بھارت کا مسابقتی کمیشن

سی سی آئی نے شری رام گروپ کی کمپنیوں کے درمیان ترتیب اور انضمام کی جامع اسکیم کو منظوری دی

Posted On: 02 AUG 2022 5:11PM by PIB Delhi

مسابقتی کمیشن آف انڈیا (سی سی آئی) نے کمپٹیشن ایکٹ، 2002 کی دفعہ 31(1) کے تحت شری رام گروپ کی کمپنیوں کے درمیان ترتیب اور انضمام کی جامع اسکیم کو منظوری دے دی ہے۔

مجوزہ امتزاج میں شری لیکھا بزنس کنسلٹینسی پرائیویٹ لمیٹڈ (ایس بی سی پی ایل)، شری رام فائنینشیل وینچرز (چنئی) پرائیویٹ لمیٹڈ (ایس ایف وی پی ایل)، شری رام کیپٹل لمیٹڈ (ایس سی ایل)، شری رام ٹرانسپورٹ فائنینس کمپنی لمیٹڈ (ایس ٹی ایف سی)، شری رام سٹی یونین فائنینس لمیٹڈ (ایس سی یو ایف)، شری رام ایل آئی ہولڈنگس پرائیویٹ لمیٹڈ (ایس ایل آئی ایچ)، شری رام جی آئی ہولڈنگس پرائیویٹ لمیٹڈ (ایس جی آئی ایچ) اور شری رام انویسٹمنٹ ہولڈنگس لمیٹڈ (ایس آئی ایچ ایل) کے درمیان ترتیب اور انضمام کی جامع اسکیم شامل ہے۔

اسکیم کی نمایاں خصوصیات حسب ذیل ہیں:

اے-  ایس بی سی پی ایل کا ایس سی ایل کے ساتھ انضمام؛

بی-   ایس سی ایل سے انڈرٹیکنگ کی علاحدگی (ڈیمرجر)، فائیننشیل سروسز کے کاروبار کو جاری رکھنا، اور ایس آئی ایچ ایل میں اس کی منتقلی اور ویسٹنگ (مالکانہ حق کی تبدیلی)؛

سی-  اے) لائف انشورنس اور بی) جنرل انشورنس کا کاروبار کرنے والی انڈرٹیکنگز کی علاحدگی (ڈیمرجر) اور ان کی بالترتیب (اے)ایس ایل آئی ایچ؛ اور (بی) ایس جی آئی ایچ میں منتقلی اور ویسٹنگ؛

ڈی-  ایس ٹی ایف سی کے ساتھ ایس سی ایل کا انضمام (اس کے باقی انڈرٹیکنگ اور سرمایہ کاری کے ساتھ)؛  اور

ای-   ایس ٹی ایف سی کے ساتھ ایس سی یو ایف کا انضمام۔

سی سی آئی کا تفصیلی حکم بعد میں آئے گا۔

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO.8555

 



(Release ID: 1847579) Visitor Counter : 96


Read this release in: English , Hindi , Telugu