پارلیمانی امور کی وزارت

پارلیمنٹ کا اجلاسِ باراں 2022 جو 18 جولائی کو شروع ہوا تھا آج غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دیا گیا


پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے پانچ بل منظور کئے گئے

لوک سبھا میں چھ بل پیش کئے گئے؛ 7 بل لوک سبھا سے اور 5 بل راجیہ سبھا سے پاس ہوئے

لوک سبھا میں پیش کردہ ایک بل واپس لے لیا گیا

Posted On: 08 AUG 2022 7:00PM by PIB Delhi

1۔ پارلیمنٹ کا بارانی اجلاس 2022 جو پیر 18 جولائی 2022 کو شروع ہوا تھا آج پیر 8 اگست 2022 کو غیر معینہ مدت کی خاطر ملتوی کر دیا گیا۔

2۔ اجلاس کے دوران 22 دنوں  میں 16 نشستیں ہوئیں۔

اس اجلاس میں اصل میں 18 جولائی سے 12 اگست تک 18 نشستیں ہونے والی تھیں لیکن ضروری سرکاری کام کاج کی تکمیل اور دو گزیٹڈ اور آئندہ کی پارلیمانی تعطیلات کے پیش نظر اراکین کے کہنے پر اجلاس کی میعاد کم کر دی گئی۔

3۔ اجلاس کے دوران لوک سبھا میں 6 بل پیش کئے گئے۔ لوک سبھا سے 7  اور راجیہ سبھا سے 5 بل منظور ہوئے۔ لوک سبھا میں پیش کردہ ایک بل واپس لے لیا گیا۔ اجلاس کے دوران پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے پاس ہونے والے بلوں کی کُل تعداد 5 ہے۔

 

  • فیملی کورٹس (ترمیمی) بل مجریہ 2022 ریاست ہماچل پردیش میں 15 فروری 2019 سے اور ناگالینڈ میں 12 ستمبر 2008 سے  فیملی کورٹس کے قیام کی خاطر بنیادی ایکٹ میں ترمیم کے لئے ہے۔ اس کا تعلق ہماچل پردیش اور ناگالینڈ کی ریاستی حکومتوں کے ذریعہ بنیادی ایکٹ کے تحت تمام کارروائیوں کو سابقہ ​​طورپرتوثیق کرنے کے لئے ایک نئی دفعہ 3 اے داخل کرنے کے لئے بھی ہے۔
  • بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیار اور ان کی ترسیل کے نظام (غیر قانونی سرگرمیوں کی ممانعت) کا ترمیمی بل مجریہ 2022 منجملہ اور چیزوں کے  یہ چاہتا ہے کہ  (الف) بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں اور ان کی ترسیل کے نظام کے سلسلے میں کسی بھی سرگرمی کی مالی اعانت پر پابندی لگائی جائے؛ (ب) مرکزی حکومت کو بااختیار بنایا جائے کہ وہ (1) فنڈ یا دیگر مالیاتی اثاثے یا معاشی وسائل کو منجمد یا ضبط  کرے تاکہ اس طرح کی مالی امداد کو روکا جا سکے۔ (2) بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں اور ان کی ترسیل کے نظام کے سلسلے میں کسی بھی ممنوعہ سرگرمی کے لئے فنڈ، مالیاتی اثاثے یا اقتصادی وسائل کی دستیابی پر پابندی لگائے۔
  • انڈین انٹارکٹیکا بل مجریہ 2022 انٹارکٹک ماحول اور اس پرمنحصر اور اس سے منسلک ماحولیاتی نظام کے تحفظ کے لئے قومی اقدامات فراہم کرتا ہے اور ماحولیاتی تحفظ کے پروٹوکول اور اس سے منسلک یا اس سے متعلقہ معاملات کے لئے انٹارکٹک معاہدے کو نافذ کرتا ہے جو انٹارکٹک سمندری زندگی کے وسائل کے تحفظ سے متعلق کنونشن ہے۔
  • نیشنل اینٹی ڈوپنگ بل مجریہ 2021 کھیلوں میں اینٹی ڈوپنگ سرگرمیوں کو ریگولیٹ کرنے اور کھیل میں ڈوپنگ کے خلاف اقوام متحدہ کے تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی ادارے کے بین اقوامی کنونشن کو مؤثر بنانے کے لئے قومی اینٹیڈوپنگ ایجنسی کے قیام اور اس کے تحت اس طرح کی دیگر ذمہ داریوں اور وعدوں کی تعمیل اور اس سے منسلک یا اس سے متعلقہ معاملات کے لئے ہے۔
  • سنٹرل یونیورسٹیز (ترمیمی) بل مجریہ 2022 مرکزییونیورسٹیز ایکٹ مجریہ 2009 میں ترمیم کرنے کیلئے ہے۔ جس کا مقصد منجملہ اور باتوں کے گتی شکتی وشو ودیالیہ کو ایک باڈی کارپوریٹ کے طور پر قائم کرنا ہے۔

 

4۔ لوک سبھا میں پیش کردہ،  لوک سبھا کے پاس کردہ، راجیہ سبھا کے پاس کردہ اور دونوں ایوانوں کے پاس کردہ بلوں کی فہرستیں ضمیمہ میں منسلک ہیں۔

 

5۔ مختصر دورانیے کے مباحث:

 

  • لوک سبھا میں ضابطہ 193 کے تحت قیمتوں میں اضافے پر ایک مختصر دورانیہ کی بحث ہوئی۔
  • ہندوستان میں کھیلوں کو فروغ دینے کی ضرورت اور اس سلسلے میں حکومت کی طرف سے کئے جانے والے اقدامات پر مزید بات چیت جناب گورو گوگوئی کی طرف سے 31 مارچ 2022 کو لوک سبھا میں اٹھائی گئے سوال پر ہوئئی لیکن دوبارہ نا مکمل رہی۔
  • راجیہ سبھا میں ضابطہ 176 کے تحت ضروری اشیاء کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر ایک مختصر دورانیہ کی بحث ہوئی۔

6۔ لوک سبھا کی موثریت تقریباً 48 فی صد تھی اور راجیہ سبھا کی تقریباً 44 فی صد رہی۔

 

سترہویں لوک سبھا کے 9 ویں اور راجیہ سبھا کے 257ویں اجلاس (اجلاسِ باراں)  کے دوران قانون سازی ککی مصروفیات

 

 

 

اول – لوک سبھا میں پیش کردہ بل

 

1۔ فیملی کورٹس (ترمیمی) بل، 2022

2۔ مرکزییونیورسٹیوں کا (ترمیمی) بل، 2022

3۔ توانائی کے تحفظ کا (ترمیمی) بل، 2022

4۔ نئی دہلی بین اقوامی ثالثی مرکز کا (ترمیمی) بل، 2022

5۔ مقابلہ (ترمیمی) بل، 2022

6۔ بجلی (ترمیمی) بل، 2022۔

 

 

دوئم - لوک سبھا میں پاس کردہ بل

 

1۔ انڈین انٹارکٹک بل، 2022

2۔ فیملی کورٹس (ترمیمی) بل، 2022

3۔ نیشنل اینٹی ڈوپنگ بل، 2021

4۔ جنگلاتی حیات (تحفظ) ترمیمی بل، 2021

5۔ مرکزییونیورسٹیوں کا (ترمیمی) بل، 2022

6۔ توانائی کے تحفظ کا (ترمیمی) بل، 2022

7۔ نئی دہلی بین اقوامی ثالثی مرکز (ترمیمی) بل، 2022

 

 

سوئم - راجیہ سبھا میں پاس کردہ بل

 

1۔ بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیار اور ان کی ترسیل کے نظام سے متعلق(غیر قانونی  سرگرمیوں کی ممانعت) ترمیمی بل، 2022

2۔ انڈین انٹارکٹک بل، 2022

3۔ نیشنل اینٹی ڈوپنگ بل، 2021

4۔ فیملی کورٹس (ترمیمی) بل، 2022

5۔ مرکزییونیورسٹیوں کا (ترمیمی) بل، 2022

 

 

چہارم - پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں منظور ہونے والے بل

 

1۔ بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیار اور ان کی ترسیل کے نظام سے متعلق (غیر قانونی  سرگرمیوں کی ممانعت) ترمیمی بل، 2022

2۔ انڈین انٹارکٹک بل، 2022

3۔ نیشنل اینٹی ڈوپنگ بل، 2021

4۔ فیملی کورٹس (ترمیمی) بل، 2022

5۔ مرکزییونیورسٹیوں کا (ترمیمی) بل، 2022

 

 

پنجم - لوک سبھا میں بل واپس لے لیا گیا۔

 

ذاتی اعداد و شمار سے متعلق بل، 2019

***

ش ح۔ع س ۔ ک ا



(Release ID: 1850116) Visitor Counter : 159