سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

چنڈی گڑھ میں منشیات کے کاروبار اور قومی سلامتی سے متعلق  قومی کانفرنس

Posted On: 02 AUG 2022 1:04PM by PIB Delhi

مرکزی وزیرداخلہ جناب امت شاہ کی قیادت میں چنڈی گڑھ میں منشیات کے کاروبار اور قومی سلامتی سے متعلق ایک قومی کانفرنس منعقد ہوئی جس میں  سماجی انصاف اورتفویض اختیار کے وزیر جناب وریندر کمار  ، پنجاب کے وزیر اعلی جناب بھگونت مان، ہریانہ کے وزیر اعلی منوہرلال کھٹر، جموں و کشمیر کے لیفٹننٹ گورنر جناب منوج سنہا،پنجاب کے گورنرجناب بنواری لال پروہت اورچنڈی گڑھ کے منتظم جناب اجے کمار بھلاکے علاوہ نارکوٹکس کنٹرول بیورو  (این سی بی) کے ڈائریکٹر جنرل جناب ستیہ نارائن پردھان نے شرکت کی ۔

مذکورہ تقریب میں ڈائس پر موجود تمام شخصیات کی طرف سے   بوچیتنا کے کلاس  6سے 8 اور کلاس 9 سے 11کے دوموڈیولس  (اسکولی بچوں کے لئے زندگی کی ہنرمندی اور  منشیات کے بارے میں تعلیم  سے متعلق ایک نئی بیداری) کا آغاز کیا گیا  جو  بنیادی طور پر ایک ٹیچر تربیتی موڈیولس ہے اور جو ہندوستان میں اسکولوں میں طلبہ کے درمیان منشیات اور زندگی کی ہنرمندی کے بارے میں بیداری کوبڑھائے گا ۔ نوچیتناکے اثر  اور رسائی کومزید مستحکم کرنےکے لئے تربیتی مٹیریلس ( ساز وسامان )کاہندوستان کی 12 علاقائی زبانوں میں ترجمہ کیا جارہا ہے ۔ ایک ٹیچر کی مدد کے لئے  ایک ویڈیو کی  شکل میں دستیاب ہوگا   جو ماڈیول دکشاپورٹل (تعلیم کی وزارت کے ڈجیٹل تعلیمی پلیٹ فارم )  پر اپ لوڈ کیا جائے گا۔ وزارت نے ایک سال میں  نوچیتنا ماڈیولس کے ذریعہ 10 لاکھ اساتذہ اور 2.4 کروڑ طلبہ میں بیداری پیدا کرنے کا ایک ہدف طے کیا ہے۔

اس کے بعد تقریب کے دوران نشہ مکتی بھارت ابھیان (این ایم بی اے) سے متعلق ایک فلم کی نمائش بھی کی گئی  جس میں بیداری پروگرام کے سفر کو نمایاں کیا گیا ، اور یہ فلم 3 کروڑ نوجوانوں، 2 کروڑ خواتین اور  ایک تعلیمی اداروں سمیت 8 کروڑ سے زیادہ آبادی تک پہنچ رہی ہے ۔ اس ویڈیو کے ذریعہ وزیراعظم نریندرمودی کاپیغام عام لوگوں تک پہنچایا گیا ۔

اس کےبعدمرکزی وزیرداخلہ جناب امت شاہ نے تین بہترین نشہ مکتی بھارت ابھیان (این ایم بی اے) ریاستوں  مدھیہ پردیش، جموں کشمیر اورگجرات کو مکتی بھارت ابھیان اوارڈ عطا کئے۔ مدھیہ پردیش کو پہلا پوزیشن کے لئے انعام دیا گیا ۔ جموں و کشمیر کو دوسری پوزیشن کےلئے اور گجرات کو تیسری پوزیشن حاصل کرنے کے لئے انعام دیا گیا ۔  تین بہترین کارکردگی کرنے والے تین این ایم بی اے اضلاع کو بھی انعامات دیئے گئے۔ ان میں داتیا کو پہلی پوزیشن کے لئے انعام دیا گیا، تھول کو دوسری پوزیشن اور چنڈی گڑھ کو تیسری پوزیشن کے لئے انعام دیا گیا ۔

 

************

 

ش ح ۔ ح ا۔ ف ر

U. No.8530

 


(Release ID: 1847340) Visitor Counter : 124


Read this release in: English , Hindi , Punjabi