زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

مویشیوں کے لئے بڑی راحت  ، وزیرزراعت جناب تومر نے لمپی اسکن  بیماری کیلئے دیسی ویکسین  کا آغاز کیا


انسانی وسائل کےساتھ مویشی ، ہمارے ملک کا سب سے بڑا اثاثہ ہیں: جناب تومر

نیشنل اکوائن ریسرچ سینٹر نے انڈین ویٹرینری  ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے اشتراک سے  ویکسین تیار کی

Posted On: 10 AUG 2022 6:27PM by PIB Delhi

ملک کے مویشیوں  کو بڑی راحت فراہم کرتے ہوئے زراعت  اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر نے آج مویشیوں کو ،لمپی اسکن  (جلد پر ہوجانےوالی گانٹھیں) مرض سے تحفظ فراہم کرنے کی خاطر دیسی ویکسین   لمپی – پروویک  آئی این ڈی   کو لانچ کیا ہے ۔ یہ ویکسین  ہریانہ کے حصار میں واقع نیشنل اکوائن ریسرچ سینٹر  نے بریلی کے عزت نگر میں واقع  انڈین  ویٹرینری ریسرچ انسٹی ٹیوٹ   کے اشتراک سے تیار کی ہے۔ اس ویکسین  کو لمپی اسکن بیماری کو ختم  کرنے کی خاطر ایک اہم سنگ میل قرار دیتے ہوئے جناب تومر نے کہا کہ انسانی وسائل کے ساتھ  مویشی ہمارے ملک کا سب سے بڑاا ثاثہ ہیں، جس کو  محفوظ کرنے اور خوشحال بنانے کی ہماری بڑی ذمہ داری ہے ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001F9RB.jpg

جناب تومر نے کہا کہ زرعی تحقیق کی بھارتی کونسل (آئی سی اے آر ) کے تحت  اس ویکسین کی تیاری سے  ایک اور  سنگ میل قائم  کیا گیا ہے۔ انہوں نے  لمپی بیماری کی ویکسین تیارکرنے کے لئے  اکوین ریسرچ سینٹر اور ویٹرنری ریسرچ انسٹی ٹیوٹ  کے سائنسدانوں کو مبارکباددی ۔ انہوں نے کہا کہ 2019  میں  اس بیماری کے بھارت میں پائے جانے کے بعد سے تحقیقی ادارے یہ  ویکسین تیار کرنے  کے لئے کام کررہے تھے۔

جناب تومر نے اس بات  پر خوشی کا اظہار کیا کہ سائنسدانوں نے  اسے ایک چیلنج کے طورپر قبول کیا اور  مختصر وقت میں تجربات مکمل کرکے  ایک100فیصد  موثر  ویکسین   تیارکی ہے ، جو  تمام معیارات  پر پوری ا ترتی ہے اور لمپی بیماری  سے چھٹکارہ  پانے کے لئے موثر ثابت ہوگی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0027H6P.jpg

جناب تومر نے تمام متعلقہ عہدے داروں کو ہدایت دی کہ وہ مویشیوں کو راحت فراہم کرنے کے لئے  جلد از جلد  بڑی مقدار میں  ویکسین فراہم کریں ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں  تقریباََ  30 کروڑمویشی موجودہیں اور  ان بے زبان جانوروں کی حالت  پر غور کرتے ہوئے  انہیں جلداز جلد راحت فراہم کرنے کی خاطر تمام ممکنہ اقدامات کئے جانے چاہئیں۔

جناب تومر نے کہا کہ اس سے  پہلے بھی  وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں  ہمارے سائنسدانوں  نے  کورونا سے تحفظ کے لئے  ویکسین تیار کی تھی ،جس سے پورے ملک کے ساتھ ساتھ  دیگر ملکوں کو بھی فائدہ  پہنچا ہے ۔

 

 

اس موقع پر ماہی گیری ، مویشی پروری اور ڈیری  کے وزیر جناب پرشوتم روپالا  ، زراعت کے وزیر مملکت  جناب کیلاش چودھری  ، ماہی گیری ،مویشی پروری اور ڈیری کے سکریٹری   جناب جتیندر ناتھ سوین   ، آئی سی اے آر کے ڈائریکٹر جنرل   ڈاکٹر ہمانشو پاٹھک ، ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل  ڈاکٹر بی این ترپاٹھی  ،  ویٹرنری ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر  ڈاکٹر تریوینی دت   اکوین ریسرچ سینٹر کے ڈائریکٹر ڈاکٹر یشپال  اور دیگر سینئیر عہدےدار موجود تھے۔

*************

ش ح۔و ا۔رم

(11-08-2022)

U-9008

 



(Release ID: 1850792) Visitor Counter : 185


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Telugu