نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت

پارلیمنٹ نے نیشنل اینٹی ڈوپنگ بل 2022 کو منظوری دے دی ہے، اس بل کا مقصد کھیل کود میں کارکردگی بڑھانے والی  ادویات کے استعمال کی روک تھام کومنضبط کرنے کی غرض سے ایک قانونی حیثیت کے حامل ادارے کے طورپر نیشنل اینٹی ڈوپنگ  ایجنسی  کو تشکیل دینا ہے


یہ ایک تاریخی موقع ہے کہ جب بھارت  ،ان چنندہ ملکوں  کے گروپ میں شامل ہوگیا ہے جن کے خود اپنے  نیشنل اینٹی ڈوپنگ قانون  موجود ہیں: جناب انوراگ ٹھاکر

اس نئے قانون کی بدولت  گھریلو اور بین الاقوامی سطحوں پر کھیل کود کے مقابلوں  کے لئے تیاری  کرتے ہوئے  اور ان میں شرکت کے دوران   اخلاقی اور ایمانداری کے اعلیٰ ترین  معیارات   کو یقینی بنایا جائے گا: جناب انوراگ ٹھاکر

Posted On: 03 AUG 2022 8:32PM by PIB Delhi

راجیہ سبھا نے آج نیشنل اینٹی ڈوپنگ  بل 2022 کو منظوری دے دی ہے۔ یہ بل 17 دسمبر 2021 کو لوک سبھا میں پیش کیا گیا تھا اور 27 جولائی 2022 کو پارلیمانی  قائمہ کمیٹی  اور بعض  دیگر کلیدی  شراکتداروں  اورمتعلقہ  فریقوں  کی جانب سے موصولہ  تجاویز  اور سفارشات  کی بنیاد پر  بعض سرکاری ترامیم کے ساتھ اسے منطوری دے دی  گئی تھی۔

یہ بل راجیہ سبھا میں  28 جولائی  2022 کو پیش کیا گیا تھا ۔اس کے ساتھ ہی یہ بل پارلیمنٹ میں منظور ہوچکا ہے۔اس بل پر تبادلہ خیال اور بحث ومباحثے کی ایک  نمایاں  خصوصیت  یہ رہی کہ اس بل کی سیاسی وابستگی سے بالاتر   ہوکر سبھی ارکان   نے اتفاق رائے سے توثیق کی ۔اس بل کی نمایاں اور اہم خصوصیات درج ذیل ہیں:

  • کھیل کود میں کارکردگی  میں اضافہ کرنے والی دواؤں  کے استعمال پر پابندی اور ملک  میں ڈوپنگ  مخالف سرگرمیوں  کی غرض سے  قانون سازی  کی شکل میں  قانونی حیثیت  کا حامل فریم ورک ۔
  • ا س مجوزہ بل کی بدولت درج ذیل حصولیابیوں کو یقینی  بنایا جائے گا۔
  1. اینٹی –ڈوپنگ میں ادارہ جاتی صلاحیتوں  کا حصول  اور کھیل کود کے بڑے مقابلوں  اور تقریبات   کے انعقاد میں سہولت ۔
  2. کھیل کودسے متعلق  سبھی افراد اورکھلاڑیوں کے حقوق کا تحفظ۔
  3. ایتھلیٹس کو معینہ وقت میں انصاف کی یقین دہانی۔
  4. کھیل کود میں ڈوپنگ کے خلاف جدوجہد میں ایجنسیوں کے مابین اشتراک  اور تعاون  میں اضافہ کرنا۔
  5. صاف ستھرے اور بدعنوانی سے مبّرا کھیل کود کے لئے بین الاقوامی ذمہ داریوں  کے تئیں  بھارت کےعزم کی توثیق ۔
  6. اینٹی ڈوپنگ فیصلوں کے لئے آزادانہ نظام ۔
  7. نیشنل اینٹی ڈوپنگ ایجنسی (این  اے ڈی اے ) اورنیشنل  ٹیسٹنگ  لیباریٹری (این ڈی ٹی ایل )کوقانونی حیثیت فراہم کرنا۔
  8. مزید ڈوپ  ٹیسٹنگ لیبس قائم کرنا۔
  9. براہ راست اور بالواسطہ  طورپر دونوں  طریقوں سے روزگار کے مواقع پیدا کرنا۔
  10.  اینٹی ڈوپنگ سے متعلق اکیڈمک  تحقیق  ،سائنس اور مینوفیکچرنگ کے لئے  مواقع پیدا کرنا۔
  11. بھارت میں کھیل کود  کے لئے معاون  تغذیہ بخش  غذا کی تیاری کے لئے معیارات   قائم کرنا۔

"इस कानून के बनने से दुनिया भर के देशों में और #WADA में ये संदेश स्पष्ट जाएगा कि खेल, खिलाड़ियों और #doping को लेकर भारत बहुत गंभीर है"

- श्री @ianuragthakur राष्ट्रीय डोपिंग रोधी विधेयक 2022 पर #RajyaSabha pic.twitter.com/YpvRX3fZSr

— Office of Mr. Anurag Thakur (@Anurag_Office) August 3, 2022

 نوجوانوں کے امور اور کھیل کودکے مرکزی وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے کہا کہ یہ ایک تاریخی موقع ہے کہ جب  بھارت اُن لگ بھگ تیس ملکوں کے چنندہ گروپ میں شامل ہوگیا ہے، جن کے خوداپنے اینٹی ڈوپنگ قوانین موجودہیں۔ اس قانون سازی کی بدولت  دنیا کو ایک مضبوط  پیغام جائے گا کہ بھارت  ، کھیل کود ، کھلاڑیوں ،  کھیل کودسے متعلق افراد  اورکھیلوں میں   کارکردگی کا اضافہ کرنے والی ادویات کے استعمال کی روک تھام کے بارے میں بہت سنجیدہ ہے۔

وزیر موصوف وضاحت کی کہ اس نئے قانون کی بدولت  گھریلو اور بین الاقوامی سطحوں  پر  کھیل کود کے مقابلوں کے لئے تیاری کرنے اور ان میں حصہ لینے کے دوران  ایمانداری اور اخَلاقی بلندی کے اعلیٰ  ترین معیارات کو یقینی بنایا جاسکے گا اوراس سے کھیل کود کے تئیں  ہماری عہد بندی کی توثیق  بھی ہوتی ہے۔

"NADA ने एंटीडोपिंग अवेयरनेस टूलकिट को डेवलॅप किया है, टेक्नोलॉजी का उपयोग करके। स्कूल के बच्चों को भी जानकारी देंगे की डोपिंग होती क्या है और कैसे होती है"

- श्री @ianuragthakur राष्ट्रीय डोपिंग रोधी विधेयक 2022 पर #RajyaSabha pic.twitter.com/9yAMdUA8tP

— Office of Mr. Anurag Thakur (@Anurag_Office) August 3, 2022

ایوان میں بحث کا جواب دیتے ہوئے  ،وزیرموصوف نے کہا کہ این اے ڈی اے نے  ٹکنالوجی کی مدد سے   اینٹی ڈوپنگ علم   اور بیداری  پیداکرنے سے متعلق ایک ٹول کٹ تیار کیا ہے۔ ہم ، اسکولوں کی سطح پر ہی ،  ڈوپنگ اور اس سے متعلق سبھی پہلوؤں  کے بارے میں واقفیت  پیدا کرنے کی غرض سے  کام کررہے ہیں۔ اس بل کی منظوری سے  ملک کے اندر  اینٹی ڈوپنگ  سے متعلق بیداری  ، تعلیم ، اور تحقیق کی سہولتوں میں اضافہ کرنے میں مدد ملے گی۔ جناب انوراگ ٹھاکر نے مزید کہا کہ ہم نے این ڈی ٹی ایل کی صلاحیت میں اضافہ کردیا ہے،جس سے آتم نربھر بھارت کے وزیراعظم جناب نریندر مودی کے خواب کو شرمندہ تعبیر کیا جاسکے گا۔ ا س بل کی بدولت ملک میں ڈوپ ٹیسٹنگ کی   مزید لیباریٹریاں قائم کرنے کی راہ ہموار ہوجائے گی۔

"आपदा के समय प्रधानमंत्री @narendramodi जी ने आत्मनिर्भर भारत की भी कल्पना की थी। यह NADA हो या कोई NDTL हो हमने इसकी क्षमता को बढ़ाने का काम भी किया है । यह आत्मनिर्भर भारत के सपने को पूरा करेगी"

- श्री @ianuragthakur राष्ट्रीय डोपिंग रोधी विधेयक 2022 पर #RajyaSabha pic.twitter.com/IjNV7PmOcd

— Office of Mr. Anurag Thakur (@Anurag_Office) August 3, 2022

 

*************

 

ش ح۔ع م۔رم

U-8650



(Release ID: 1848320) Visitor Counter : 127