سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بیٹری سے چلنے والی گاڑیاں

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 04 AUG 2022 1:05PM by PIB Delhi

ملک میں بجلی اور بیٹری سے چلنے والی ماحول دوست گاڑیوں کی تیاری اور استعمال کو فروغ دینے کے لیے، حکومت نے 2015 میں پی اے این  انڈیا کی بنیاد پر ہندوستان میں (ہائبرڈ اور) الیکٹرک وہیکلز کو تیزی سے اپنانے اور مینوفیکچرنگ یعنی فاسٹر اڈوپشن اینڈ مینوفیکچرنگ (ہائبرڈ اور) الیکٹرک وہیکلز(فیم انڈیا) اسکیم کا آغاز کیا۔ فوسل ایندھن پر انحصار کو کم کرنے اور گاڑیوں کے اخراج کے مسائل کو حل کرنے کے لیے۔ فی الحال، فیم انڈیا اسکیم کا دوسرا مرحلہ یکم اپریل 2019 سے پانچ سال کی مدت کے لیے لاگو کیا جا رہا ہے جس کی کل بجٹ امداد دس ہزار کروڑ روپے ہے۔ اس مرحلے میں عوامی اور مشترکہ نقل و حمل کے بجلی کی فراہمی پر توجہ مرکوز کی جائے گی ۔

مزید برآں، ملک میں برقی نقل و حرکت کو  اپنانے کے لیے روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز کی وزارت کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات درج ذیل ہیں:-

  1. الیکٹرک گاڑیوں کے فروغ کے لیے، حکومت نے یکم مارچ 2019 کو (ای) جی ایس آر  167 کو ریٹرو فٹمنٹ کے ذریعے خالص الیکٹرک اور ہائبرڈ الیکٹرک گاڑیوں میں تبدیل کرنے کے لیے مطلع کیا ہے اور ان کی تعمیل اے آئی ایس  123 کے مطابق ہوگی۔
  2. مزید یہ کہ، حکومت نے،(ای) ایس او  5333 مورخہ اٹھارہ اکتوبر 2018 کے تحت، بیٹری سے چلنے والی ٹرانسپورٹ گاڑیوں اور ایتھنول اور میتھانول ایندھن پر چلنے والی ٹرانسپورٹ گاڑیوں کو بھی اجازت نامے کی ضروریات سے مستثنیٰ کر دیا ہے۔
  3. حکومت نے مورخہ سات اگست 2018 کو) ای) ۔جی ایس آر 749  کے ذریعے، بیٹری سے چلنے والی ٹرانسپورٹ گاڑیوں کے لیے سبز پس منظر پر پیلے رنگ میں اور دیگر تمام معاملات کے لیے سبز پس منظر پر سفید رنگ میں رجسٹریشن کے نشان کو مطلع کیا ہے۔
  4. روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز کی وزارت نے (ای) جی ایس آر 525(E)  نوٹس کے ذریعے دو اگست 2021 کو بیٹری سے چلنے والی گاڑیوں کو رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کے اجرا یا تجدید اور نئے رجسٹریشن نشان کی تفویض کے مقصد کے لیے فیس کی ادائیگی سے مستثنیٰ قرار دیا ہے۔
  5. وزارت نے سترہ جولائی 2019 کو تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو الیکٹرک گاڑیوں کی ترغیب دینے اور مشترکہ نقل و حمل اور سرکاری نقل و حمل کے کاموں میں الیکٹرک گاڑیوں کو شامل کرنے سے متعلق ایک ایڈوائزری جاری کی ہے۔
  6. حکومت نے بارہ اگست 2020 کو تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو بغیر بیٹریوں کے الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت اور رجسٹریشن سے متعلق ایک ایڈوائزری جاری کی ہے۔
  7. حکومت نے بیٹری سے چلنے والی گاڑیوں کے فروغ کے سلسلے میں تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو سولہ جون 2021 کو ایک ایڈوائزری جاری کی ہے۔

بیٹری سے چلنے والی گاڑیوں کی ابتدائی قیمت روایتی گاڑیوں سے زیادہ ہے۔ تاہم، بیٹری سے چلنے والی گاڑیوں کی آپریشنل لاگت روایتی گاڑیوں سے کم ہے۔ لہذا، بیٹری سے چلنے والی گاڑیوں کی مجموعی زندگی، کی قیمت روایتی گاڑیوں سے کم ہے۔ بیٹری سے چلنے والی گاڑیوں کو فیم  انڈیا مرحلہ-II کے تحت مطالبہ مراعات کے ذریعے سپورٹ کیا جا رہا ہے تاکہ بیٹری سے چلنے والی گاڑیوں اور روایتی گاڑیوں کے درمیان لاگت کے فرق کو کم کیا جا سکے۔

بھاری صنعتوں کی وزارت کے مرحلہ- II (فیم انڈیا مرحلہ- II )میں برقی گاڑیوں کی تیز رفتار اپنانے اور تیار کرنے کی اسکیم کے تحت، 68 شہروں میں 2877 پبلک ای وی چارجنگ اسٹیشنوں کو منظوری دی گئی ہے اور نوایکسپریس ویز اور سولہ شاہراہوں میں 1576 ای وی  چارجنگ اسٹیشنوں کو منظوری دی گئی ہے۔

فیم انڈیا اسکیم کے تحت الیکٹرک گاڑیوں کے خریداروں کو الیکٹرک گاڑیوں کی خریداری کی قیمت میں پیشگی کمی کی صورت میں مراعات فراہم کی جاتی ہیں۔ ترغیب بیٹری کی صلاحیت سے منسلک ہے۔

2. برقی گاڑیوں کے چارجنگ انفراسٹرکچر کے قیام میں سہولت فراہم کرنے کے لیے حکومت ہند کی طرف سے درج ذیل اقدامات کیے گئے ہیں:-

فیم انڈیا اسکیم: بھاری صنعتوں کی وزارت (ایم ایچ آئی) نے فیم انڈیا اسکیم کا مرحلہ-II شروع کیا ہے جس میں الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ انفراسٹرکچر کی تنصیب کے لیے 1000 کروڑ روپے فراہم کیے گئے ہیں۔

رہنما خطوط اور معیارات: بجلی کی گاڑیوں کو چارج کرنے کے لیے بنیادی ڈھانچے سے متعلق نظرثانی شدہ جامع رہنما خطوط اور معیارات وزارت بجلی کی طرف سے جاری کیے گئے تھے۔

یہ جانکاری مرکزی وزیر برائے سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں کے وزیر جناب نتن گڈکری نے لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

 

ش ح۔   ش ت۔ج

Uno-8678


(ریلیز آئی ڈی: 1848519) وزیٹر کاؤنٹر : 211
یہ ریلیز پڑھیں: English , Gujarati , Telugu