شہری ہوابازی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جناب جیوترادتیہ ایم سندھیا نے ممبئی سے احمد آباد تک آکاسا ایئر کی پہلی پرواز کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا


ہندوستان ہوا بازی کی صنعت کی جمہوریت سازی کا گواہ بن رہا ہے: جناب سندھیا

آئندہ چار سالوں میں ملک میں فضائی مسافروں کی تعداد چالیس کروڑ تک پہنچنے کی امید ہے: جناب سندھیا

Posted On: 07 AUG 2022 4:58PM by PIB Delhi

شہری ہوا بازی کے وزیر جناب جیوترادتیہ ایم سندھیا اور شہری ہوابازی کے وزیر مملکت جنرل (ریٹائرڈ) وی کے سنگھ نے آج ممبئی سے احمد آباد تک آکاسا ایئر کی پہلی پرواز (QP1101) کا ورچوئل طور پر افتتاح کیا۔

جناب سندھیا نے شہری ہوا بازی کی وزارت کے وزیرمملکت، جنرل (ڈاکٹر) وی کے سنگھ (سبکدوش) اور ایم او سی اے کے سکریٹری جناب راجیو بنسل کے ساتھ دہلی سے آکاسا ایئر کی پہلی پرواز کو ہری جھنڈی دکھائی جس نے ممبئی میں چھترپتی شیواجی مہاراج بین الاقوامی ہوائی اڈے (ٹی1) سے اتوار، 07 اگست، صبح 10:05 بجے اڑان بھری۔ اس پروگرام میں ایم او سی اے میں جوائنٹ سیکرٹری محترمہ اوشا پدھی، جناب راکیش جھنجھن والا بانی آکاسا ایئر، محترمہ ریکھا جھنجھن والا اور جناب ونے دوبے، سی ای او اور بانی، آکاسا ایئر، نیلو کھتری شریک بانی اور اکاسا ایئر کے سینئر نائب صدر بھی موجود تھے۔

اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، جناب جیوترادتیہ ایم سندھیا نے کہا کہ "آج کی افتتاحی پرواز ہندوستان میں شہری ہوابازی کی تاریخ میں ایک نئی صبح ہے۔ یہ وزیر اعظم کی دور اندیشی اور بصیرت کے ہدف اور جوش کی وجہ سے ہے کہ ہم نے پہلی بار ہندوستان میں شہری ہوا بازی میں جمہوریت سازی کو دیکھا ہے۔ پہلے یہ ایک ایسی صنعت تھی جسے انتہائی اشرافیہ طبقے کے لئے سمجھا جاتا تھا، لیکن اب ان کے وژن کی وجہ سے ہم گزشتہ آٹھ سالوں میں رسائی، دستیابی، استطاعت اور شہری ہوابازی میں شمولیت کے حوالے سے ایسی تبدیلی دیکھ رہے ہیں جو ہم نے پہلے کبھی نہیں دیکھی تھی۔ اس نئے ماحول  میں اکاسا ایئر کا خیرمقدم کرنا چاہوں گا اور مجھے پورا یقین ہے کہ آنے والے دنوں میں اکاسا ایئر یقینی طور پر ایک بہت اہم مقام حاصل کرے گی۔

وزیر موصوف نے مزید کہا، "گزشتہ آٹھ سالوں میں ہندوستان کی شہری ہوابازی کی صنعت مکمل طور پر بدل گئی ہے۔ اڑان  اسکیم کے تحت، ہمارے پاس 425 راستے ہیں جن کک  1000 راستوں تک بڑھانے کا ہدف ہے، وہیں اب 68 ہوائی اڈے ہیں جنہیں سو نئے ہوائی اڈے  بنانے کا ہدف ہے۔ اگلے 4 سالوں میں ہم ہندوستان میں شہری ہوابازی کے ذریعے 40 کروڑ مسافروں کی تعداد تک پہنچنے کی توقع کر رہے ہیں۔ وہ دن دور نہیں جب ریل ٹرانسپورٹ اور روڈ ٹرانسپورٹ کے ساتھ ساتھ شہری ہوابازی ہندوستان میں نقل و حمل کا مرکز بن جائے گی۔

شہری ہوا بازی کے وزیر مملکت (جنرل) ڈاکٹر وی کے سنگھ (ریٹائرڈ) نے بھی آکاسا ایئر کو مبارکباد دی۔ مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس کا ویڈیو پیغام بھی عملی طور پر شیئر کیا گیا۔

ایس این وی ایوی ایشن برانڈ نام کے ساتھ آکاسا ایئر کے ساتویں شیڈول ایئر لائن ہے جس کا کارپوریٹ ہیڈ کوارٹر ممبئی میں ہے اور اس کے پاس بوئنگ میکس - 8 ہوائی جہاز  ہے۔ آکاسا ایئر ایک کم لاگت والا کیریئر بننے کا ارادہ رکھتی ہے جس میں سنگل فلیٹ اور تمام اکانومی سیٹیں ہیں۔ آکاسا ایئر اگلے پانچ سالوں میں اپنی سرگرمیوں کو 72 ہوائی جہازوں تک بڑھانے کا منصوبہ بنا رہی ہے جس سے ہندوستان میں گھریلو ہوا بازی کی خدمات میں نمایاں اضافہ ہوگا۔

 

ش ح۔   ش ت۔ج

Uno-8823

 


(Release ID: 1849608) Visitor Counter : 192