امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

11 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں فوری طور پر پر راشن کارڈوں کی عام رجسٹریشن کی سہولت کا آغاز کیا گیا


دیگر ریاستوں میں رہنے والے مہاجر سمیت این ایف ایس اے کے  تحت شمولیت کیلئے اندراج کے خواہاں افراد کا ڈیٹا اکٹھا کرنے کی خاطر ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو اہل بنانے کی  ویب پر مبنی سہولت

Posted On: 05 AUG 2022 5:16PM by PIB Delhi

خوراک اور سرکاری نظام تقسیم کے محکمہ کے سکریٹری جناب سدھانشو پانڈے نے آج 11 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں جیسے آسام، گوا، لکشدیپ، مہاراشٹر، منی پور، میگھالیہ، میزورم، ناگالینڈ، پنجاب، تریپورہ اور اتراکھنڈ کے لیے پائلٹ بنیاد پر ‘عام اندراج کی سہولت’ کا آغاز کیا۔

یہ ویب پر مبنی سہولت ان 11 ریاستوں/مرکز کے زیرانتظام علاقوں کو دیگر ریاستوں میں رہ رہے مہاجر سمیت این ایف ایس اے  کے تحت شمولیت کیلئے اندراج کے خواہشمند افراد کے ڈیٹا اکٹھا کرنے کے قابل بنائے گی۔ یہ سہولت ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو این ایف ایس اے کے تحت کوریج کے لیے اہل مستفیدین کو تیزی سے شناخت کرنے میں مدد کرے گی  جو کہ طے منظوری اور غیرمنظوری  کے اصولوں کے مطابق اور ریاست /مرکز کے زیرانتظام علاقے کے این ایف ایس اے کی زیادہ سے زیادہ حد سے مشروط ہو گا، جس سے  دیئے جانے والے فوائد کا صحیح ہدف حاصل کر لیا جائے گا۔

یہاں میڈیا والوں سے خطاب کرتے ہوئے جناب  پانڈے نے کہا کہ یہ پورٹل ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو این ایف ایس اے کے تحت اپنی شمولیت کا عمل مکمل کرنے کے قابل بناتا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پورٹل ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو استفادہ کنندگان کو شامل کرنے میں مدد فراہم کرنے کے لئے ایک پلیٹ فارم فراہم کرکے منظم طریقے سے ڈیٹا کے بندوبست میں مدد کرے گا۔

نیشنل فوڈ سیکیورٹی ایکٹ، 2013 (این ایف ایس اے) ملک میں زیادہ سے زیادہ سے زیادہ 81.35 کروڑ افراد کو خوراک کی حفاظت کی کوریج  فراہم کرتا ہے۔

نیشنل فوڈ سیکورٹی ایکٹ، 2013 (این ایف ایس اے) کے تحت جاری کردہ اس محکمے کے ٹارگیٹڈ پبلک ڈسٹری بیوشن سسٹم (کنٹرول) آرڈر، 2015 کے تحت این ایف ایس اے کے تحت آنے والے افراد کی ریاست/یوٹی کے لحاظ سے کل تعداد (اے اے آئی خاندانوں سمیت) واضح طور پر بیان کی گئی ہے۔ قومی سطح پر موجودہ این ایف ایس اے کوریج 81.35 کروڑ کی مجموعی حد کے مقابلے میں تقریباً 79.74 کروڑ ہے۔

تمام ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو مسلسل مشورہ دیا جا رہا ہے کہ وہ خصوصی کیمپوں، شناختی ڈرائیوز وغیرہ کے ذریعے زیادہ سے زیادہ اہل اور چھوڑے گئے افراد کی شناخت کریں (جو فی الحال این ایف ایس اے کے تحت شامل نہیں ہیں) اور متعلقہ حد کے مطابق این ایف ایس اے کوریج (اے اے آئی/پی ایچ ایچ) کے تحت لائیں ، نیز باقاعدگی سے نااہل مستفیدین کو کوریج سے خارج کریں۔

 

*********************

 

 

(ش ح ۔  ع ح)

U.No. 9067



(Release ID: 1851171) Visitor Counter : 94


Read this release in: Marathi , Hindi , Kannada , English