شہری ہوابازی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جناب  جیوترادتیہ سندھیا نے جنگ آزادی کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے گوالیار میں واقع مہارانی لکشمی بائی کی چھتری کا دورہ کیا


شہری ہوا بازی کی وزارت نے آزادی کا امرت مہوتسو اور تقسیم کی ہولناکی کا یادگار دن منایا

Posted On: 14 AUG 2022 2:41PM by PIB Delhi

شہری ہوابازی  اور اسٹیل کے وزیرجناب جیوترادتیہ ایم سندھیا نے آزادی کا امرت مہوتسو اور تقسیم کی ہولناکی کے یادگار کے دن کے حصے کے طورپر گوالیار میں واقع مہارانی لکشمی بائی کی چھتری میں ایک تصویری نمائش کا افتتاح کیا اور  مختلف پروگراموں کی قیادت کی۔

اس پروگرام میں مدھیہ پردیش سرکار کے توانائی کے وزیر جناب پردھومن سنگھ تومر، گوالیار کے ممبر پارلیمنٹ (لوک سبھا) جناب وویک نارائن شیج والکر، گوالیار کی میئر محترمہ شوبھا سیکروار، مدھیہ پردیش ریاستی بیج و زرعی ترقیاتی کارپوریشن کے صدر جناب منا لال گوئل، مدھیہ پردیش سرکار کے وزیر مملکت جناب بھگت سنگھ کُشواہ، مددھیہ پردیش لگھو اُدیوگ کی سربراہ محترم    امرتی دیوی اور  ایم او سی اے، اے اے آئی، مدھیہ پردیش سرکار اور ضلع انتظامیہ کے افسران نے بھی حصہ لیا۔

 

 

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے شہری ہوازی کے وزیر نے کہا ’’ ہندوستان واحدایسا ملک ہے، جس نے اپنی تاریخ میں کبھی دوسرے ملک پر حملہ نہیں کیا،  لیکن کئی غیر ملکی حملوں کا سامنا کیا۔ ان حملوں کے آگے جھکنے کے بجائے ہندوستان کے لوگوں نے ہمیشہ حوصلےاور نرم روی کا جذبہ دکھایا ہے اور کبھی بھی کسی  غیر ملکی طاقت کو ہماری سرزمین پر آباد ہونے کی اجازت نہیں دی۔ ہمارا قومی جھنڈا(ترنگا)ہماری قربانی ، ہماری ثقافتی  بلندی کی علامت ہے اور  ہمارے ملک کی تکسیریت کی ایک بہترین مثال ہے۔ہم کل آزادی کا 75واں امرت مہوتسو منائیں گے اور ہرشہری کو ہندوستان کو پھر سے عظیم بنانے کا عہد لینا ہوگا۔‘‘

 

 

تقسیم کی ہولناکیوں  کو یاد کرتے ہوئے جناب سندھیا نے کہا ‘‘ہمیں اپنی آنے والی نسل کو تقسیم کے پیچھے کا سبق پڑھانا ہوگا، تاکہ وہ ہماری تاریخ کے ایسے المناک واقع سے واقف ہو سکیں۔ ہندوستان  اپنے آپ میں ایک برصغیر ہے اور دنیا کا کوئی بھی ملک برصغیر نہیں ہے، لیکن ہندوستان کی تقسیم کچھ لوگوں کی گندی منشا کے عین مطابق ہوئی، جس کی وجہ سے کئی خاندان ٹوٹ گئے اور کئی لوگوں کی جان چلی گئی۔ بہت    سے لوگ اپنے ہی ملک پناہ گزیں بن گئے اور آج ہم  نے جو یہ تصویری نمائش منعقد کی ہے، یہ ہمارے بزرگوں کے درد کا مظہر ہے۔ میں تمام لوگوں سے ایک بار یہاں آنے اور اسے دیکھنے کی درخواست کرتاہوں۔میں ان کے جذبے کو سلام کرتا ہوں، کیونکہ ان کے پاس جو کچھ ہے، اس کے ساتھ انہوں نے خود کو پھر سے قائم کیا ہے اور ہمارے ملک کی ترقی  کی داستان میں تعاون دیا ہے۔‘‘

جب ہندوستان آزادی کا 75واں سال منا رہا ہے، شہری ہوابازی کی وزارت نے 14اگست کو گوالیار میں واقع مہارانی لکشمی بائی کی چھتری میں ایک فوٹو نمائش کا انعقاد کیا۔اس پروگرام کا افتتاح اور قیادت شہری ہوابازی کے مرکزی وزیر جناب جیوترادتیہ ایم سندھیا نے کی۔پروگرام کے دوران انہوں نے قومی جھنڈا (ترنگا)لہرایا اور مہارانی لکشمی بائی کو ان کی سمادھی پر خراج عقیدت پیش کی۔ انہوں نے ہماری جنگ آزادی میں حصہ لینے والے شہیدوں؍ مجاہدین آزادی اور ان کے خاندان کے ممبروں سے بھی ملاقات کی اور ان کا استقبال کیا۔

 

 

آزادی کا امرت مہوتسو(اے کے اے ایم)ملک کی آزادی کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر حکومت ہنداور ہندوستان کے لوگوں کے ذریعے ترنگا گھر لانے کے جوش اور آزادی کا امرت مہوتسو  کے موقع پر’ہرگھر ترنگا‘مہم کا حصہ بننے کی شکل میں منایا جارہا ہے۔

            

************

 

ش ح۔ج ق۔ن ع

 (U: 9142)


(Release ID: 1851830) Visitor Counter : 238