وزارتِ تعلیم
azadi ka amrit mahotsav

لوک سبھا نے مرکزی یونیورسٹیز (ترمیمی ) بل 2022 کو منظوری دی


گتی شکتی یونیورسٹی، نقل وحمل کے شعبے کے لئے  ایک عالمی معیار کا  ، کثیر شعبہ ،کثیرجہتی ،مستقبل کا ادارہ بنے گا

Posted On: 03 AUG 2022 8:40PM by PIB Delhi

لوک سبھا میں آج مرکزی یونیورسٹیز (ترمیمی ) ،  2022 کو منظوری دے دی ہے تاکہ یونیورسٹی سمجھی جانے والی قومی ریل اور نقل وحمل کے ادارے ( این آر ٹی آئی ) کو گتی شکتی وشو ودھیالیہ (جی ایس وی ) میں تبدیل کیا جاسکے  جوکہ ایک مرکزی یونیورسٹی ہے ۔

لوک سبھا میں اس سے متعلق  جوا ب دیتے ہوئے تعلیم اور ہنر مندی کے فروغ  کے مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان  نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ہمیشہ  مستقبل کے وژن کے ساتھ کام کیا ہے اور ان کی قیادت میں مستقبل کے لئے تیار افراد ی قوت  چوتھے صنعتی انقلاب کو اپنانے کے لئے تیار ہے  اور اکیسویں صدی کے چیلنجز سے مقابلہ کرنے کے لئے تیاریاں کی جارہی ہیں۔ انہوں نے وزیر اعظم جناب نریندر مو دی کی قیادت میں ہونے والی تکنیکی ترقی کے بارے میں بھی بات کی اور کہا کہ 2022 تک ہندوستان سرحدی ٹکنالوجیوں کے شعبے میں  آتم نربھر بن جائے گا۔

جناب پردھان نے سڑکوں  ، ریلویز  ، جہازرانی ، ہوابازی وغیر ہ سمیت  بنیادی ڈھانچے اور ٹرانسپورٹ کے شعبے میں  ہونے والی تبدیلیوں کے بارے میں بات کی ۔ انہوں نے کہا کہ نقل وحمل کے شعبوں کی ترقی  ، ملک بھر کے چھوٹے شہروںمیں ہوائی اڈوں کی تعمیر اور فضائی نقل وحمل میں اضافہ ، ہندوستانی عوام کی توقعات کی عکاس ہے ۔انہو ں نے کہا کہ نقل وحمل کےشعبے میں ہونےوالی تبدیلیوں  کے بعد علم کے ذخیرے کی تیاری کے لئے ایک ادارے کی تعمیر ، تحقیق  کا انعقاد ،  بہترین طورطریقوں کو عمل میں لانے ،  ہنرمندی کے فروغ  کی سہولت فراہم کرنا ،استعداد کار  سے متعلق کام کرنا اور ٹرانسپورٹ  کے شعبوں کی ترقی میں سہولت فراہم کرناوقت کا تقاضہ ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ مستقبل کے طلبا کو بنیادی ڈھانچے کے شعبے میں کامیابی کے لئے ایس ٹی ای ایم  کے علاوہ  ماحولیات ، کامرس اور سماجی علوم کے بارے میں  سیکھنے کی ضرورت ہوگی۔اسی طرح عالمی معیار کی ،  کثیر شعبہ ،کثیر جہتی ،مستقبل کا ادارہ  ، گتی شکتی نامی  یونیورسٹی کا تصور کیا گیا ہے۔وزیر موصوف نے قومی تعلیمی پالیسی کے وژن کے مطابق تعلیم اور ہنر مندی  کے ماحولیاتی نظا م کے مرکزی دھارے میں زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کوجوڑنے کی ضرورت کے بارے میں بھی بات کی ۔  انہوں نے مزیدکہا کہ ہماری کاوش  نہ صرف ملازمت کے متلاشیوں کے لئے مواقع تیار کرنا ہے بلکہ ملازمت  پیدا کرنے والوں کی ایک نسل تیار کرنا ہے ۔جناب پردھان نے یہ بھی کہا کہ  ہندوستان میں  ایک نیا ورک کلچر تیار کیا جارہا ہے ، جس میں جوکچھ وعدہ کیا جائے گا، اسے پورا کیا جائے گا۔ انہوں  نے آگے کہا کہ گتی شکتی  اس ورک کلچر کی ایک اور مثال ہے ۔

*************

ش ح۔ع ح۔رم

(04-08-2022)

U-8640

 


(Release ID: 1848189) Visitor Counter : 137