کامرس اور صنعت کی وزارتہ
بھارت اور برطانیہ نے ہند- برطانیہ آزادتجارتی معاہدے کے لئے پانچویں دور کی بات چیت مکمل کی
Posted On:
11 AUG 2022 12:48PM by PIB Delhi
جمہوریہ بھارت اور سلطنت برطانیہ نے 29 جولائی 2022 کو ہند- برطانیہ آزاد تجارتی معاہدے ( ایف ٹی اے ) کے لئے پانچویں دور کی بات چیت مکمل کی۔ مذاکرات کرنے والے عہدیداروں نے یہ تکنیکی بات چیت ہائی برڈ طریقے سے کی ،جس میں کچھ ٹیموں نے بھارت میں نئی دلی میں میٹنگیں کیں جبکہ زیادہ تر عہدے داروں نے ورچوئل طور پر مذاکرات میں شرکت کی ۔ مذاکرات کے ا س دور کے لئے دونوں ملکوں کے تکنیکی ماہرین نے 15 پالیسی شعبوں کا احاطہ کرتے ہوئے 85 مختلف اجلاس میں معاہدے کے مسودے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ بھارت اور برطانیہ کے عہدے دار اکتوبر 2022 کے آخر تک ایک جامع اور متوازن آزاد تجارتی معاہدے کے لئے زیادہ تربات چیت کو مکمل کرنے کے اپنے ہدف کے لئے پورے موسم گرما کے دوران کام کرتے رہیں گے۔
*************
ش ح۔و ا۔رم
(11-08-2022)
U-9023
(Release ID: 1850842)
Visitor Counter : 195