کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

ہرگھر ترنگا مہوتسو کے موقع پر جناب پیوش گوئل نے قومی پرچم لہرایا


آزادی کا امرت مہوتسو سودیشی اور خود کفیل بھارت کے پیغام کو آگے لے جانے کا ایک مناسب لمحہ ہے

یہ لوگوں سے بھارت میں بنی اشیا کو استعمال کرنے کی اپیل کرتا ہے

ہر گھر ترنگا کا عزم دلاتا ہے:مجاہد آزادی کے اہل خانہ کو مبارکباد دیتا ہے:جناب گوئل

Posted On: 13 AUG 2022 3:57PM by PIB Delhi

کامرس اور صنعت ،صارفین امور،خوراک اور عوامی تقسیم  اور ٹیکسٹائل  کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے آج کہا کہ جیسا کہ ہم آزادی کا امرت مہوتسو کے تحت ہر گھر ترنگا   مہم منا رہے ہیں ،تو آئیے ہم سودیشی  اور خود کفیل بھارت کے پیغام کو آگے بڑھانے اور بھارت میں بنی اشیا کوترجیح دینے کا ایک عزم کریں۔

جناب گوئل نے ہر گھر ترنگا مہم کے تحت گاندھی درش راج گھاٹ پر قومی پرچم لہرایا،یہ مہم 13 سے 15 اگست 2022 کے دوران آزادی کا امرت مہوتسو کے ایک حصہ کے طورپر شروع کی گئی ہے۔انہوں نے راشٹریہ سوچھتا کیندر کا دورہ کیا اور کھلے میں رفع حاجت سے پاک ہوئے ملک  کے سفر کی ایک ڈیجیٹل نمائش دیکھی ۔ملک نے کھلے میں رفع حاجت سے پاک ہونے کا  یہ مقام دو اکتوبر 2019 کو حاصل کیا تھا۔

 

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001GVL2.jpg

 

 

پروگرام کے دوران وزیرنے شرکت کرنے والوں کو ہر گھر ترنگا مہم کا حلف دلایا۔انہوں نے مجاہد آزادی کے اہل خانہ کو شال پیش کرکے انہیں مبارکباد دی۔

جناب گوئل نے کہا کہ آج یہ ہمارے لئے بہت فخر کا لمحہ ہے کہ پورا ملک دنیا کو یہ پیغام دے رہا ہے کہ گھر پر متحد ہو کر اور ترنگا لہرا کر ملک امرت کال کے اگلے 25 سالوں میں داخل ہو رہا ہے۔

مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے، جناب  گوئل نے کہا کہ جس طرح گاندھی جی نے ہندوستان کی آزادی کی لڑائی میں ستیہ گرہ میں سب کو شامل کرنے میں اہم کردار ادا کیا تھا، اسی طرح وزیر اعظم نریندر مودی نے 2014 میں باپوکے سوچھ بھارت کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لیے ایک مہم شروع کی تھی، جس کی ایک جھلک دیکھی گئی ہے۔

جناب گوئل نے کہا کہ آج جب ہم آزادی کا امرت مہوتسو منا رہے ہیں، آئیے ہم بھارت  کو تیز رفتاری سے آگے لے جانے کا عزم کریں اورامرت کال کے اگلے 25 سالوں میں اس ملک کو ایک ترقی یافتہ اور خوشحال ملک بنائیں۔

انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ ہندوستان کو عالمی معیشت کا گروتھ انجن بننے سے کوئی نہیں روک سکتا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002F6XY.jpg

 

دن کے آخر میں، جناب  گوئل نے ونجیہ بھون میں تقسیم کی ہولناکیوں سے متعلق لگائی گئی نمائش کا بھی دورہ کیا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003C14F.jpg

****

 

ش ح ۔ا م۔

U:9112


(Release ID: 1851638) Visitor Counter : 179


Read this release in: Marathi , English , Hindi , Tamil