وزارت خزانہ

مسافر کے نام سے ریکارڈ(پی این آر) سے متعلق  معلومات کو جمع کرنا

Posted On: 10 AUG 2022 7:46PM by PIB Delhi

ہوائی راستے سےسفر کرنے والے بین الاقوامی مسافروں سے تعلق رکھنے والی خصوصی معلومات کو جمع کرنے کے لیے ایک مفصل لائحہ عمل فراہم کرنے کی غرض سے مسافروں کے نام کے ریکارڈ کی معلومات کے ضابطے 2022 (’ضابطے‘) کو 08اگست 2022 کو نوٹیفائی کیا گیا تھا۔ یہ ضابطے،  منشیات، نشیلے مواد، سونے، ہتھیار اور گولی بارود وغیرہ جیسی ان ممنوعہ اشیاء کی اسمگلنگ سے تعلق رکھنے والی خلاف ورزیوں سے نمٹنے کے لیے، غیر مداخلتی تکنیکوں کا استعمال کرنے والے کسٹم حکام کی تحقیقاتی صلاحیتوں میں اضافہ کرنے، جزئیات کا پتہ لگانے کی صلاحیت کو مستحکم کرنے کے لیے بنائے گئے ہیں جو براہ راست قومی سلامتی پر اثر انداز ہوتے ہیں۔ یہ طریقہ کار، بہت سے انتظامیہ کی سرحدی انتظامیہ ایجنسیوں کے ذریعے بڑے پیمانے پر سوال کیا جارہا ہے۔

ضابطوں کی خصوصیات درج ذیل ہیں:

  • ضابطوں کے مطابق طیاروں کے آپریٹرس (یعنی فضائی کمپنیاں) کو ڈیزائن شدہ کسٹمز کے نظام نے الیکٹرانک طور پر خصوصی معلومات منتقل کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ نہ تو مسافروں کو ہی کسٹمز میں کسی طرح کی معلومات انفرادی طور پر فراہم کرنے کی ضرورت ہے نہ ہی انھیں ان ضابطوں سے متعلق فضائی کمپنی کو کسی طرح کی اضافی معلومات دینے کی ضرورت ہے۔ فضائی کمپنیاں، بین الاقوامی شہری ہوا بازی سے متعلق شکاگو کنوینشن کے تحت  اس معلومات کو پہلے ہی سے جمع کر رہی ہیں۔
  • فضائی کمپنیوں اور کسٹمز نظاموں کے درمیان اعداد وشمار کا تبادلہ پی این آر جی او وائی ای ڈی آئی ایف اے سی ٹی میسیج فارمیٹ کے ذریعے  کیا جاتا ہے۔یہ ایک معیاری الیکٹرانک میسیج فارمیٹ ہے جس کی توثیق ، کسٹمز کی عالمی تنظیم (ڈبلیو سی او)، شہری ہوا بازی کی بین الاقوامی تنظیم (آئی سی اے او) اور بین الاقوامی فضائی نقل وحمل کی ایسوسی ایشن کے ذریعے کی گئی ہے اور اسے بین الاقوامی پیمانے پر وسیع طور پر استعمال کیا جاتاہے۔
  • حالاں کہ ضابطوں میں شامل اعداد وشمار کے کچھ عناصر دیگر وسائل سے بھی دستیاب ہیں، البتہ ان ضابطوں کا مقصد مسافروں کی روانگی یا آمد سے قبل ہی اس اعداد وشمار کو حاصل کرنا ہے تاکہ کسٹمز رسک مینجمنٹ سسٹم کے ذریعے اس کا تجزیہ کیا جاسکے۔
  • جمع شدہ معلومات کو سختی کے ساتھ خفیہ رکھنے  اور اعداد وشمار کے تحفظ سے مشروط ہے نیز اس میں باقاعدہ قانونی اور انتظامی تحفظات شامل کئے گئے ہیں۔ نسل، ذات پات، مذہب اور عقائد نیز صحت وغیرہ سے متعلق معلومات  حاصل کرنا سختی کے ساتھ ممنوع ہے۔ اعداد وشمار کے تحفظ کے لیے ضروری ہارڈ ویئر اور سافٹ ویئر پہلے ہی مہیا کئے جاچکے ہیں۔ حاصل شدہ معلومات کو  پرنسپل ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل / ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل کے عہدے کے کسی سینئر افسر کے ذریعے ہی مزید پروسیسنگ کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔
  • معمول کی کارروائی میں جمع شدہ اعداد وشمار کو صرف پانچ سال کے لیے اسٹور کیا جاتا ہے جس کے بعد اُسے تلف کردیا جاتا ہے۔ ضابطوں میں ایک وسیع اور آزاد نظام کا آڈٹ اور سکیورٹی آڈٹ فراہم کیا گیا ہے تاکہ معلومات کے غلط استعمال کو روکا جاسکے۔

یہ ضابطے پرائیویسی اور سلامتی کی ضروریات کی ضرورت کے درمیان اچھا توازن فراہم کرتے ہیں۔ بلا واسطہ ٹیکس اور کسٹمز کا مرکزی بورڈ تمام شراکت داروں کے ساتھ کام کرنے کے تئیں عہد بند ہے تاکہ ان ضابطوں کی سہل منتقلی اور نفاذ کو ممکن بنایا جاسکے۔

*****

U.No.8992

(ش ح - اع - ر ا)   



(Release ID: 1850729) Visitor Counter : 167


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Telugu