وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

ٹیکٹیکل لیڈرشپ پروگرام

Posted On: 10 AUG 2022 5:12PM by PIB Delhi

جولائی 2022 کے مہینے میں، بھارتی فضائیہ (آئی اے ایف) نے مصری فضائیہ (ای اے ایف) کے ساتھ قاہرہ ویسٹ ایئر فورس بیس میں واقع مصری فائٹر ویپن اسکول میں ایک ماہ پر مشتمل مشق کی۔ یہ دونوں فضائی افواج کے لیے اپنی نوعیت کا پہلا تعامل تھا، کیونکہ یہ ان کے متعلقہ فائٹر ویپن اسکولوں کے درمیان کیا گیا تھا۔ آئی اے ایف کی جانب سے، ٹیکٹکس اینڈ ایئر کومبیٹ ڈیولپمنٹ اسٹیبلشمنٹ (ٹی اے سی ڈی ای) نے تین سکھوئی- 30 ایم کے آئی طیاروں اور چھ جنگی انسٹرکٹر پائلٹوں کے ساتھ پروگرام میں حصہ لیا۔

ای اے ایف کے ٹیکٹیکل لیڈرشپ پروگرام کے زیراہتمام دونوں فضائی افواج کے درمیان بات چیت میں، کمپلیکس، ملٹی – ایئر کرافٹ مشنوں پر مشتمل لارج فورس انگیجمنٹ کے دائرے میں خیالات کا نتیجہ خیز تبادلہ دیکھنے میں آیا۔ بات چیت کے دوران، آئی اے ایف کے پائلٹوں نے ای اے ایف کے ساتھ ساتھ متعدد قسم کی پیچیدگیوں پر مشتمل مشن میں اڑان بھری۔ شرکاء کے ساتھ فضائی لڑائی کے فن اور سائنس سے متعلق اپنے تجربات کا اشتراک کرتے ہوئے، اپنے بہترین طور طریقوں سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا۔ انڈکشن اور ڈی انڈکشن میں چھ گھنٹے سے زیادہ کی پروازیں شامل تھیں، جس میں فضا میں انڈین ایئر فورس اور یو اے ای ایئر ٹو ایئر ری فیولرس کی جانب سے ری فیولنگ سپورٹ بھی شامل ہے۔

یہ پروگرام، جس میں ہم آہنگ فضائی آپریشن شامل ہیں، نے دونوں فضائی افواج کے درمیان اعلیٰ درجے کے پیشہ ورانہ اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ دونوں فضائی افواج کے درمیان تعلق 1960 کی دہائی سے ہے جب جی پی کیپٹن کپل بھارگو، ایک آئی اے ایف ٹیسٹ پائلٹ، نے ای اے ایف کے ٹیسٹ پائلٹوں کے ساتھ ہیلوان ایچ اے- 300 کے مصری پروٹو ٹائپ کو اڑایا۔ اس کے بعد بھارتی کوالیفائیڈ فلائنگ انسٹرکٹرز نے نوجوان مصری پائلٹوں کو تربیت دی۔ یہ ایک ایسا پروگرام تھا جو 1980 کی دہائی تک جاری رہا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Photo1Q86J.JPG

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Photo2UMS1.png

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO.8976


(Release ID: 1850737) Visitor Counter : 155