اسٹیل کی وزارت
این ایم ڈی سی نے پہلی سہ ماہی کے نتائج کا اعلان کیا
Posted On:
06 AUG 2022 9:07AM by PIB Delhi
نیشنل منرل ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ (این ایم ڈی سی) نے گزشتہ روز اپنے پہلی سہ ماہی کے نتائج کی رپورٹ پیش کی۔ کمپنی نے مالی سال2023 کی پہلی سہ ماہی میں 8.92 ایم این ٹی کا پروڈکشن کیا اور 7.80 ایم این ٹی خام لوہا فروخت کیا۔ پچھلے سال کی اسی مدت میں، این ایم ڈی سی نے 8.91 ایم این ٹی پروڈکشن اور 9.45 ایم این ٹی فروخت درج کی تھی۔
این ایم ڈی سی نے مالی سال 2023 کی پہلی سہ ماہی کے لیے 4,767 کروڑ روپے کے کاروبار ، 1946 کروڑ روپے کی پی بی ٹی اور پی 1469 کروڑ روپے کے پی اے ٹی کے ساتھ مستحکم مالیات کا اندراج کیا ہے۔ مالی سال 2022 کی پہلی سہ ماہی کے دوران، کمپنی کا کاروبار 6,512 کروڑ روپے تھا جبکہ پی بی ٹی اور پی اے ٹی کے اعداد و شمار بالترتیب 4,263 کروڑ روپے اور3,193 کروڑ روپے تھے۔
ان نتائج پر تبصرہ کرتے ہوئے، جناب سمیت دیب، سی ایم ڈی، این ایم ڈی سی نے کہا ’’ابتدائی مانسون اور مانگ میں کمی سست پہلی سہ ماہی کے کا سبب بنے۔ ایک مثبت نوٹ پر ہماری مسلسل ٹکنالوجیکل، ڈیجیٹل اور مالیاتی ترقی سے یہ اطمینان ملتا کہ این ایم ڈی سی موجودہ چیلنجوں کو کم کرے گی اور سالانہ اہداف حاصل کرے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ا گ ۔ن ا۔
U- 8762
(Release ID: 1849061)
Visitor Counter : 122