اسٹیل کی وزارت

این ڈی ایم سی نے 76 واں یوم آزادی منایا

Posted On: 15 AUG 2022 2:13PM by PIB Delhi

وزارت اسٹیل کے تحت لوہے کی پیداوار کرنے والی ملک کی سب سے بڑی نورتن کان کنی کمپنی این ایم ڈی سی نے 76ویں یوم آزادی کے موقع پر حیدرآباد میں کمپنی کے ہیڈ کوارٹرس اور اس کے تمام پروجیکٹ مقامات پر بڑے جوش و خروش کے ساتھ قومی پرچم لہرا کر بھارت کی آزادی کے 75 سال مکمل ہونے کا جشن منایا۔ جناب سمیت دیب، سی ایم ڈی، این ایم ڈی سی نے صدر دفتر کے سینئر ترین ملازم جناب اے شنکریا کے ساتھ ملازمین کی موجودگی میں حیدرآباد کے این ایم ڈی سی کارپوریٹ آفس میں ترنگا لہرایا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0019Z9G.jpg

اس موقع پر این ایم ڈی سی کے سی ایم ڈی جناب سمیت دیب نے کہا کہ ‘‘ملک کی اقتصادی ترقی میں سرکاری سیکٹر کی کمپنیوں (پی ایس یو) کا کردار یادگار رہا ہے اور این ایم ڈی سی نے ملک کے بنیادی ڈھانچے کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے مسلسل خود کو وقف کیا ہے۔ جب ہم آزادی کا امرت مہوتسو منا رہے ہیں، میں ہر ایک سے گزارش کرتا ہوں کہ وہ اپنی مادر وطن کے احترام، تشکر اور خراج تحسین کے طور پر اپنے گھروں پر پرچم لہرا کر ہر گھر ترنگا میں دل و جان سے شرکت کریں۔ ملک کے مستقبل کے پرچم بردار ہونے کے ناطے ہمارا فرض ہے کہ اس عظیم قوم کی اخلاقیات کو محفوظ رکھیں۔’’

این ایم ڈی سی نے اپنے 64ویں یوم تاسیس پر ایک بڑا شطرنج ٹورنامنٹ اور اے کے اے ایم مثالی ہفتہ کے دوران اسکول کے طلباء کے لیے ایک پینٹنگ مقابلے کا انعقاد کیا تھا۔ ملازمین اور ساتھیوں کے لیے منعقدہ شطرنج اور پینٹنگ کے مقابلے اور انڈور گیمز کے فاتحین کو آج سی ایم ڈی، فنکشنل ڈائریکٹرز، سی وی او، محترمہ براتی دیب، صدر، منرل ایوس کلب؛ محترمہ چیتالی مکھرجی اور محترمہ لیپی موہنتی نے مبارکباد پیش کی۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ م ع۔ع ن

 (U: 9166)



(Release ID: 1852101) Visitor Counter : 166


Read this release in: English , Hindi , Manipuri , Tamil