وزارت خزانہ
مہاراشٹرمیں انکم ٹیکس محکمے کی تلاشی کارروائی
Posted On:
11 AUG 2022 7:08PM by PIB Delhi
انکم ٹیکس محکمے نے 3اگست 2022کو اسٹیل ٹی ایم ٹی بارس کی تیاری میں مصروف دوبڑے گروپوں کے خلاف تلاشی مہم کی کارروائی انجام دی ۔ جالنا ، ارونگ آباد اورممبئی میں واقع 30سے زائد مقامات پر تلاشی مہم انجام دی گئیں ۔
تلاشی کی کارروائی کے عمل کے دوران متعدد قابل اعتراض شواہد ملے جنھیں ضبط کرلیاگیا ۔
دونوں گروپوں سے ضبط شواہد کے ابتدائی تجزیئے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ وہ بڑے پیمانے پرٹیکس چوری میں شامل تھے انھوں نے متعدد اداروں سے جعلی خریداری کے ذریعہ اخراجات کو بڑھاچڑھاکر پیش کیا ۔ یہ ادارے جی ایس ٹی دھوکہ دہی میں بھی شامل رہے ہیں۔خام مال کے وافرذخیرے کے شواہد میں ملے ہیں جنھیں بہی کھاتوں میں درج نہیں کیاگیاہے جن کی قیمت 120کروڑروپے سے زیادہ ہے ۔ گروپ میں ایک کے خلاف ملے شواہد کی جانچ سے مزید یہ بات سامنے آئی ہے کہ وہ کولکاتہ میں موجود شیل کمپنیوں سے حاصل فرضی غیرمحفوظ قرضوں اورشیئرپریمیم کے ذریعہ اپنی غیرمنکشف آمدنی کو تہہ کرنے میں شامل ہیں ۔
تلاشی ٹیم نے دونوں گروپوں کی بڑی تعداد میں لاکرس کا بھی پتہ لگایاہے ، جو کمپنیوں کے ملازمین کے نام پرکھولے گئے ہیں ۔ جس کی دیکھ بھال کی ذمہ داری کو آپریٹیوبینک کے پاس ہے ۔ تلاشی کی مہم کے دوران کوآپریٹیوبینک میں متعدد لاکرس سمیت 30سے زیادہ بینک لاکرس کی تلاشی لی گئی ۔بڑی مقدارمیں غیراعلانیہ نقد اور سونے کے زیورات ملے ہیں اور ان لاکرس سے ملی یہ قیمتی اشیاء ضبط کرلی گئی ہے ۔
اس کے علاوہ ایک گروپ سے منسلک فارم ہاؤس پرواقع ایک خفیہ کمرے سے بڑی مقدارمیں غیرمنکشف نقد رقم کو ضبط کرلیاگیاہے ۔
اب تک تلاشی کارروائی کے نتیجے میں 56کروڑروپے کی غیراعلانیہ رقم ،دھات اور14کروڑروپے کی مالیت کے زیورات ملے ہیں ، جنھیں ضبط کیاگیا ہے۔
مزید تحقیقات جاری ہیں ۔
**********
(ش ح ۔ ع ح۔ ع آ)
U -9061
(Release ID: 1851137)
Visitor Counter : 127