نربھر بھارت’’ اور ‘’آتم نربھر کرشی’’ کے حصول کی طرف ایک اہم قدم ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ "حکومت کی مرکوز کوششوں سے ہندوستان یوریا کی پیداوار میں خود کفیل ہو جائے گا۔ مزیدبرآں ان میں سے ہر ایک پلانٹ 500 براہ راست اور 1500 بالواسطہ روزگار پیدا کرے گا۔

حکومت نے نامزد کردہ  پی ایس یوز یعنی نیشنل تھرمل پاور کارپوریشن (این ٹی پی سی)، انڈین آئل کارپوریشن لمیٹڈ (آئی او سی ایل) اور کول انڈیا لمیٹڈ (سی آئی ایل) اور فرٹیلائزر کارپوریشن کی ایک جوائنٹ وینچر کمپنی تشکیل دے کر نامزدگی کی بنیاد کے ذریعے گورکھپور، سندری اور برونی یونٹوں کی بحالی کو لازمی قرار دیا ہے۔(ایف سی آئی ایل /ہندوستان فرٹیلائزر کارپوریشن لمیٹیڈ (ایچ ایف سی ایل)۔  اسی مناسبت سے ہندستان اروراک اینڈ راسائن لمیٹڈ نام کی ایک جوائنٹ وینچر کمپنی کو این ٹی پی سی،آئی او سی ایل اور سی آئی ایل کے ذریعے 29.67فیصد اور ایف سی آئی ایل کی طرف سے 11فیصد کی ایکویٹی شراکت کے ساتھ 12.7 ایل ایم ٹی پی اے صلاحیت کے گیس پر مبنی امونیا یوریا پلانٹس، ہر ایک گورکھ پور ، سندری اور برونی میں قائم کیا گیا تھا۔

حکومت نے نامزد پی ایس یوز یعنی گیس اتھارٹی آف انڈیا لمیٹڈ (جی اے آئی ایل) ، کول انڈیا لمیٹڈ (سی آئی ایل)،راشٹریہ کیمیکلز اور فرٹیلائزرس لمیٹیڈ (آر سی ایف)  اور ایف سی آئی ایل کی ایک جوائنٹ وینچر کمپنی تشکیل دے کر نامزدگی کی بنیاد کے ذریعے تالچر یونٹ کی بحالی کو لازمی قرار دیا۔ اس کے مطابق، تالچر فرٹیلائزر لمیٹڈ (ٹی ایف ایل) کے نام سے ایک جوائنٹ وینچر کمپنی کو جی اے  آئی ایل ،آر سی ایف اور  سی آئی ایل کے ذریعہ 31.85فیصد کی ایکویٹی شراکت کے ساتھ شامل کیا گیا جبکہ ایف سی آئی ایل نے 4.45فیصد ایکویٹی برقرار رکھی۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔ م ع۔ع ن

 (U: 9211)



(Release ID: 1852407) Visitor Counter : 104