وزارت اطلاعات ونشریات
آزادی کے بعد سے یادیں اور جادوئی لمحات آل انڈیا ریڈیو کے ساتھ
آل انڈیا ریڈیو پندرہ اگست سے ہر روز اپنے پرائم ٹائم نیوز بلیٹنوں میں اسے برڈ کاسٹ کرے گا
’’آزاد بھارت کی بات۔ آکاش وانی کے ساتھ‘‘
گزشتہ پچہتر برسوں پر محیط ہندوستان کے سفر کا زندہ جاوید خاکہ اسے درج ذیل لنکس پر دیکھا جاسکتا ہے
100.1FM GOLD Channel, @AkashvaniAir &
@airnewsalerts on Twitter, newsonairofficial YouTube channel, newsonair.gov.in, NewsonAir App, Facebook and Instagram
https://twitter.com/airnewsalerts
https://www.facebook.com/airnewsalerts
https://www.instagram.com/airnewsalerts/
https://www.youtube.com/c/NEWSONAIROFFICIAL
Posted On:
13 AUG 2022 1:38PM by PIB Delhi
یہ آکاشوانی ہے۔ اب آپ.......... خبریں سنئے۔ آزادی کے بعد سے گزشتہ پچہتر برسوں سے ہندوستان کا سب سے بڑا پبلک سروس برڈ کاسٹر ملک بھر کے 1.3 ارب شہریوں کے لئے ضرب المثل داستان گو بنا ہوا ہے۔
آل انڈیا ریڈیو آزادی کے پچہتر برسوں کو ایک انوکھے پروگرام کے ذریعہ منارہا ہے:۔’’آزاد بھارت کی بات۔ آکاشوانی کے ساتھ‘‘۔ پندرہ اگست 2022 کو 90 سکنڈ کی سیریز 100.1 ایف ایم گولڈ چینل ، پرائم ٹائم نیوز بلٹین اور اس کے تمام پلیٹ فارموں بشمول سوشل میڈیا پر برڈ کاسٹ کی جائے گی۔ اس میں ہندوستان کے آزادی کے بعد سے مختلف شعبہ ہائے زندگی میں سفر کو قوم کی آواز ۔ آل انڈیا ریڈیو سے داستان گوئی کی طرز پر بیان کیا جائے گا۔
آل انڈیا ریڈیو قوم کی پیدائش سے آج کی ابھرتی سپر پاور جدید ہندوستان کے تاریخی سفر کو اپنے ذخیرے کی جھلکیوں کے ذریعہ پیش کرے گا۔ ان میں تاریخ کی اہم ترین ہستیوں مثلا مہاتما گاندھی، ہومی جہانگیر بھابھا، سرسی وی رمن ، ڈاکٹر کورین ورکھیس، ڈاکٹر ایم ایس ایس سوامی ناتھن، پنڈت بھیم سین جوشی، میلون ڈی میلو اور جسدیو سنگھ کی آوازیں سنائی جائیں گی۔ ہر روز ایک خصوصی کہانی برڈ کاسٹ کی جائے گی اور اے آئی آر سوشل میڈیا ہنڈلزانسٹا گرام، ٹوئیٹر،فیس بک اور یوٹیوب پر اپ لوڈ کیا جائے گا۔ یہ درج ذیل پر دستیاب ہیں۔
@AkashvaniAir &
@airnewsalerts on Twitter, newsonairofficial YouTube channel, newsonair.gov.in, NewsonAir App, Facebook and Instagram
https://twitter.com/airnewsalerts
https://www.facebook.com/airnewsalerts
https://www.instagram.com/airnewsalerts/
https://www.youtube.com/c/NEWSONAIROFFICIAL
آٹھ جون 1936 کو اس کے قیام کے بعد سے ہی آل انڈیا ریڈیو ملک کی تاریخ کا شاہد رہا ہے جس میں پہلا یوم آزادی 1947 سے لے کر بنگلہ دیش کی آزادی اور پھر ورلڈ کپ کرکٹ میں ہندوستان کی تاریخ ساز فتح شامل ہیں۔
آل انڈیا ریڈیو دنیا کی سب سے بڑی برڈ کاسٹنگ تنظیموں میں سے ایک ہے جہاں ملک بھر میں 449 اسٹیشنوں سے 23 زبانوں اور 179 بولیوں میں برڈ کاسٹنگ کی جاتی ہے۔ یہ 92 فی صد علاقے اور 99.19 فی صد آبادی تک پہنچتا ہے۔ اس کا مقصد ’’بہوجن ہتیہ، بہوجن سکھیہ‘‘ ہے یعنی بہت سوں کی خوشی کے لئے بہت سوں کی بہبود کے لئے۔
ہم اپنے سامعین سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ گزرے ہوئے شاندار لمحات کی پھر سے جھلک دیکھنے کے لئے تیار رہیں اور سوشل میڈیا ہنڈلز پر اے آئی آر کو فالو کریں۔
****
U.No:9109
ش ح۔رف ۔س ا
(Release ID: 1851560)
Visitor Counter : 207