بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جمہوریہ مالدیپ کے صدر ابراہیم محمد صالح نے سینئر معززین کے ساتھ جے این پی اے کا دورہ کیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 04 AUG 2022 4:47PM by PIB Delhi

جمہوریہ مالدیپ کے صدر عزت مآب ابراہیم محمد صالح نے جمہوریہ مالدیپ کے سینئر معززین کے ساتھ بھارت کی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی بندرگاہ جے این پی اے (جواہر لال نہرو پورٹ اتھارٹی) کا دورہ کیا۔

جے این پی اے کے چیئرمین جناب سنجے سیٹھی نے جناب انمیش شرد واگھ، ڈپٹی چیئرمین جے این پی اے اور جے این پورٹ کے تمام ایچ او ڈی کی موجودگی میں جمہوریہ مالدیپ کے صدر عزت مآب ابراہیم محمد صالح کا خیرمقدم اور روایتی انداز سے استقبال کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001TRIO.jpg

صدر کو جے این پی اے کے چیئرمین نے جے این پی اے کے مختلف منصوبوں کے بارے میں جانکاری دی۔ جے این پی اے کے تازہ ترین ترقیاتی منصوبوں پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کے وژن کے مطابق جے این پی اے نے کئی ترقیاتی منصوبے شروع کیے ہیں، جیسے وَدھوان میں گرین فیلڈ بندرگاہ کا ڈیولپمنٹ، ریاست کے اندرونی علاقوں میں خشک بندرگاہیں، چوتھا کنٹینر ٹرمینل وغیرہ شامل ہیں، جو  ملک کی نموپذیر معیشت میں اپنا تعاون دیں گے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0022AN8.jpg

عزت مآب صدر ابراہیم محمد صالح نے بندرگاہ کے مجموعی کام کاج کا جائزہ لینے کے لیے جے این پی اے کے ٹرمینل جی ٹی آئی میں سے ایک کا دورہ کیا۔

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO.8690


(ریلیز آئی ڈی: 1848537) وزیٹر کاؤنٹر : 111
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Marathi