مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

تیز رفتار انٹرنیٹ

Posted On: 03 AUG 2022 3:22PM by PIB Delhi

براڈ بینڈ/ انٹرنیٹ خدمات مرحلہ وار طریقے سے حکومت اور ٹیلی کام سروسز پرووائیڈر (ٹی ایس پی) کے ذریعے ملک کے ان دیہاتوں میں فراہم کی جاتی ہیں، جہاں ابھی تک یہ خدمات نہیں پہنچ سکی ہیں۔ان  میں درج فہرست ذات، درج فہرست قبائل کے غلبہ والے دور دراز دیہات شامل ہیں۔ یونیورسل سروس اوبلیگیشن فنڈ (یو ایس او ایف) سے فنڈنگ ​​کے ساتھ حکومت کے پاس شمال مشرقی علاقے کے لیے جامع ٹیلی کام ترقیاتی منصوبہ، بائیں بازو کی انتہا پسندی (ایل ڈبلیو ای) سے متاثرہ علاقے سے متعلق  اسکیمیں، توقعاتی اضلاع سے متعلق  اسکیمیں، جزائر کے لیے جامع ٹیلی کام ترقیاتی منصوبہ وغیرہ ہیں۔ ان کا مقصد ملک کے بے درج فہرست ذات، درج فہرست قبائل کے غلبہ والے دور دراز کے  دیہاتوں  سمیت ان کورڈ دیہاتوں میں ٹاور لگا کر براڈ بینڈ/ انٹرنیٹ خدمات کو بڑھانا ہے ۔ یو ایس او ایف کی مختلف اسکیموں کے تحت تقریباً 4330 موبائل ٹاور لگائے گئے ہیں۔

مرکزی کابینہ نے 27 جولائی 2022 کو ملک بھر کے ان کورڈ دیہاتوں میں 4 جی موبائل سروسز کے  سیچوریشن کے لیے ایک پروجیکٹ کو منظوری دی جس کی کل لاگت 26316 کروڑ  روپے ہے۔ یہ پروجیکٹ دور دراز اور دشوار گزار علاقوں میں 24680 ان کورڈ دیہاتوں میں 4جی موبائل خدمات فراہم کرے گا۔ پروجیکٹ میں بحالی، نئی بستیوں، موجودہ آپریٹرز کے ذریعے خدمات سے دست برداری وغیرہ کے تناظر میں 20 فیصد اضافی دیہاتوں  کو  شامل کرنے کا التزام  ہے۔ اس کے علاوہ، صرف 2 جی / 3 جی کنکٹیوٹی والے 6279 گاؤں کو 4 جی میں اپ گریڈ کیا جائے گا۔

بھارت نیٹ پروجیکٹ کو ملک میں تمام گرام پنچایتوں (جی پی) کو براڈ بینڈ کنکٹیوٹی فراہم کرنے کے لیے مرحلہ وارطریقے سے نافذ  کیا گیا ہے، ان میں  درج فہرست ذات، درج فہرست قبائل کی اکثریت والے دور دراز  میں واقع دیہات  شامل ہیں۔ 25 جولائی 2022 تک، کل 178044 گرام پنچایتوں  کو سروس ریڈی بنایا گیا ہے۔ بھارت نیٹ پروجیکٹ کے تحت بنائے گئے انفراسٹرکچر کو سہولت کار براڈ بینڈ/ انٹرنیٹ خدمات کی فراہمی کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔ بھارت نیٹ کے دائرۂ کار کو حال ہی میں 2025 کی ٹائم لائن کے ساتھ ملک میں گرام پنچایتوں  سے آگے تمام آباد گاؤں تک بڑھا دیا گیا ہے۔

یہ جانکاری مواصلات کے  وزیر مملکت  جناب دیوو سنگھ چوہان نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO.8599


(Release ID: 1848011) Visitor Counter : 138


Read this release in: English , Bengali , Tamil , Telugu