اسٹیل کی وزارت

سیل(ایس اے آئی ایل)  نے مالی سال 2022-23 کے لیے پہلی سہ ماہی کے نتائج کا اعلان کیا،  گزشتہ برس کی اسی مدت کے مقابلے  میں آپریشنز سے آمدنی میں 16 فیصد سے زیادہ کا اضافہ درج کیا

Posted On: 11 AUG 2022 12:46PM by PIB Delhi

اسٹیل اتھارٹی آف انڈیا لمیٹڈ (ایس اےآئی ایل ) نے رواں مالی سال 2022-23  (پہلی سہ ماہی مالی سال 23)  کی پہلی سہ ماہی کے لیے اپنی مالی کارکردگی جاری کی ہے۔ کمپنی نے گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں مالی سال 23 کی پہلی سہ ماہی میں آپریشنز سے اپنی آمدنی میں 16.4 فیصد کا اضافہ درج کیا ہے۔ایس اے آئی ایل نے  پہلی سہ ماہی  میں  اب تک کی بہترین پیداوار  بھی درج کی ہے۔

 

 

مالی سال 23 کی پہلی سہ ماہی کی کارکردگی کی ایک جھلک

 

اکائی

پہلی سہ ماہی 22-23

پہلی سہ ماہی 21-22

خام فولاد کی پیداوار

ملین ٹن

4.33

3.77

فروخت کاحجم

ملین ٹن

3.15

3.33

آپریشنز سے   حاصل ہوئی آمدنی

کروڑ روپئے میں

24029

20642

سود، ٹیکس، ڈپریسی ایشن اور ایمورسائزیشن سے قبل  کمائی  (ای بی آئی ٹی ڈی اے)

کروڑ روپئے میں

2606

6674

ٹیکس سے قبل نفع (پی بی ٹی)

کروڑ روپئے میں

1038

5145

ٹیکس کے بعد نفع (پی اے ٹی)

کروڑروپئے میں

776

3850

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

مالی سال 23 کی پہلی سہ ماہی میں اعلی ان پٹ لاگت اور مارکیٹ کی طلب میں کمی کے دو چیلنجز ، نے عالمی اور گھریلو دونوں طرح سے کمپنی کی کارکردگی کو متاثر کیا۔ درآمدی کوکنگ کول کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے پیداوار کی زیادہ لاگت کا اثر کمپنی کی نچلی سطح پر پڑا۔ اسٹیل کی عالمی طلب اور قیمتوں میں کمی کا براہ راست اثر مقامی مارکیٹ اور قیمتوں کی وصولی پر پڑا۔ اپریل 22 میں عروج پر پہنچنے کے بعد سے، سہ ماہی کے دوران اسٹیل کی قیمتیں مسلسل دباؤ میں رہی ہیں۔

تاہم، کمپنی نے کہا کہ تعمیراتی اور بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں نے رفتار پکڑی ہے جس سے اسٹیل مصنوعات کی مانگ میں اضافہ ہوگا۔ کمپنی کو رواں مالی سال کی دوسری ششماہی میں درآمدی کوئلے کی قیمتوں میں نمایاں کمی اور طلب میں اضافے کی بدولت بہتر کارکردگی کا یقین ہے۔

 

*************

ش ح ۔ م م۔ ف ر

U. No.9024



(Release ID: 1850845) Visitor Counter : 125


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil