بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

آتم نربھر بھارت کے تحت ایم ایس ایم ایز کے لیے اسکیموں کا نفاذ

Posted On: 08 AUG 2022 3:25PM by PIB Delhi

بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کے وزیر مملکت جناب بھانو پرتاپ سنگھ ورما نے راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں  بتایا کہ حکومت نے ملک میں بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں (ایم ایس ایم ای) سیکٹر کو فروغ دینے کے لیے آتم  نربھار بھارت ابھیان کے تحت کئی اقدامات کیے ہیں۔ دو بڑی اسکیموں کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

ایمرجنسی کریڈٹ لائن گارنٹی اسکیم (ای سی ایل جی ایس): ایمرجنسی کریڈٹ لائن گارنٹی اسکیم (ای سی ایل جی ایس) کا اعلان مئی 2020 میں آتم نربھر بھارت پیکیج کے ایک حصے کے طور پر کیا گیا تھا تاکہ کووڈ 19 بحران کی وجہ سے ہونے والی پریشانی کے پیش نظر اہل ایم ایس ایم ای اور دیگر کاروباری اداروں کو ان کی آپریشنل ذمہ داریوں کو پورا کرنے اور کاروبار کو دوبارہ شروع کرنے میں مدد فراہم کرائی جا سکے۔ یہ اسکیم معیشت کے تمام شعبوں کا احاطہ کرتی ہے۔  یہ اسکیم 31 مارچ  2023 تک چلے گی۔

سیلف ریلائنٹ انڈیا (ایس آر آئی) فنڈ: حکومت ہند نے ایم ایس ایم ای میں ایکویٹی فنڈنگ ​​کو فروغ دینے کے لیے سیلف ریلائنٹ انڈیا (ایس آر آئی) کے نام سے فنڈ  آف فنڈز  کا اعلان کیا ہے جس میں ترقی کی صلاحیت ہے اور  یہ قابل عمل ہے۔ اس اسکیم کے تحت حکومت ہند کی طرف سے 10,000 کروڑ روپے کے کارپس کا التزام ہے۔

ایم ایس ایم ای کی وزارت نے 7 ستمبر 2021 کو اسمال انڈسٹریز ڈیولپمنٹ بینک آف انڈیا (ایس آئی ڈی بی آئی۔ سڈبی) کو ایم ایس ایم ای سیکٹر پر ایم ایس ایم ای کی درجہ بندی میں تبدیلی کے اثرات کا جائزہ لینے کے لیے ایک مطالعہ تفویض کیا۔ مذکورہ مطالعہ سڈبی کے ذریعہ کئے گئے ایک سروے پر مبنی تھا جس میں 20 ریاستوں اور 2 مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں پھیلے ہوئے 1,029 ایم ایس ایم ای پر مشتمل ایک بے ترتیب نمونہ لیا گیا تھا۔ 27 جنوری 2022 کو پیش کردہ مطالعہ کی رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ 67 فیصد جواب دہندہ ایم ایس ایم ایز   3 ماہ کی مدت کے لیے عارضی طور پر بند کر دیا گیا تھا۔ مطالعہ سے پتہ چلتا ہے کہ سروے میں شامل 65 فیصد ایم ایس ایم ایز نے ایمرجنسی کریڈٹ لائن گارنٹی اسکیم کے تحت فوائد حاصل کیے ہیں اور تقریباً 36 فیصد جواب دہندگان نے بھی کریڈٹ گارنٹی فنڈ ٹرسٹ فار مائیکرو اینڈ اسمال انٹرپرائزز اسکیم کے تحت قرض حاصل کیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ ۔ن ا۔

U- 8892

                         


(Release ID: 1850018) Visitor Counter : 132


Read this release in: English , Gujarati , Tamil , Telugu