نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کامن ویلتھ گیم 2022 کے آٹھویں دن ، ہندوستان نے سونے کے 3، چاندی کا 1 اور کانسے 2 تمغوں سمیت 6 تمغے جیتے


بجرنگ پونیا، دیپک پونیا اور ساکشی ملک نے سونے، انشوملک نے چاندی اور دیویا کاکران اور موہت گریوال نے کانسے کا تمغہ جیتا

Posted On: 06 AUG 2022 11:50AM by PIB Delhi

اہم جھلکیاں:

  • صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو اور وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے تمغہ حاصل کرنے والوں کو ان کی غیر معمولی کارکردگی پر مبارک باد دی ہے۔
  • ہندوستان کے لیے طلائی تمغہ جیتنے کے لیے مہارت کے اس اعلیٰ مظاہرے پر مبارکباد: جناب انوراگ ٹھاکر

ہندوستان کے کشتی کے دستے نے غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے، کامن ویلتھ گیم 2022 کے آٹھویں دن 6 تمغے جیتے، جن میں 3 طلائی، 1 چاندی اور 2 کانسے کے تمغے شامل ہیں۔ مردوں کی فری اسٹائل کے 65 کلو گرام زمرے کی کشتی میں بجرنگ پونیا، مردوں کی فری اسٹال 86 کلو گرام زمرے کی کشتی میں دیپک پونیا اور خواتین کی فری اسٹائل 62 کلو گرام زمرے کی کشتی میں ساکشی ملک نے  سونے کے تمغے حاصل کئے۔ انشو ملک نے خواتین کے فری اسٹائل 75 کلو گرام زمرے کی کشتی میں چاندی کا تمغہ حاصل کیا جبکہ دیویا کاکران نے فری اسٹائل 68 کلو گرام ریسلنگ میں اور موہن گریوال نے مردوں کے فری اسٹائل 125 کلو گرام زمرے کی کشتی میں کانسے کے تمغے جیتے۔ ہندوستان کی تمغے جیتنے کی تعداد 26 ہوگئی ہے جس میں سونے 9، چاندی کے 8 اور کانسے کے 9 تمغے شامل ہیں۔ صدر جمہوریہ محترمہ دروپدی مرمو، وزیر اعظم جناب نریندر مودی، کھیل کود کے مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر اور ملک کے تمام حصوں سے لوگوں نے تمغہ حاصل کرنے والوں کو ان کی کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔

صدر جمہوریہ محترمہ دروپدی مرمو نے تمغے حاصل کرنے کے لیے پہلوانی کے دستے کو مبارکباد دی ہے۔ صدر جمہوریہ نے ٹوئٹ کیا، ’’ کامن ویلتھ گیمز میں ساکشی ملک کے ذریعے طلائی تمغہ حاصل کرنا تعریفی ہے۔ انھوں نے سخت چیلنجوں پر قابو پایا اور ہندوستانیوں کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔ آپ ہمارے نوجوانوں خاص طور پر لڑکیوں کے لیے ایک مثالی کردار ہیں۔ دعا ہے کہ آپ کو یکے بعد دیگرے کامیابی حاصل ہوتی رہیں۔ دلی مبارکباد‘‘۔

ایک ا ور ٹوئٹ میں صدر جمہوریہ نے کہا کہ ’’کامن ویلتھ گیمز میں ریلسنگ کے زمرے میں دوسرا مسلسل طلائی تمغہ حاصل کرنے اور تاریخ رقم کرنے کے لیے بجرنگ پونیا کو مبارکباد۔  آپ کی مسلسل کاوش ،عزم اور مہارت نوجوانوں کے لیے باعث تحریک ہیں۔ آپ کا طلائی تمغہ بہترین ہونے کا اعادہ کرتا ہے، جو کہ نئے ہندوستان کا جذبہ ہے۔

دیپک کو مبارکباد دیتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا ’’ہمارے نوجوان پہلوان دیپک پونیا کو کامن ویلتھ گیمز میں طلائی تمغہ جیتنے کے لیے مبارکباد۔ ا ٓپ کا اعتماد اور مثبت رسائی اثر انگیز اور دیکھنے کے قابل تھی۔ آپ نے ہندوستان کے لیے انتہائی خوشی اور فخر پیدا کیا ہے‘‘۔

انشو کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے ٹوئٹ کیا ’’کامن ویلتھ گیمز میں ریسلنگ زمرے میں چاندی کا تمغہ جیتنے کے لیے انشو ملک کو مبارکباد۔ آپ نے اپنے آپ کو بہترین بین الاقوامی  پہلوانوں میں سے ایک ہونا ثابت کردیا ہے۔ آپ کی تمام مستقبل کی کامیابیوں کے لیے میری نیک خواہشات‘‘۔

دیویا کو مبارکباد دیتے ہوئے صدر جمہوریہ نے ایک ٹوئٹ  میں کہا ’’کامن ویلتھ گیمز میں ریسلنگ میں چاندی کا تمغہ حاصل کرنے کے لیے دیویا کاکران کو مبارکباد۔ آپ کے پر اعتماد قدم اور تیز رفتاری ، ہندوستان کے لیے ایک خوش کن فتح کا باعث بنی۔ آپ جیسے ہمارے نوجوان پہلوان، ہندوستانی کھیلوں کے لے مستقبل کے وعدوں سے مکمل لیس ہیں‘‘۔

صدر جمہوریہ نے ٹوئٹ کیا ’’ایک اور باصلاحیت نوجوان پہلوان موہت گریوال نے  کامن ویلتھ گیمز میں کانسے کا تمغہ جیت کر ہندوستان کا سفر فخر سے بلند کیا ہے۔ آپ جہاں ہیں اُس مقام تک پہنچنے کے لیے، آپ نے بہت سے چیلنجوں پر قابو پایا ہے۔ قوم، مزید بہت سے اعزازات لانے کےلیے آپ کی منتظر ہے‘‘۔

وزیر اعظم نے  بھی پہلوانوں کو شاندار کارکردگی پر مبارکباد دی ہے۔ وزیر اعظم ٹوئٹ کیا ’’ہمارے ایتھلیٹس،کامن ویلتھ گیمز برمنگھم میں ہمارا سر فخر سے بلند کرتے رہے ہیں۔ میں ساکشی ملک کی کھیلوں میں شاندار کارکردگی سے بہت پرجوش ہوں۔ میں اسے باوقار طلائی تمغہ جیتنے پر مبارکباد دیتا ہوں۔ وہ  ٹیلنٹ کا پاور ہاؤس ہیں۔ اور وہ قابل ذکر لچک سے نوازی گئی ہیں‘‘۔

بجرنگ کو مبارکباد دیتے ہوئے وزیر اعظم نے ٹوئٹ کیا ’’ بجرنگ پونیا باصلاحیت مستقل مزاجی اور عمدگی کا مترادف ہیں۔ انھوں نے برمنگھم کامن ویلتھ گیمز میں طلائی تمغہ جیتا ہے۔ اس شاندار کارنامے کے لیے انھیں مبارکباد۔ یہ  ان کا تیسرا مسلسل سی ڈبلیو جی میٹل ہے۔ ان کا جذبہ اور اعتماد متاثر کن ہے۔ میر نیک تمنائیں ہمیشہ‘‘۔

ایک اور ٹوئٹ میں ہی  وزیر اعظم ٹوئٹ کیا ’’اپنے ہی دیپک پونیا کی شاندار کھیل کی کارکردگی پر فخر محسوس کر رہا ہوں! وہ ہندوستان کا فخر ہیں اور انھوں نے ہندوستان کو کئی اعزاز دیئے ہیں۔ طلائی تمغہ جیت کر ہر ہندوستانی پرجوش ہے۔ آنے والی تمام کوششوں کے لیے، ان کے لیے نیک خواہشات‘‘۔

انشو کو مبارک باد دیتے ہوئے وزیر اعظم نے ٹوئٹ کیا ’’اولی انشو کو  ریسلنگ میں چاندی کا تمغہ جیتنے پر اور ان کی سالگرہ پر بھی مبارکباد۔ کھیل کے کامیاب سفر کے لیے ان کے لیے میری نیک خواہشات۔ کھیلوں کے تئیں ان کا جذبہ آنے والے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتا ہے‘‘۔

دیویا کو مبارکباد دیتے ہوئے وزیراعظم نے ٹوئٹ کیا ’’ہندوستان کے پہلوان غیر معمولی طور پر باصلاحیت ہیں اور کامن ویلتھ گیمز میں اس کی واضح عکاسی ہوئی ہے۔ دیویا پہلوان کے ذریعے کانسے کا تمغہ جیتنا قابل فخر ہے۔ یہ کامیابی آئندہ نسلوں کے لیے باعث مسرت ہوگی۔ مستقبل کی ان کی تمام کامیابیوں کے لیے نیک خواہشات‘‘۔

ایک دیگر  ٹوئٹ میں وزیر اعظم نے کہا ’’ہمارے پہلوانوں نے ناقابل یقین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ تمغوں کی تعداد میں موہت گریوال کا اضافہ ہوا ہے۔ ان کی مرکوز توجہ اُس وقت نمایاں ہوئی ہے جب وہ ملک کے لیے کانسے کا تمغہ لائے ہیں۔ انھیں مبارک ہو۔ مجھے امید ہے کہ آنے والے وقتوں میں وہ کامیابی کی نئی بلندیوں کو چھوئیں گے‘‘۔

مرکزی وزیر جناب انوراگ ٹھاکر نے تمغہ حاصل کرنے وا لے تمام کھلاڑیوں کو مبارک باد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ جناب ٹھاکر نے ٹوئٹ کیا؛ ’’ساکشتی ملک! ہندوستان کے لیے طلائی تمغہ جیتنے کے لیے مہارت کے اس اعلیٰ مظاہرے پر مبارکباد۔ کامن ویلتھ گیمز 2018 میں کانسے کا تمغہ حاصل کرنے سے ، کامن ویلتھ گیمز 2022 میں طلائی تمغہ حاصل کرنا ، آپ کی مسلسل مرکوز توجہ اور لگن کا مظہر ہے۔ آپ نے ایک چیمپئن کی طرح کھیل کا مظاہرہ کیا، یہاں تک کہ آپ نے تمغہ جیت لیا۔

پونیا کو مبارکباد دیتے ہوئے جناب ٹھاکر نے کہا ’’بجرنگ پونیا نے ایک بار پھر یہ کر دکھایا ہے!!! کامن ویلتھ گیمز 2022 میں ریسلنگ میں پہلا گولڈ جیتنے پر مبارکباد۔ بجرنگ نے 14 منٹ 10 سیکنڈ کے وقت میں اپنا کامن ویلتھ گیمز کا طلائی تمغہ حاصل کیا۔ کامن ویلتھ گیمز میں ہیٹرک یہ ثابت کرتی ہے کہ آپ کے پاس چمپئن کی مستقل مزاجی ہے‘‘۔

ایک اور ٹوئٹ میں جناب انوراگ ٹھاکر نے کہا، ’’بھارت سونے کے تمغے حاصل کرنے کے لیے کشتی لڑ رہا ہے! دیپک پونیا کو طلائی تمغہ حاصل کرنے پر مبارکباد، جو شاندار لچک کے ساتھ جیتا گیا۔ ہمیں تم پر فخر ہے چمپئن!‘‘

انشو کو مبارکباد دیتے ہوئے کھیل کود کے وزیر نے ٹوئٹ کیا ’’خوشی ہے کہ انشو ملک نے پہلے کامن ویلتھ گیمز آؤٹنگ میں چاندی کا تمغہ جیتا ہے!!! آپ کا ایک سخت حریف تھا لیکن آپ نے زبردست مقابلہ کیا۔ یہ تمغہ ایک دوہرا جشن ہے کیونکہ آج آپ کی سالگرہ ہے! سینیکو سونی پت میں آپ کی مرکوز توجہ کی تربیت سے، غیر ملکی نمائش کے  نتائج برآمد ہوئے ہیں‘‘۔

ایک اور ٹوئٹ میں جناب ٹھاکر نے کہا ’’موہت گریوال کا کانسے کا تمغہ جیتنا ان کے تمام رکاوٹوں کو عبور کرنے اور اپنے مقصد تک پہنچنے کے عزم کا ثبوت ہے۔ دو سال کی چوٹ سے واپسی پر ، موہت نے اپنی کامن ویلتھ گیمز کی پہلی آؤٹنگ میں آسانی کے ساتھ تمغہ حاصل کرنے کے لیے کشتی لڑی۔ یہ مزید بہت سی جیتوں کا آغاز ہے۔ مبارک ہو موہت‘‘۔

دیویا ملک کو مبارک باد دیتے ہوئے جناب ٹھاکر نے کہا ’’30 سیکنڈ میں ایک تمغہ فلیٹ! ہندوستان کی دیویا کاکران نے کامن ویلتھ گیمز 2022 میں یہی کیا ہے!!! آدھے منٹ میں کانسے کا تمغہ جیت کر چمپئن بنی۔ایک اور سائی نکو لکھنؤ کیمپر نے ہندوستان کا سر فخر سے بلند کیا۔ ہندوستانی پہلوان کامن ویلتھ گیمز 2022 میں زبردست ثابت ہو رہے ہیں‘‘۔

ساکشی ملک کی کامیابی کے لیے یہاں کلک کریں۔

بجرنگ پونیا کی کامیابی کے لیے یہاں کلک کریں۔

دیپک پونیا کی کامیابی کے لیے یہاں کلک کریں۔

انشو ملک  کی کامیابی کے لیے یہاں کلک کریں۔

موہت گریوال  کی کامیابی کے لیے یہاں کلک کریں۔

دیویا کاکران کی کامیابی کے لیے یہاں کلک کریں۔

*****

U.No.8770

(ش ح - اع - ر ا) 


(Release ID: 1849104) Visitor Counter : 103