وزارت خزانہ

انکم ٹیکس محکمہ نے مدھیہ پردیش میں تلاشی کی کارروائیاں انجام دیں

Posted On: 10 AUG 2022 5:45PM by PIB Delhi

انکم ٹیکس محکمہ نے کان کنی شکر کی مینو فیکچرنگ اور شراب کے کاروبار سے منسلک ایک گروپ پر 14.07.2022 کو ایک کارروائی انجام دی۔گروپ کے کلیدی ممبر کو سیاسی حیثیت بھی حاصل ہے ۔تلاشی کی یہ کارروائیاں مدھیہ پردیش اور ممبئی میں واقع مختلف ٹھکانوں پر انجام دی گئیں ۔

تلاشی کی کارروائی کے دوران بڑی تعداد میں قابل اعتراض دستاویزات اور ڈیجیٹل شواہد بھی ملے ہیں اور انہیں ضبط کرلیا گیا ہے۔

ریت کی کان کنی کے کاروبار کے ضبط کئے گئے شواہد کے تجزیہ کرنے سے اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ مذکورہ گروپ اپنے فروخت کی ریکارڈنگ اپنے ریگولر کھاتوں میں  درج نہیں کررہا ہے اورٹیکس کی چوری میں ملوث ہے۔ڈیجیٹل شواہد کے مطابق حقیقی فروخت کا موازنہ عصری مہینوں کی حسابی فروخت کے مقابلے میں واضح طور پر  70 کروڑ روپے سے زیادہ کی فروخت کے بڑے پیمانے پر دباؤ کو ظاہر کرتا ہے۔ایسی بے حساب فروخت پر رائلٹی اد ا نہ کرنے کے شواہد بھی ملے ہیں ۔ مزید یہ کہ گروپ کی طرف سے دیگر کاروباری ساتھیوں کو 10 کروڑ روپے سے زیادہ کی رقم نقد ادا کی گئی ہے، جو کہ کھاتے کی باقاعدہ کتابوں میں درج نہیں ہے۔

شکر کی مینو فیکچرنگ کے کاروبار کے معاملے میں  بھی اسٹاک یعنی ذخیرے کے فرق سے متعلق مسائل کا بھی پتہ چلا ہے۔

تلاشی کی کارروائی کے دوران اکٹھا کئے گئے شواہد سے مزید اس بات کا انکشاف ہوا ہے  کہ کچھ بے نامی دار ریت کی کان کنی کے کاروبار کرنے والی ایک فرم میں شراکت دار بن گئے تھے اور اپنے انکم ٹیکس ریٹرنس میں فائدوں کے اعلان میں بھی شامل تھے۔ البتہ پیسہ گروپ کے فائدہ حاصل کرنے والے مالکان ان کو منتقل کررہے تھے ۔تلاشی کی کارروائی کے دوران اسی طرح کے ایک بے نامی دار نے اپنے بیان میں اس بات کو قبول کیا ہےکہ وہ محض ایک تنخواہ حاصل کرنے والا ملازم ہےاور ا سے کاروبار کے معاملات کی کوئی بھی جانکاری نہیں ہے اور نہ ہی اس نے اس طرح کے کاروبار سے کوئی فائدہ حاصل کیا ہے۔ اب تک تلاشی کی کارروائی کے تحت 9 کروڑ سے زیادہ غیر اعلان شدہ اثاثوں کو ضبط کیا جاچکا ہے۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

***********

 

 

ش ح ۔  ش ر ۔ م ش

U. No.9010



(Release ID: 1850794) Visitor Counter : 93


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Telugu