سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سماجی انصاف اور تفویضِ اختیارات کے مرکزی وزیر ڈاکٹر وریندر کمار نے آج ’’اسمائیل پچہتر اینیشیئٹیو‘‘ کا آغاز کیا


حکومت ہند نے بدحالی اور بھیک مانگنے کے مسلسل برقرار مسئلے کو حل کرنے کے لئے روزی روٹی اور کام کاج کے رخ پر پسماندہ اور انفرادی لوگوں کی مدد کی

(اسمائیل) کی ایک جامع اسکیم تیار کی ہے

’’اسمائیل پچہتر  اینیشیئٹیو‘‘ کے تحت  پچہتر  شناخت شدہ میونسپل کارپوریشنوں کے ذریعہ آزادی کے امرت مہوتسو کے جذبے کے تحت بھیک مانگنےوالوں کی جامع بحالی کا کام کیا جائے گا

سماجی انصاف اور تفویضِ اختیارات کی وزارت نے آنے والے برسوں کے لئے 26-2025 تک  اسمائیل اسکیم کی خاطر مجموعی طور پر  سو  کروڑ روپے کا بجٹ مختص کیا ہے

Posted On: 12 AUG 2022 5:41PM by PIB Delhi

آزادی کے امرت مہوتسو کے جذبے کے تحت حکومتِ ہند کی سماجی انصاف اور تفویضِ اختیارات کی وزارت نے 75 میونسپل کارپوریشنوں کی نشاندہی کی ہے جو "اسمائیل 75 اینیشیئٹیو" کے نام سے بھیک مانگنے والوں کی جامع بحالی عمل میں لانے کے لئے "اسمائیل: روزی روٹی اور کام کاج کے رُخ پر پسماندہ لوگوں کی مدد" کے تحت جامع باز آبادکاری عمل میں لائیں گے۔

نئی دہلی میں نظام الدین میٹرو اسٹیشن کے قریب ایک پناہ گاہ (رین بسیرا) میں سماجی انصاف اور تفویضِ اختیارات کے مرکزی وزیر ڈاکٹر وریندر کمار کے ذریعہ آج "اسمائیل 75 اینیشیئٹیو"  کا آغاز کیا گیا۔ شناخت شدہ 75 میونسپل کارپوریشن، بھکاریوں کے شعبے سے تعلق رکھنے والے ماہرین اور نامور این جی اوز آن لائن اور آف لائن موڈ کے ذریعے اس ملک گیر لانچ میں حصہ لے رہے ہیں۔

"اسمائیل 75 اینیشیئٹیو"  اقدام کے تحت پچھتر (75) میونسپل کارپوریشنز این جی اوز اور دیگر ذمہ داران کے ساتھ مل کر ان لوگوں کے لئے کئی جامع فلاحی اقدامات کئے جائیں گے جو بھیک مانگ کر گزارہ کرتے ہیں۔ ان کی باز آباد کاری، طبی سہولیات کی فراہمی، مشاورت، آگاہی پر وسیع پیمانے پر توجہ مرکوز کی جائے گئی۔ ان میں تعلیم، ہنرمندی کی ترقی، اقتصادی روابط اور دیگر سرکاری فلاحی پروگراموں کے ساتھ ہم آہنگی وغیرہ شامل ہیں۔

سماجی انصاف اور تفویضِ اختیارات کی وزارت نے آنے والے برسوں کے لئے 26-2025 تک  اسمائیل پروجیکٹ کے لئے 100 کروڑ روپے کا کل بجٹ مختص کیا ہے۔ اس پروجیکٹ کے ذریعے وزارت اس طرح جینے والوں کی مکمل باز آبادکاری کے لئے ایک معاون طریقہ کار تیار کرنے کا خیال رکھتی ہے۔ اس کا مقصد ایک ایساہندوستان بنانا ہے جہاں کوئی بھی شخص زندہ رہنے اور اپنی بنیادی ضروریات پوری کرنے کے لئے بھیک مانگنے پر مجبور نہ ہو۔

اسمائیل 75 کا مقصد ہمارے شہروں/قصبوں اور میونسپل علاقوں کو بھیک سے پاک بنانا اور مختلف ذمہ داروں کی مربوط کارروائی کے ذریعے بھیک مانگنے والوں کی جامع باز آبادکاری کے لئے ایک حکمت عملی مرتب کرنا ہے۔ سماجی انصاف اور تفویضِ اختیارات کی وزارت اس مسلسل سماجی مسئلے کو ٹھوس کوششوں سے حل کرنے میں مقامی شہری اداروں، سول سوسائٹی کی تنظیموں/غیر سرکاری تنظیموں کے اہم کردار کو سمجھتی ہے۔

حکومت ہند نے بدحالی اور بھکاری کے مسلسل چلے آرہے مسئلے کو تسلیم کیا ہے اور ایک جامع اسکیم تیار کی جس میں بھیک مانگنے والوں کے لئے جامع بحالی کی ایک ذیلی اسکیم بھی شامل ہے۔ اس میں ان کی شناخت، باز آباد کاری، طبی سہولیات کی فراہمی، مشاورت اور تعلیم، مہذب ملازمت کے لئے ہنر کی ترقی اور اپنا روز گار آپ کرنے کا احاطہ کیا گیا ہے۔

****

 

U.No:9089

ش ح۔ر ف۔ س ا


(Release ID: 1851360) Visitor Counter : 260


Read this release in: English , Marathi , Hindi