وزارات ثقافت
azadi ka amrit mahotsav

 اے ایس آئی ،آزادی کے 75 سال مکمل ہونے کے موقع پر،  150 یادگار تاریخی عمارتوں  پر  قومی پرچم پھیرا کر  ‘آزادی کا امرت مہوتسو ’ منائے گا

Posted On: 05 AUG 2022 5:11PM by PIB Delhi

ہندوستانی محکمۂ آثار قدیمہ (اے ایس آئی )آزادی کے 75 سال مکمل ہونے کے موقع  پر  ‘‘ ہر گھر ترنگا’’ کے حب الوطنی مہم کے تحت   ملک بھر کے 150 یادگار  تاریخی  مقامات  پر قومی  پرچم  پھیرائے گا۔ قومی پرچم  پھیرانے کے ساتھ ہی  ان یادگار مقامات کو ترنگے کے رنگ میں  روشن کیاجائے گا۔

اس کے علاوہ   محکمے کے  750 تاریخی مقامات میں   سووچھتا مہم چلائی جائے گی وہیں ، 5 اگست سے 15 اگست 2022 تک  تمام  مرکزی تحفظ والی  تاریخی عمارتوں  میں مفت داخلے کا اعلان کیا گیا ہے۔ اے ایس آئی کے  37 سرکل عوامی  شراکتداری کے جذبے  کے مقامی لوگوں  کے ساتھ مختلف  پروگراموں کا انعقاد کریں  گے جو آزادی کا امرت مہوتسو  کی اصل شکل ہوگی۔ان پروگراموں  میں  شجر کاری مہم ، اسکول سمواد  ،  لیکچرس  ، میڈیکل کیمپس  اور بچوں کے  بیداری  پروگرام  شامل ہیں۔

*************

 

ش ح۔ش ت۔رم

U-9075


(Release ID: 1851196) Visitor Counter : 112