وزارات ثقافت

جناب انوراگ ٹھاکر اورجناب جی کشن ریڈی کل نئی دہلی میں ‘‘بڑھے چلو’’کے شاندارفینالے میں شریک ہوں گے

Posted On: 11 AUG 2022 8:26PM by PIB Delhi

آزادی کا امرت مہوتسوکی ماتحتی میں وزارت ثقافت پانچ اگست 2022سے ‘‘بڑھے چلو’’ مہم کا انعقاد کررہی ہے ۔ ہندوستان کے 70شہروں میں مسلسل 7دنوں تک شاندار پرفارمنس کے بعد کل نئی دہلی کے تال کٹورااسٹیڈیم میں شام ساڑھے چھ بجے شاندارفینالے کے ساتھ اس مہم کا اختتام ہوگا۔

‘‘بڑھے چلو’’نوجوانوں پرمرکوز ایک سرگرمی ہے ، جس کا تصوروزارت ثقافت نے نوجوان  دلوں میں ملک کے لئے   محبت کا گہرااحساس پیداکرنے کے لئے کیاہے ۔ یہ فینالے انڈین آئیڈیل کے گلوکار پاون دیپ راجن اور ارونیتاکانجی لال کی پرفارمنس کے ساتھ شاندار ستاروں سے بھری تقریب ہوگی۔اس تقریب میں مہمان خصوصی کے طورپراطلاعات ونشریات اورکھیلوں کے مرکزی وزیرجناب انوراگ ٹھاکر اور مہمان اعزازی کے طورپر سیاحت وثقافت اور شمال مشرقی خطے کی ترقی کے وزیر جناب جی کشن ریڈی شریک ہوں گے جن کی شرکت اس تقریب کو رونق بخشے گی ۔

جیسا کہ وزیراعظم کی اپیل کے بعد ملک بھرمیں ‘‘ہرگھرترنگا’’کا جوش عروج پر ہے ، ‘‘بڑھے چلو’’مہم میں مشرق میں ایٹہ نگر، دیما پور، ا مپھال سے واگھہ بارڈرتک ، مغرب میں سورت ، گوا، دمن اور شمال میں سرینگراورجموں سے  چنئی تک اور جنوب میں بینگلوروتک اور دمن اور پورٹ بلیئر جیسے دوردراز مقامات پربھی بڑے پیمانے پر پُرجوش انداز میں لوگوں نے شرکت کی ۔

‘‘بڑھے چلو’’مہم کو ہمارے ملک کے نوجوانوں سے نغموں اور رقص کے ذریعہ حوصلہ افزا رد عمل ملا ہے ۔واگھہ سرحد کی تقریب دیکھنے اوریاد رکھنے والی تقریب تھی ۔ زیادہ ترمقامات پرہجوم  نے  اس فلیش رقص میں شامل ہوکر مہم کو مزید شانداربنادیا ۔ ‘‘بڑھے چلو’’ترانے کو تمام افراد حتٰی کہ نوجوانوں اوربزرگوں نے بھی سراہاہے۔ حقیقی طورپر اس تقریب نے لوگوں میں حب الوطنی کی روح پھونک دی ہے۔ 13سے 15اگست تک اپنے گھروں میں ترنگا پھہرانے کی  یہ مہم ہمیں ہمارے دلوں میں قومی فخر پیداکرنے اورہمارے سروں کو فخرسے بلند کرنے کی حوصلہ افزائی کرتی ہے ۔  

مقام -امپھال

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00172TZ.jpg

مقام –واگھہ سرحد

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00172TZ.jpg

 

مقام –چنئی

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003MMLD.jpg

مقام –ایٹہ نگر

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00410EX.jpg

**********

 

 

(ش ح ۔ ع ح۔ ع آ)

U -9064



(Release ID: 1851147) Visitor Counter : 112