ٹیکسٹائلز کی وزارت

ہینڈلوم کا شعبہ ہمارے ملک کے بھرپور اور متنوع ثقافتی ورثے کی علامت ہے: ٹیکسٹائل کی وزیر مملکت درشنا جردوش


خاتون پارلیمانی اراکین کا ہینڈلوم ہاٹ میں خصوصی ہینڈلوم ایکسپو کا دورہ

Posted On: 05 AUG 2022 5:42PM by PIB Delhi

ٹیکسٹائل اور ریلویز کی وزیر مملکت محترمہ درشنا وکرم جردوش نے معزز خاتون پارلیمانی اراکین محترمہ ہیما مالنی، محترمہ نونیت کور رانا، محترمہ مہوا موئترا اور دیگر کے ساتھ آج ہینڈلوم ہاٹ میں خصوصی ہینڈلوم ایکسپو ’’مائی ہینڈلوم مائی پرائیڈ ایکسپو‘‘ کا افتتاح کیا۔ ان لوگوں نے بنکروں اور کاریگروں سے بات چیت کی اور ہینڈلوم کی شاندار مصنوعات خریدیں۔ محترمہ درشنا جردوش نے بنکروں کی حوصلہ افزائی اور صنعت کو فروغ دینے کیلئے تمام خاتون پارلیمانی اراکین کو جن پتھ ہاٹ میں خصوصی ہینڈلوم ایکسپو کا دورہ کرنے اور ہینڈلوم کے بھرپور ورثے کو دیکھنے کی دعوت دی تھی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001GI5F.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002C0VF.jpg

چودہ ریاستوں کے کل 55 سنت کبیر اور نیشنل ایوارڈیافتگان ہینڈلوم کی شاندار مصنوعات کی نمائش اور فروخت کر رہے ہیں۔ یہ نمائش 7 دنوں کے لئے 11 اگست 2022 تک  صبح 11 بجے سے رات 8 بجے تک عوام کے لیے کھلی رہے گی۔ یہ خصوصی ہینڈلوم ایکسپو نیشنل ہینڈلوم ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ایچ ڈی سی) لمیٹڈ کے ذریعے  حکومت ہند کی ٹیکسٹائل کی وزارت کے ڈیولپمنٹ کمشنر (ہینڈلومز) کے دفتر کی طرف سے ایک پہل ہے۔

محترمہ جردوش نے کہا کہ "ہتھ کرگھا سیکٹر ہمارے ملک کے امیر اور متنوع ثقافتی ورثے کی علامت ہے"۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003OCY8.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004TVD5.jpg

سودیشی تحریک جس کا آغاز 7 اگست 1905 کو کیا گیا تھا اس نے مقامی صنعتوں اور خاص طور پر ہینڈلوم بنانے والوں کی حوصلہ افزائی کی تھی۔ حکومت ہند نے 2015 میں  ہر سال 7 اگست کو قومی ہینڈلوم ڈے کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا تھا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005HVFW.jpg

اس دن ہم اپنی ہینڈلوم تیار کرنے والی کمیونٹی کی عزت افزائی کرتے ہیں اور اس ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی میں اس شعبے کے تعاون کو اجاگر کرتے ہیں۔ ہم اپنے ہتھ کرگھے کے ورثے کے تحفظ اور ہتھ کرگھے کے بنکروں اور کارکنوں کو زیادہ مواقع کے ساتھ بااختیار بنانے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔

ہتھ کرگھے کی بنائی کا فن روایتی قدر و قیمت سے منسلک ہے اور ہر خطہ شاندار اقسام کا حامل ہے۔ پوچمپلی، تنگالیہ ساڑی، کوٹا ڈوریا، بنارسی، جامدانی، بلوچری، اکّت، قلم کاری وغیرہ جیسی مصنوعات کی انفرادیت  دنیا بھر کے صارفین کو خصوصی بناوٹ، ڈیزائن اور روایتی شکلوں کے ساتھ اپنی طرف متوجہ کرتی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006FLR4.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0071S33.jpg

ان نمائشوں کے ذریعے، ہینڈلوم تیار کرنے والے نہ صرف اپنی مصنوعات کو مناسب نرخوں پر مارکیٹ کرتے ہیں بلکہ مستقبل میں مصنوعات کی بہتری کے لئے رنگ، ڈیزائن اور بُنائی کے حوالے سے صارفین کی پسند سے بھی آگاہ ہوتے ہیں۔ یہ نمائش ایوارڈیافتہ ہینڈلوم ساز اور صارفین کے درمیان براہ راست رابطہ ممکن بناتی ہے۔

نمائش میں ہندوستان کے کچھ اہم  مقامات پر تیار کردہ ہینڈلوم مصنوعات نمائش اور فروخت کے لیے رکھی گئی ہیں۔ ذیل میں ایک مختصر فہرست دی گئی ہے:

 

· آندھرا پردیش

وینکٹ گیریجامدانی کاٹن ساڑی

· آسام

قدرتی رنگوں سے تیار ریشمی ساڑی

  • گجرات

دوپٹہتنگالیہ ساڑی، میرینو اونی شال

  • ہماچل پردیش

کُلّو شال

  • جمو و کشمیر

کانی شال

· مدھیہ پردیش

چندیری ساڑیاقں, سوٹ اور دوپٹہ

· منی پور

منی پور کی روایتی ہینڈ لوم مصنوعات

· ناگا لینڈ

ناگا لینڈ کی روایتی ہینڈ لوم مصنوعات

· اُڈیشہ

ری ینترا ساڑی, پرتنجا, رام شلا, بیٹی کاٹن ساڑی

· راجستھان

پنجا دوری، کوٹا دوریا ساڑی

· تامل ناڈو

کانچی پورم کوروائی ریشمی ساڑی

· تلنگانہ

ڈبل ایکت تیلیا رومال ساڑی

· اُتّر پردیش

رنگکٹ ساڑی، کاٹن جامدانی، کٹ ورک اسٹول

· مغربی بنگال

جامدانی ساڑی،ڈریس میٹیریل، اسٹول

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا



(Release ID: 1849176) Visitor Counter : 115


Read this release in: English , Hindi , Manipuri , Telugu