ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت

 ای – کچرے  کی ری سائکلنگ

Posted On: 08 AUG 2022 4:35PM by PIB Delhi

ماحولیات ، جنگلات  اور موسمیاتی تبدیلی  کے وزیر مملکت  جناب  اشونی کمار چوبے نے آ ج لوک سبھا میں   ایک سوال کے تحریری  جواب میں درج ذیل معلومات فراہم کی ہیں:

حکومت نے ملک کے ای –کچرہ  ری سائکلنگ سیکٹر کو  باضابطہ کرنے کے لئے کئی قدم اٹھائے ہیں۔ ای –کچرے   کے  انتظام سے متعلق  ضابطہ ، 2016  کے تحت   ری  -سائکلنگ   یونٹ  کے رجسٹریشن کو لازمی بنایا گیا ہے اور مرکزی آلودگی کنٹرول  بورڈ  ( سی پی سی بی ) نے ای –کچرے  کی پروسیسنگ کے لئے   گائیڈ لائنز / معیاری کام کاج کے طریقے   جاری کئے ہیں۔ سی  پی سی بی   اور ریاستی  آلودگی کنٹرول بورڈ ( ایس  پی سی بی  ) ان اکائیوں کی نگرانی کرتے رہتے ہیں اور  الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹکنالوجی کی وزارت کی مدد سے   ری –سائکلنگ  انڈسٹری   کو  جدید بنانے کے لئے ضروری قدم اٹھائے گئے ہیں۔

ای –کچرے کے انتظام سے متعلق  ضابطہ  ، 2016  میں  ای –کچرے کی ری –سائکلنگ   سے جُڑے  کارکنوں   کے رجسٹریشن  ،  ہنرمندی کی تربیت ، نگرانی اور  صحت اورحفاظت کو یقینی بنانے کا  بھی انتظام کیا گیا ہے۔

 ای –کچرے کے انتظام سے متعلق ضابطہ کے  تحت   بجلی اور الیکٹرانک کے سازوسامان ( ای ای ای ) کو بنانے میں موجودخطرناک موادکو  کم کرنے کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔اس  میں یہ لازمی بنایا گیا ہے کہ  ای ای ای  اور ان سے  متعلق  اجزا بناتے وقت  اس میں  سیسہ  ، مرکزی  اور دیگر خطرناک مواد مقررہ  مقدار سے زیادہ نہیں ہوں  گے ۔

*************

ش ح۔ق ت۔رم

(10-08-2022)

U-8962

 



(Release ID: 1850447) Visitor Counter : 90


Read this release in: English , Tamil , Telugu