وزارات ثقافت
آئی جی این سی اے نے ‘‘ پارٹیشن ہاررس ری میمبرینس ڈے’’ پر آج ایک روزہ قومی سمینار کا انعقادکیا
Posted On:
05 AUG 2022 5:13PM by PIB Delhi
اندرا گاندھی راشٹر یہ کلاکیندر (آئی جی این سی اے ) نے ‘‘ آزادی کا امرت مہوتسو ’’ پروگرام کے تحت ‘‘ پارٹیشن ہاررس ری میمبرینس ڈے’’ موضوع پر آج نئی دلی میں ایک سمینار کا انعقاد کیا۔
اس موقع پر پریزیڈینٹ آف انٹگریٹیڈ انسٹی ٹیوٹ آف ہیومن فلاسفی ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ ، کے مہیش چندر شرما نے تباہ کن تقسیم کے خوف کو یاد کیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ تقسیم کے دوران متعدد لوگوں کی جانیں چلی گئیں اور تباہ ہوگئے ۔ انہوں نے کہا کہ تقسیم کے نتیجے اور اس کے زخم آج تک محسوس اور تجربہ کئے جاتے ہیں۔
سمینار میں تاریخ داں جناب کرشنانند ساگر نے کہا ، اگست 1947 میں ہندوستان کو انگریزوں کے باہر نکلنے پر ملک دو آزاد ملکوں میں تقسیم ہوگئے ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہندستان کی تقسیم نے ہندوستانی برصغیر میں لاکھوں لوگوں کی جان لی۔
سمینار کا انعقاد ہندوستان کی تقسیم کی تباہی پر عوام کےدرمیان بیداری پیدا کرنے کے مقصدسے کیا گیا۔
*************
ش ح۔ش ت۔رم
U-9074
(Release ID: 1851189)
Visitor Counter : 119