نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
نائب صدرجمہوریہ نے عوام اور حکومتوں کے درمیان مسلسل بات چیت کی ضرورت پر زور دیا
پالیسی سازی اور عمل آوری، لوگوں کی شرکت کے ساتھ، دو طرفہ عمل ہونا چاہیے – نائب صدرجمہوریہ
شری نائیڈو کا کہنا ہےکہ کسی بھی اصلاح کی کامیابی کا انحصار، عوام کے تعاون پر ہوتا ہے۔
نائب صدرجمہوریہ نے، سماج دشمن عناصر ذریعے، سوشل میڈیا کے غلط استعمال کرنے کے بارے میں خبردار کیا
فریبی کلچر کئی ریاستوں کی مالی صحت کو بگاڑ رہا ہے – نائب صدرجمہوریہ
نائب صدر جمہوریہ نے 2018 اور 2019 بیچوں کے انڈین انفارمیشن سروس (آئی آئی ایس) افسران سے بات چیت کی
نائب صدرجمہوریہ نے آئ آئی ایس افسران سے کہا کہ وہ، ملک بھر سے ترقی کی کہانیاں، میڈیا میں پیش کریں
جناب نائیڈو نے نائب صدر ہند کی حیثیت سے اپنی آخری خطاب میں کہا میری کامیابی کی کلید لوگوں سے ملنے اور ان سے سیکھنے میں پنہاں ہے
Posted On:
09 AUG 2022 4:44PM by PIB Delhi
نائب صدرجمہوریہ جناب ایم وینکیا نائیڈو نے آج عوام اور حکومتوں کے درمیان شہری مرکوز اور ذمہ دار حکمرانی کے لیے، مسلسل بات چیت کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ پالیسی سازی اور عمل درآمد، ہر مرحلے پر عوام کی شرکت کےساتھ، دو طرفہ عمل ہونا چاہیے۔
سال 2018 اور 2019 بیچ کے انڈین انفارمیشن سروس کے افسران سے خطاب کرتے ہوئے، جو آج اپ راشٹرپتی نواس میں ان سے ملاقات کے لیے آئے تھے، جناب نائیڈو نے حکومتوں اور شہریوں کے درمیان تقسیم کو ختم کرنے میں مواصلات کے کردار پر روشنی ڈالی۔ انہو نے کہا"جمہوریت میں، لوگوں کو ان کی مادری زبانوں میں حکومت کی پالیسیوں اور اقدامات کے بارے میں بروقت معلومات کے ذریعے بااختیار بنانے کی ضرورت ہے۔ دوسری طرف حکومتوں کو بھی عوام کی توقعات اور امنگوں سے بامقصد اور بروقت آگاہ کرنے کی ضرورت ہے۔
سوچھ بھارت مشن کے ایک حصے کے طور پر شروع کی گئی بڑے پیمانے پر طرز عمل میں تبدیلی کی مہم کا حوالہ دیتے ہوئے، جناب نائیڈو نے کہا کہ کسی بھی اصلاحات کی کامیابی عوام کے تعاون پر منحصر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ لوگ کسی اقدام کو اسی صورت میں بہتر طور پر سمجھیں گے اور اس کی حمایت کریں گے جب وہ شروع سے ہی اس کی منصوبہ بندی اور نفاذ کی حکمت عملی میں شامل ہوں گے۔
ہندوستان کو دنیا کی سب سے بڑی پارلیمانی جمہوریت بتاتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ کسی بھی اصلاحی عمل کا مقصد، لوگوں کی زندگی کو خوش و خرم اور خوشحال بنانا ہونا چاہیے۔ انہوں نے افسران کو بتایا "لہذا، تمام حکومتی پالیسی اقدامات کی توجہ لوگوں کی زندگیوں میں پائیدار خوشی لانے پر رکوز ہونی چاہیے،" اسکےساتھ ہی انہوں نے "طویل مدتی فائدے کے لیے عارضی درد" کو برداشت کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
سال 2018 اور 2019 بیچ کے آئی ایس افسران نائب صدر، جناب ایم وینکیا نائیڈو کے ساتھ گروپ فوٹوز میں
سال 2019 بیچ کی آئی آئی ایس آفیسر محترمہ رینی چودھری اپنا تربیتی تجربہ بتا رہی ہیں۔
پروفیسر (ڈاکٹر) سنجے دویدی، ڈائرکٹر جنرل، آئی آئی ایم سی نائب صدر کو یادگار پیش کرتے ہوئے
آئی آئی ایم سی کے اے ڈی جی جناب آشیش گوئل نائب صدر کو پھولوں کا پودا پیش کرتے ہوئے
اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ آئی سی ٹی کے انقلاب اور انٹرنیٹ کے پھیلاؤ نے بنیادی طور پر ہمارے خبروں کے استعمال کے طریقے کو تبدیل کر دیا ہے، انہوں نے خبردار کیا کہ 'معلومات کی آسانی' اس سے منسلک خطرات کے ساتھ آتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ "غلط معلومات، جھوٹی معلومات اور جعلی خبریں، نئے چیلنجز کے طور پر ابھری ہیں جن سے حکومتی رابطہ کاروں کو چوبیسوں گھنٹے، فوری طور پر نمٹنے کی ضرورت ہے۔" نائب صدر جمہوریہ نے بعض سماج دشمن عناصر کے ذریعہ سوشل میڈیا کے غلط استعمال کے خلاف بھی خبردار کیا، نائب صدر نے ایسے رجحانات کو جلد از جلد ختم کرنے پر زور دیا۔
انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کے پھیلاؤ کی وجہ سے ’فوری صحافت‘ کے بڑھتے ہوئے رجحان کی طرف توجہ مبذول کراتے ہوئے، جناب نائیڈو نے اس کی وجہ سے صحافتی اصولوں اور اخلاقیات کے زوال پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے میڈیا رپورٹنگ میں غیر جانبداری اور معروضیت کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ خبروں کو آراء کے ساتھ نہیں ملانا چاہیے۔ انہوں نے زور دیکر کہا "میڈیا جمہوریت کا چوتھا ستون ہے اور اس کی غیر جانبداری، معروضیت اور انصاف پسندی ہندوستان کی جمہوری اقدار کی بقا کے لیے بہت ضروری ہے۔"
نائب صدر جمہوریہ نے نوجوان افسران سے کہا کہ وہ ملک بھر سے، ترقی کی مختلف کہانیاں سامنے لائیں ۔ انہوں نے ان سے کہا، "آپ کو بطور حکومتی رابطہ کار بھی، اس بات کو یقینی بنانے کے لیے تمام تر کوششیں کرنی چاہیے کہ مختلف وزارتوں اور محکموں کی جانب سے کیے جانے والے اچھے کام کو میڈیا میں مناسب طریقے سے کور کیا جائے"۔ معلومات اور نفسیاتی جنگ کو، جدید دور کی جنگوں کی ایک اہم جہت قرار دیتے ہوئے، جناب نائیڈو نے آئی آئی ایس افسران کو مشورہ دیا کہ وہ ان ابھرتے ہوئے اور اسٹریٹجک شعبوں میں مہارت پیدا کریں۔
دنیا بھر میں انتہائی موسمی واقعات کی بڑھتی ہوئی تعداد اور موسم کے بے ترتیب نمونوں کا حوالہ دیتے ہوئے، نائب صدر جمہوریہ نے نوجوان افسران سے کہا کہ وہ فطرت کے تحفظ اور ماحولیاتی تحفظ کے لیے میڈیا مہم چلائیں۔ انہوں نے ان سے کہا "اگر آپ فطرت سے محبت کرتے ہیں تو فطرت آپ کی حفاظت کرے گی" ۔
ووٹ حاصل کرنے کے لیے، مختلف سیاسی پارٹیوں کی طرف سے کیے جانے والے پاپولسٹ اقدامات کے خلاف خبردار کرتے ہوئے، جناب نائیڈو نے کہا کہ فریبی کلچر نے بہت سی ریاستوں کی مالی صحت کو بگاڑ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو غریبوں اور ضرورت مندوں کی مدد ضرور کرنی چاہیے لیکن ساتھ ہی ساتھ صحت، تعلیم اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی کو بھی ترجیح دینی چاہیے۔
ہندوستان کے نائب صدر جمہوریہ کے طور پر اپنے آخری خطاب میں، جناب نائیڈو نے کہا کہ "ایک عام کسان کے بیٹے سے ملک کے دوسرے اعلیٰ ترین آئینی عہدے تک میرے عروج کی کلید سراسر محنت، یکدم لگن، ملک کے ہر حصے میں لوگوں کے ساتھ بات چیت اور مسلسل سفر میں مضمر ہے"۔ انہوں نے کہا کہ میں نے لوگوں سے مل کر اور بات کر کے بہت کچھ سیکھا ہے۔
باوقار سول سروسز میں شامل ہونے پر افسر ٹرینیز کو مبارکباد دیتے ہوئے، انہوں نے ملک میں لوگوں کی زندگیوں کو بدلنے کے لیے کام کرنے کی تلقین کی۔ واضح رہے کہ انڈین انفارمیشن سروس (آئی آئی ایس) ایک مرکزی گروپ 'A' سروس ہے جس کے اراکین حکومت ہند کے میڈیا مینیجر کے طور پر کام کرتے ہیں۔ آئی آئی ایس افسران، اپنی مختلف صلاحیتوں میں، معلومات کو پھیلانے اور مختلف سرکاری پالیسیوں اور اسکیموں کو بڑے پیمانے پر عوام تک پہنچانے کے ذریعے، حکومت اور عوام کے درمیان ایک اہم رابطے کا کام کرتے ہیں۔
پروفیسر (ڈاکٹر) سنجے دویدی، ڈائرکٹر جنرل، آئی آئی ایم سی، شری آشیش گوئل، اے ڈی جی، آئی آئی ایم سی، ڈاکٹر رنکو پیگو، ایسوسی ایٹ پروفیسر آئی آئی ایم سی اور آئی آئی ایس افسران کے لیے ٹریننگ کوآرڈینیٹر، 2018 اور 2019 کے انڈین انفارمیشن سروس بیچ کے افسران اس دوران موجود تھے۔ پروفیسر سنجے دویدی نے اس موقع پر نائب صدر جمہوریہ کو اپنی کتاب ’’بھارت بودھ کا نیا سمے‘‘ کا ایک نسخہ بھی بھی پیش کیا۔
*****
U.No.8929
(ش ح - اع - ر ا)
(Release ID: 1850367)
Visitor Counter : 154