حکومت ہند کے سائنٹفک امور کے مشیر خاص کا دفتر

بھارتی حکومت کے خصوصی سائنسی مشیر نے منتھن پلیٹ فارم کا افتتاح کیا


تحقیق و ترقی میں باہمی تعاون کو بڑے پیمانے پر آگے بڑھانے اور ہندوستان کے سائنسی مشنوں اور اقوام متحدہ کے پائیدار ترقیاتی اہداف (ایس ڈی جیز) کو حاصل کرنے کے لئے منتھن ہندوستان کا ایک خصوصی پلیٹ فارم ہے

Posted On: 16 AUG 2022 12:58PM by PIB Delhi

بھارتی حکومت (جی او آئی) کے لئے خصوصی سائنسی مشیر (پی ایس اے) کے دفتر نے ،جسے سائنس اور ٹیکنالوجی کے تمام میدانوں میں اقدامات کرنے کے اختیارات حاصل ہیں،منتھن پلیٹ فارم کے شروع کئے جانے کا اعلان کیا۔ اس پلیٹ فارم کا مقصد صنعتی برادری اور سائنٹیفک تحقیقات اور ترقیاتی ماحولیاتی نظام کے درمیان بڑے پیمانے پر باہمی تعاون کو فروغ دینا ہےتاکہ اقوام متحدہ کے تشریح کردہ پائیدار ترقیاتی اہداف (ایس ڈی جی) کے چارٹر کے ساتھ ہم آہنگی پیدا کرنے میں ہندوستان کے پائیداری کے اہداف کے حصول میں مدد کی جاسکے ۔اس پلیٹ فارم کا آغاز ہندوستان کی آزادی کے 75 سالہ جشن کی تقریبات یعنی آزادی کا امرت مہوتسو سے جڑا ہوا ہےاور یہ ملکی اور عالمی برادریوں کو ہندوستان کے ٹیکنالوجی کے انقلاب سے قریب تر کرنے کے لئے ایک موقع بھی فراہم کرتا ہے۔

پی ایس اے کے دفتر کی رہنمائی میں کام کرنے والے منتھن میں یہ صلاحیت ہے کہ وہ ہندوستان میں سائنس اور ٹیکنالوجی پر مبنی سماجی اثر والے اختراعات اور اقدامات میں زبردست  تبدیلی لاسکتا ہے۔یہ پلیٹ فارم معلوماتی تبادلے پر مبنی اجلاسوں ،نمائشوں اور تقریبات کے انعقاد کے ذریعہ معلومات کے تبادلوں اور ایک دوسرے کے ساتھ گفتگو میں مدد کرےگا۔جس سے مستقبل میں سائنس ،اختراع اور ٹیکنالوجی کے نتیجے میں سامنے آنے والی ترقی کی راہ ہموار ہوگی ۔

این ایس ای آئی ٹی سے امداد یافتہ ،یہ پلیٹ فارم اسٹیک ہولڈروں کے درمیان باہمی گفتگو میں اضافہ کرنے کی طاقت دے گا ، تحقیق اور اختراع میں سہولت فراہم کرےگا اور مختلف ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیوں اور سائنٹیفک اقدامات میں پیش آنے والی مشکلات میں حصہ داری کرےگا۔جن میں وہ اقدامات بھی شامل ہیں جن کا سماجی اثر ہوتاہے۔

اس اعلان پر اپنے خیالات لوگوں کے ساتھ ساجھا کرتے ہوئے حکومت ہند کے خصوصی سائنٹیفک مشیر پروفیسر اجے کامر سودنے کہا ’’بھارتی حکومت حقیقی عالمی استعمالات کے لئے ملک کو سائنس اور ٹیکنالوجی کی ترقی کے میدان میں اگلے محاذ پر لانے کے لئے پر عزم ہے۔منتھن پلیٹ فارم کا آغاز ،جو کہ ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جو تحقیق و ترقی میں صنعتی برادری کی شراکت داری قائم کرنے اور اسے پروان چڑھانے کے لئے ہمارے اقدامات میں اضافے کی ضمانت دیتا ہے ،اقوام متحدہ کے پائیدار ترقیاتی اہداف کے تئیں ہمارے عزم کا بھی ایک منھ بولتا ثبوت ہے ۔میں اس موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے شریک فنڈ فراہم کرنے والوں ،علمی شراکت داروں ،صنعتی افسران اور اپنی ٹیم کو مبارکباد دینا چاہوں گا جنہوں نے اس پلیٹ فارم کی تیاری میں زبردست تعاون دیا ہے۔‘‘

ڈاکٹر پرویندر مائینی ،سائنٹیفک سکریٹری ،دفتر خصوصی سائنسی مشیر برائے حکومت ہند نے کہا ’’منتھن پلیت فارم ایک بے مثال پلیٹ فارم ہے جو ہمارے پائیداری کے اہداف کو حاصل کرنے کے لئے اختراعی نظریات ،ایجاد پسند دماغوں اور سرکاری- نجی – تعلیمی برادری کے باہمی تعاون کے ذریعہ ہمارے ملک میں انقلابی تبدیلی لانے کے لئے ایک ضروری قسم کی مدد اور سہارا فراہم کرےگا،میں ایسے ہر شخص کو مبارکباد دینا چاہتا ہوں جس نے ٹیکنالوجی سے متاثر لوگوں کے لئے ایک ٹیگ پلیٹ فارم تیار کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔‘‘

ڈاکٹر سپنا پوٹی، ڈائریکٹر - اسٹریٹجک الائنس، دفتر پرنسپل سائنسی مشیر برائے حکومت ہندنے کہا’’کسی قوم کی ترقی کے لیے، خدمت اور کارکردگی کا ایک پلیٹ فارم ضروری ہے۔منتھن پلیٹ فارم ڈیمانڈ سائیڈ اور سپلائی سائڈ صارفین کے درمیان بڑے پیمانے پر تعاون کو فروغ دینے کے لیے ضروری محرک فراہم کرتا ہے، اس طرح آئیڈیاز کو پھلنے پھولنے، کمیونٹیز کو بڑھانے کے لیے ٹیکنالوجی، اور ایسے نتائج فراہم کرنے میں مدد ملتی ہے جو قوم کے لئے بہت سے شاندارابواب کھول سکتے ہیں ۔‘‘

اشیش کمارچوہان، ایم ڈی اور سی ای او، نیشنل اسٹاک ایکسچینج آف انڈیا لمیٹڈ’’منتھن پلیٹ فارم میں ایک عالمی پلیٹ فارم بننے کے  لئےتمام  خصوصیات موجود ہیں۔ میں عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ڈیجیٹل انڈیا اور ایک بھارت شریشٹھ بھارت کے لیے بیان کردہ وژن کےلئے مبارکباد دیتا ہوں اورپی ایس اے کے دفتر اور اس کے شراکت داروں کو ایک  ذہانت پر مبنی اور اختراعی پلیٹ فارم بنانے کے لیے سراہتا ہوں، جس سے پوری دنیا استفادہ کرسکتی ہے۔‘ ‘

این ایس ای آئی ٹی کے ایم ڈی اور سی ای او اننتھارمن سری نواسن نے پلیٹ فارم  شروع کئے جانے کی تقریب میں کہا، منتھن نئے تصورات، سائنس کی قیادت میں آئیڈیاز، اور نئی ٹیکنالوجی کے نتائج کو ملک بھر میں تیزی سے اپنانے میں مدد کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’ایک بھروسہ مند علم اور ٹیکنالوجی پارٹنر کے طور پر، این ایس ای آئی ٹی میں موجود ہم  پی ایس اے کے دفتر سے منسلک ہونے پر بہت خوش ہیں اورانہیں اس باوقار اقدام پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔‘‘

 

***********

 

ش ح ۔  س ب ۔ م ش

U. No.9198



(Release ID: 1852245) Visitor Counter : 183