کامرس اور صنعت کی وزارتہ

ہندوستان کی زرعی اور ڈبہ بندخوردنی مصنوعات کی برآمدات رواں مالی سال (23-2022) کے پہلے سہ ماہی میں 31 فیصد بڑھ کر 7408 ملین امریکی ڈالر تک پہنچ گئیں


پھلوں اور سبزیوں، اناج، مویشیوں اورڈبہ بند خوردنی مصنوعات کی برآمدات میں رواں مالی سال میں اضافہ دیکھا گیا

2022-23 کے لیے کل 23.56 بلین امریکی ڈالر کے برآمدات کے ہدف میں سے 31.4 فیصد پہلے تین ماہ میں حاصل کیا گیا

دالوں سمیت ڈبہ بند پھلوں اور سبزیوں کی برآمدات گزشتہ سال کے مقابلے میں رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 59.71 فیصد اضافے کے ساتھ 490 ملین امریکی ڈالر تک پہنچ گئی

باسمتی چاول کی برآمدات میں مالی سال 2022-23 کے پہلے سہ ماہی میں 25.54 فیصد اضافہ دیکھا گیا

Posted On: 06 AUG 2022 2:14PM by PIB Delhi

نئی دہلی: گزشتہ سال کے رجحان کو جاری رکھتے ہوئے، مالی سال 2021-22 کے پہلے سہ ماہی (اپریل تا جون) کے مقابلے رواں مالی سال 2022-23 کے پہلے سہ ماہی (اپریل-جون) میں زرعی پیداوار  اورڈبہ بند خوردنی مصنوعات کی برآمدات میں 31 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

ڈائریکٹوریٹ جنرل  برائےتجارتی انٹلی جینس و شماریات (ڈی جی سی آئی اینڈ ایس) کے جاری کردہ عارضی اعداد و شمار کے مطابق، اپریل تا جون 2022 میں اے پی ای ڈی اےمصنوعات کی مجموعی برآمدات گزشتہ مالی سال کے5663 ملین امریکی ڈالر  سے بڑھ کر 7408 ملین امریکی ڈالر تک پہنچ گئیں۔ اپریل تا جون 2022-23کے لیے برآمدات کا  ہدف 5890 ملین امریکی ڈالر مقرر کیا گیا تھا۔

صنعت و تجارت کی وزارت کے ماتحت زرعی پیداوار  اور ڈبہ بند  خوردنی مصنوعات کی ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ اتھاریٹی (اے پی ای ڈی اے) کے ذریعہ اٹھائے گئے اقدامات سے  ملک کو رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 31 فیصد مجموعی برآمدات کا  ہدف حاصل کرنے میں مدد ملی ہے۔

سال 2022-23کے  لیے، اے پی ای ڈی اے کے ذریعہ زرعی پیداوار اور ڈبہ بند خوردنی مصنوعات کے لیے 23.56 بلین امریکی ڈالر کے بقدر برآمدات کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

ڈی جی سی آئی اینڈ ایس کے عارضی اعداد و شمار کے مطابق، تازہ پھلوں اور سبزیوں میں چار فیصد اضافہ درج کیا گیا ہے ، جبکہ ڈبہ بند پھلوں اور سبزیوں میں گزشتہ سال کے مقابلے اپریل-جون 2022  کے دوران 59.71 فیصدکا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اس کے علاوہ،ڈبہ بند خوردنی مصنوعات جیسے اناج اور متفرق ڈبہ بند خوردنی اشیاء میں گزشتہ سال کی پہلی سہ ماہی کے مقابلے 37.66 فیصد اضافہ ہوا۔

اپریل تا جون 2021 میں تازہ پھل اور سبزیاں 394 ملین امریکی ڈالر کی برآمد کی گئیں جو رواں مالی سال کے ان ہی مہینوں میں بڑھ کر 409 ملین امریکی ڈالر تک پہنچ گئیں۔ ڈبہ بند پھل اور سبزیوں کی برآمدات رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں گزشتہ سال کے مقابلے 307 ملین امریکی ڈالر سے بڑھ کر 490 ملین امریکی ڈالر تک پہنچ گئیں۔

باسمتی چاول کی برآمدات میں مالی سال 2022-23 کے پہلے تین مہینوں میں 25.54 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا کیونکہ اس کی برآمدات 922 ملین امریکی ڈالر (اپریل-جون 2021) سے بڑھ کر 1157 ملین امریکی ڈالر (اپریل-جون 2022) تک پہنچ گئی، جبکہ غیر ملکی برآمداتی باسمتی چاول نے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 5 فیصد اضافہ درج کیا۔ غیر باسمتی چاول کی برآمد ات گزشتہ سال کے انہی مہینوں میں 1491 ملین امریکی ڈالر سے بڑھ کر رواں مالی سال کے پہلے تین مہینوں میں 1566 ملین امریکی ڈالر تک پہنچ گئی۔

رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں گوشت، دودھ  اور پولٹری مصنوعات کی برآمدات میں 9.5 فیصد اور دیگر اناج کی برآمدات  میں 29 فیصد اضافہ درج کیا گیا۔ صرف ڈیری مصنوعات میں 67.15 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا کیونکہ رواں مالی سال کے پہلے تین مہینوں میں اس کی برآمدات گزشتہ سال کے انہی مہینوں میں 114 ملین امریکی ڈالر سے بڑھ کر 191 ملین امریکی ڈالر تک پہنچ گئیں۔

دیگر اناج کی برآمدات اپریل-جون 2021 میں 237 ملین امریکی ڈالر سے بڑھ کر اپریل-جون 2022 میں 306 ملین امریکی ڈالر اور مویشیوں سے حاصل شدہ مصنوعات کی برآمدات  اپریل-جون 2021 کے 1022 ملین امریکی ڈالر سے بڑھ کر اپریل-جون 2022 میں 1120ملین امریکی ڈالر  ہو گئی۔

اے پی ای ڈی اے کے چیئرمین ڈاکٹر ایم انگاموتھو نے کہا ’’ہم ملک سے منفرد مصنوعات کی برآمدات کو بڑھانے کے لیے زرعی سامان کے ویلو چین میں مختلف شراکت داروں کو تکنیکی اور مالی مدد فراہم کرتے رہتے ہیں‘‘۔

ڈی جی سی آئی اینڈ ایس کے اعداد و شمار کے مطابق، ملک کی زرعی مصنوعات کی برآمدات 2021-22 کے دوران 19.92 فیصد بڑھ کر 50.21 بلین امریکی ڈالر تک پہنچ گئیں۔ شرح نمو اہم ہے کیونکہ یہ 2020-21 میں حاصل کی گئی 41.87 بلین امریکی ڈالر  سے 17.66 فیصد کی شرح نمو سے زیادہ ہے اور اسے اعلی مال برداری کی شرح اور کنٹینر کی قلت وغیرہ کی صورت میں نقل و حمل کے چیلنجوں کے باوجود حاصل کیا گیا ہے۔

اے پی ای ڈی اے نے 2021-22  میں 25.6 بلین امریکی ڈالر کی زرعی اورڈبہ بند خوردنی مصنوعات برآمد کرکے ایک نئی تاریخ رقم کی تھی، جو کہ ہندوستان کی 50 بلین امریکی ڈالر سے زیادہ کی کل زرعی اشیا کی برآمدات کا تقریباً 51 فیصد تھا۔

انگاموتھو نے کہا ’’زرعی برآمدات کے ویلیو چین میں اہم شراکت داروں کے تعاون کے ساتھ برآمدات کا ایک ضروری ایکو سسٹم بناکر ، ہم موجودہ مالی سال میں بھی ہندوستان کی زرعی اور ڈبہ بند خوردنی مصنوعات کی برآمدات میں ترقی کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں‘‘۔

زرعی اورڈبہ بند خوردنی مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ اے پی ای ڈی اے کی  زرعی اور ڈبہ بند خوردنی مصنوعات کی برآمدات کے فروغ کے لیے کیے گئے مختلف اقدامات جیسے کہ ہندوستانی سفارت خانوں کے سرگرم تعاون سے مختلف ممالک میں بی ٹو بی نمائشوں کا انعقاد، مصنوعات کی مخصوص اور عمومی مارکیٹنگ مہم کے ذریعہ  نئی ممکنہ منڈیوں کی تلاش کا نتیجہ ہے۔

اے پی ای ڈی اے نے متحدہ عرب امارات کے ساتھ زرعی اور خوردنی مصنوعات اور امریکہ کے ساتھ دستکاری سمیت جی آئی مصنوعات پر ورچوئل خریدار و فروخت کنندگان کے اجلاسوں کا اہتمام کرکے ہندوستان میں رجسٹرڈ جغرافیائی اشارے (جی آئی) والی مصنوعات کو فروغ دینے کے لیے بھی کئی اقدامات کیے ہیں۔

ہندوستانی شراب کی برآمدات  کو فروغ دینے کی کوشش میں، اے پی ای ڈی اے نے 9-7 جون 2022 کے درمیان منعقد ہونے والے لندن  کے وائن میلے میں شراب کے 10 برآمد کنندگان کی شرکت کی سہولت فراہم کی۔

اے پی ای ڈی اے نے حال ہی میں آسام کے گوہاٹی میں شمال مشرقی ریاستوں سے قدرتی، نامیاتی اور جی آئی-زرعی مصنوعات کی برآمداتی صلاحیت کو بڑھانے سے متعلق ایک کانفرنس کا انعقاد کیا۔ کانفرنس کا مقصد آسام اور پڑوسی ریاستوں میں کاشت کی جانے والی قدرتی، نامیاتی اور جی آئی زرعی مصنوعات کی برآمدات  کو فروغ دینا ہے تاکہ بین الاقوامی منڈی سے رابطہ قائم کیا جا سکے۔

مرکز کے زیر انتظام علاقہ لداخ کے تعاون سے، اے پی ای ڈی اے نے حال ہی میں ایک بین الاقوامی خریدارو فروخت کنندہ میٹنگ کا انعقاد کیا، جس کا مقصد لداخ سے خوبانی اور دیگر زرعی مصنوعات کی برآمدات کو بڑھانا تھا۔مرکز کے زیر انتظام  لداخ اور جموں و کشمیر کے اٹھارہ کاروباریوں نے خوبانی اور دیگر زرعی مصنوعات کی ایک رینج کی نمائش کی۔ اس تقریب میں ہندوستان، امریکہ، بنگلہ دیش، عمان، دبئی سے بیس خریداروں نے شرکت کی۔

اے پی ای ڈی اے نے 13 جون کو مملکت بحرین میں آٹھ روزہ آم فیسٹیول کا آغاز کیا۔ اس فیسٹیول میں میں مشرقی ریاستوں بشمول مغربی بنگال، بہار، جھارکھنڈ اور اڈیشہ کے آموں کی 34 اقسام کو بحرین کی الجزیرہ گروپ سپر مارکیٹ میں نمائش کے لیے رکھا گیا۔

بحرین میں آموں کی نمائش کے لیے ’مینگو فیسٹیول 2022‘ کے تحت ہندوستانی آموں کے لیے بین الاقوامی منڈیوں کی تلاش کے لیےاے پی ای ڈی اے کے نئے اقدامات کا حصہ ہے۔ یہ ہندوستانی آموں کے لیے ایک عالمی پلیٹ فارم فراہم کرنے کے لیے اے پی ای ڈی اے کے عزم کا نتیجہ ہے کہ اس وقت تک مشرقی ریاستوں کے آموں کی 34 اقسام بحرین میں نمائش کے لیے پیش کی گئی ہیں۔گزشتہ مواقع پر، جنوبی ریاستوں سے آم کی اقسام جیسے الفونسو، کیسر، بنگن پلی وغیرہ کو زیادہ تر عالمی نمائش میں پیش کیا گیا تھا۔

برآمد کی جانے والی مصنوعات کے  معیار کےلیے سرٹیفکیٹ کے اجرا کو یقینی بنانے کے لیے، اے پی ای ڈی اے نے مصنوعات اور برآمد کنندگان کی وسیع رینج کو جانچ کی خدمات فراہم کرنے کے لیے ہندوستان بھر میں 220 لیب کی شناخت کی ہے۔

 

ہندوستان کے برآمدات کی  تقابلی تفصیل: اے پی ای ڈی اے مصنوعات

 

مصنوعات کی فہرست

اپریل تا جون 2021

اپریل تا جون 2022

فیصد (تبدیلی اپریل تا جون 2022)

ملین امریکی ڈالر

 

پھل اور سبزیاں

394

409

3.74

غذائی اشیاء کی تیاری اور متفرق ڈبہ بند اناج کی تیاری اور متفرق ڈبہ بند خوردنی اشیاء

830

1143

37.6

گوشت ، دودھ اور پولٹری مصنوعات

1022

1120

9.5

باسمتی چاول

922

1157

25.5

غیر باسمتی چاول

1491

1566

5

متفرق مصنوعات

1004

2013

50

کل

5663

7408

30.81

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

ماخذ:  ڈی جی سی آئی ایس پرنسپل اشیاء کے اعداد و شمار اپریل-جون، 2022 (عارضی ڈاٹا)

 

ہندوستان کے برآمدات کی  تقابلی تفصیل: اے پی ای ڈی اے مصنوعات

 

مصنوعات کی فہرست

اپریل تا جون 2021

اپریل تا جون 2022

فیصد (تبدیلی اپریل تا جون 2022)

اکائی : ملین امریکی ڈالر

 

پھولوں کی زراعت اور بیج

54

58

7.61

پھل اور سبزیاں

394

409

3.74

ڈبہ بند پھل اور سبزیاں

307

490

59.71

مویشیوں سے حاصل شدہ  مصنوعات

1022

1120

9.50

دیگر ڈبہ بند خوراک

830

1143

37.66

اناج 

2941

4103

39.52

کاجو 

114

85

-25.42

کل

5663

7408

30.81

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

ماخذ:  ڈی جی سی آئی ایس پرنسپل اشیاء کے اعداد و شمار اپریل-جون، 2022 (عارضی ڈاٹا)

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

8773



(Release ID: 1849156) Visitor Counter : 143