پنچایتی راج کی وزارت

وزیر مملکت (پنچایتی راج) جناب کپل موریشور پاٹل کل قومی پنچایت ایوارڈ کے لیے روڈ میپ کی تیاری سے متعلق قومی رائٹ شاپ  کا افتتاح کریں گے

Posted On: 15 AUG 2022 4:58PM by PIB Delhi

 

پنچایتی راج کے مرکزی وزیر مملکت جناب کپل موریشور پاٹل کل نئی دہلی میں قومی پنچایت ایوارڈ کے لیے روڈ میپ کی تیاری پر قومی رائٹ شاپ  کا افتتاح کریں گے۔ وہ اصلاح شدہ قومی پنچایت ایوارڈز پر آپریشنل رہنما خطوط بھی جاری کریں گے۔

نیشنل رائٹ شاپ لائن محکموں سے ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے عہدیداروں کو قومی پنچایت ایوارڈز کی اصلاح شدہ درخواست کے عمل کے بارے میں واقفیت فراہم کرے گا، جو اسے پنچایتی راج اداروں (پی آر آئی) تک جنگی موڈ میں آگے بڑھائیں گے۔

اصلاح شدہ نظام کے تحت، گرام، بلاک اور ضلع پنچایتوں کو ایوارڈ دو زمروں میں یعنی دین دیال اپادھیائے پنچایت ستت وکاس پرسکار (انفرادی تھیم کے لحاظ سے کارکردگی کے لیے) اور ناناجی دیشمکھ سرووتم پنچایت ستت وکاس پرسکار (تمام موضوعات کے تحت مجموعی کارکردگی کے لیے) دیے جائیں گے۔ متعلقہ سطح پر ہر تھیم کے لیے موضوعاتی انتخابی کمیٹیاں ایوارڈ یافتہ پنچایتوں کا انتخاب کریں گی۔ اس کے علاوہ، گرام پنچایتوں (جی پی) کو کچھ خاص زمرے کے ایوارڈ  دیئے جائیں گے، یعنی توانائی کے قابل تجدید ذرائع کو اپنانے اور استعمال کرنے کے لیے گرام ارجاسوراج وشیش پنچایت پرسکار؛ نیٹ زیرو کاربن کے اخراج کو حاصل کرنے میں مثالی کام کرنے کے لیے کاربن نیوٹرل وشیش پنچایت پرسکار؛ ان گرام پنچایتوں کو،  جو کوالیفائی کرتے ہیں اور بعد کے سالوں میں بھی قومی پنچایت ایوارڈ کے لیے شارٹ لسٹ ہوتے ہیں، انہیں ناناجی دیش مکھ سرووتم پنچایت ستت وکاس پرسکار ؛ پنچایت شمتا نرمان سرووتم سنستھان پرسکار ان اداروں کے لیے ہیں  جنہوں نے گرام پنچایتوں کو ایل ایس ڈی جی اور بہترین حصہ لینے والی ریاست/مرکز کے زیر انتظام خطے/ضلع/بلاک پنچایت کے لیے ادارہ جاتی مدد فراہم کی ہیں۔

اصلاح شدہ قومی پنچایت ایوارڈ کے کامیاب نفاذ کی کوشش کے لیے، ایم او پی آر نوڈل مرکزی وزارتوں/محکموں یعنی دیہی ترقی، صحت و خاندانی بہبود، خواتین اور بچوں کی ترقی، پینے کا پانی اور صفائی، سماجی انصاف اورتفویض اختیارات، دریا کی ترقی اور گنگا کی بحالی اور آبی وسائل کے ساتھ تعاون کر رہا ہے۔ یہ نوڈل وزارتیں متعلقہ موضوعات پر قومی سطح کے ایوارڈ کے انتخاب کے لیے موضوعاتی انتخابی کمیٹیوں کی قیادت کریں گی اور دوسری لائن کی وزارتیں/محکمے ان کمیٹیوں کے رکن ہوں گے۔

اس سے قبل، 6-4  جولائی، 2022 کے دوران، پنچایتی راج اداروں (پی آر آئی) میں پائیدار ترقی کے اہداف کی لوکلائزیشن (ایل ایس ڈی جی)  پر روڈ میپ پلان آف ایکشن کے مسودے کی تیاری سے متعلق ایک قومی رائٹ شاپ بھی ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لیے منعقد کی گئی تھی، جس میں مطلوبہ منصوبے کو آگے بڑھانے کے لیے مختلف متضاد حکمت عملیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

پنچایتی راج کے مرکزی وزیر جناب گری راج سنگھ نے 7 دسمبر 2021 کو پنچایتی راج اداروں کے ذریعہ ایل ایس ڈی جی  سے متعلق رپورٹ جاری کیا تھا  جو اس وزارت میں تشکیل دی گئی ایک ماہر کمیٹی نے تیار کی تھی۔ کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں 2030 تک ایس ڈی جی کے حصول کے لیے آگے بڑھنے کے لیے مقامی (گرام پنچایت) کی سطح پر کارروائی کے لیے 17 ایس ڈی جی کو جمع کرنے والے 9 موضوعات کی نشاندہی کی ہے۔ یہ 9 موضوعات ہیں (i) غربت سے پاک اور بہتر ذریعہ معاش والے  گاؤں، (ii) ) صحت مند گاؤں، (iii) بچوں کے لیے موافق گاؤں، (iv) پانی کی وافر مقدار  والے کفایتی گاؤں، (v) صاف اور سبز گاؤں، (vi) گاؤں میں خود کفیل بنیادی ڈھانچہ، (vii) سماجی طور پر محفوظ گاؤں، (viii) اچھی حکمرانی والا گاؤں اور (ix) خواتین کے لیے دوستانہ ماحول کے حامل  گاؤں (جسے پہلے مرد و خواتین کی یکسانیت پر مبنی ترقی والا گاؤں کہا جاتا تھا)۔

پس منظر

پنچایتیں ایس ڈی جی کے حصول کے لیے فلیگ شپ اسکیموں/پروگراموں کو نافذ کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ پنچایتوں کو ایوارڈ کی شکل میں ترغیب دینا ترقیاتی منصوبوں کے مکمل نفاذ کے لیے ایک صحت مند اور مسابقتی ماحولیاتی نظام کی تشکیل کا ایک لازمی حصہ ہے۔ اس لیے پنچایتی راج کی وزارت (ایم او پی آر) بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی پنچایتوں/ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو پنچایتوں کے ترغیب دینے کی اسکیم کے تحت قومی پنچایت ایوارڈز کے ذریعہ حوصلہ افزائی کر رہی ہے، جو کہ اصلاح شدہ راشٹریہ گرام سوراج ابھیان (آر جی ایس اے) کی مرکزی اسپانسر شدہ اسکیم کے مرکزی اجزاء میں سے ایک ہے۔ یہ ایوارڈ عام طور پر ہر سال 24 اپریل کو دیئے جاتے ہیں، جو 73 ویں آئینی ترمیمی ایکٹ، 1992 کی یاد میں قومی پنچایتی راج کے دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اس ایکٹ کا نفاذ  24 اپریل 1993 سے عمل میں آیا ۔

پنچایت سطح پر ایس ڈی جی کے حصول کے لیے منظم منصوبہ بندی، عمل درآمد، نگرانی اور جوابدہی کے لیے پی آر آئی پر عملدرآمد کے لیے، بلاک، ضلع، ریاست/مرکز کے زیر انتظام علاقے اور قومی سطح پر ایوارڈز کے مقابلے کا ایک کثیر سطحی پیرامڈیکل ڈھانچہ قائم کرنے کے لیے قومی پنچایت ایوارڈز کو نئے سرے سے تشکیل دیا گیا ہے۔ اسےحسب ذیل مقاصد کے حصول کے لیے  9پائیدار ترقی کے اہداف کی لوکلائزیشن (ایل ایس ڈی جی)موضوعات کے ساتھ ترتیب دیا گیا ہے:

9 شناخت شدہ موضوعات کے ذریعہ ایس ڈی جی کے حصول میں پی آر آئی کی کارکردگی کا جائزہ لینا

پی آر آئی کے درمیان مسابقتی جذبے کو فروغ دینا

’پی آر آئی کے ذریعہ ایس ڈی جی کی لوکلائزیشن‘ کے عمل کو متحرک کرنا  اور پی آر آئی کو 2030 تک ایل ایس ڈی جی حاصل کرنے کی اہمیت کے بارے میں حساس بنانا

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

9169



(Release ID: 1852108) Visitor Counter : 128


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Telugu