سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جسمانی طور پر معذور(دیویانگ جن)  افراد کے لیے پنڈت دین دیال اپادھیائے نیشنل انسٹی ٹیوٹ نے بہتر خدمات کے لیے نئی پہل قدمیاں انجام دیں

Posted On: 11 AUG 2022 4:29PM by PIB Delhi

 

جسمانی طور پر معذور (دیویانگ جن) افراد کے لیے پنڈت دین دیال اُپادھیائے نیشنل انسٹی ٹیوٹ (پی ڈی یو این آئی پی پی ڈی)، نئی دہلی  نے تھری ڈی پرنٹنگ تکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے دیویانگ جن افراد کو بہتر خدمات فراہم کرانے کے لیے ایک نئی پہل قدمی انجام دی ہے۔  اس پہل قدمی کے لیے پہلے قدم کے طور پر، کینسر کی وجہ سے ایک دیویانگ جن کے لیے پی ڈی یو این آئی پی پی ڈی میں ایک تھری ڈی پرنٹ والا اسپائنل آرتھوسیس تیار کیا گیا ہے۔ یہ آرتھوسیس آج (11.08.2022) سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے وزیر محترم ڈاکٹر وریندر کمار اور پی ڈی این آئی پی پی ڈی کے ماہرین / افسران کی موجودگی میں پائل سولنکی کے لگایا گیا ۔

تھری ڈی تکنالوجی کے متعدد فوائد ہیں جن میں

  • آرتھوسیس اور پروستھیسیس تھری ڈی تکنالوجی کے ساتھ فٹنگ کی درستگی میں اضافہ کرتا ہے۔
  • یہ مریضوں کے سکون و اطمینان میں اضافہ کرتا ہے۔
  • کاسمیٹک کے لحاظ سے زیادہ فٹ
  • یہ تکنالوجی آلات کی کوالٹی میں بہتری لانے کے ساتھ ساتھ آرتھوسیس اور پروستھیسیس کی تیاری میں صرف ہونے والے وقت کو بھی کم کرتا ہے۔
  • تھری ڈی پرنٹنگ ضابطہ کے تحت، مریض کو کمپیوٹر اسکینر کے ذریعہ اسکین کیا جاتا ہے اور آرتھوٹک اور پروستھیٹک آلات کی تھری ڈی پرنٹنگ سے قبل سافٹ ویئر کا استعمال کرتے ہوئے بایومیکنیکل ایپلی کیشن لاگو کی جاتی ہے۔
  • لہٰذا، یہ مریض کے نقص کو درست کرنے کی غرض سے تعاون فراہم کرانے  کے لیے بایومیکنیکل اثرات کو بہتر بناتا ہے۔

تھری ڈی تکنالوجی کو مدنظر رکھتے ہوئے، یہ توقع کی جاتی ہے کہ چلنے پھرنے سے معذوری سے متعلق کام کر رہے قومی ادارے پی ڈبلیو ڈیز کو بہتر بازآبادکاری خدمات فراہم کرانے کے لیے اس تکنالوجی کا استعمال کر سکتے ہیں۔

**********

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:9038


(Release ID: 1850968) Visitor Counter : 139