نیتی آیوگ

 اٹل انوویشن مشن  کے ذریعہ حضانت مراکز کے قیام کے لئے درخواستیں طلب

Posted On: 02 AUG 2022 12:01PM by PIB Delhi

نیتی آیوگ کے اٹل انوویشن مشن  (اے آئی ایم ) نے دو اہم پروگرام  اٹل حضانت (انکیوبیشن ) مرکز (اے آئی سی ) اور اٹل کمیونٹی انوویشن سینٹر  (اے سی آئی سی ) کے لئے درخواستیں طلب کرنے کا اغاز کردیا ہے۔درخواستوں کی طلبی  حضانت  مراکز  ( انکیوبیٹرس )  کے موجودہ ماحول  کو وسیع کرنے اور  انہیں عالمی معیار اور بہترین طریقہ کار  تک رسائی فراہم کرنے کی جانب  ایک قدم ہے۔

دو نو ں پروگراموں  کا نظریہ  عالمی درجے کے اداروں کے قیام کے ذریعہ   ملک میں  اختراعی ماحول   قائم کرنا اور  اس میں مدد کرنا ہے،جس سے ملک میں  نئے کاروباریوں   /صنعت کاروں کو مدد ملے گی۔

اے آئی سی نیتی آیوگ  کے اے آئی ایم  کی ایک پہل ہے ،جس کا مقصد بھارت میں اسٹارٹ اپس اور صنعت کاروں  کی مدد کا ایک ماحول تیار کرتے ہوئے اختراع اور صنعت کاری کے جذبے کو فروغ دینا ہے۔ہر ایک اے آئی سی کو  5سال کی مدت میں   10 کروڑروپے  کی گرانٹ  کےساتھ مد د کی جائے گی۔2016سے اے آئی ایم نے  18 ریاستوں اور تین مرکز کے زیرانتظام علاقوں میں 68 اٹل انکیوبیشن سینٹر قائم کئے ہیں،  جنہوں نے 2700 سے زیادہ  اسٹارٹ اپس کی مدد کی ہے۔

اے سی آئی سی کا مقصد اسٹارٹ اپ اور اختراعی ماحول کے تعلق سے ملک کے ایسے علاقوں  میں ، جہاں یہ سہولیات نہیں ہیں یا کم ہیں، یہ سہولیات فراہم کرنا ہیں۔ ہر اے سی آئی سی کو 5سال کی مدت میں 2.5 کرٰوڑ روپے کی گرانٹ دی جاتی ہے۔ اے آئی ایم نے پورے ملک میں 14 اٹل کمیونٹی انوویشن سینٹر قائم کئے ہیں۔

 اے آئی سی اور اے سی آئی سی ، بھارت کے اسٹارٹ اپ اور صنعت کاری کے ماحول   کو فروغ دینے  اور آتم نربھر بھارت    کے ترانے  کی بازگشت  کو بڑھانے میں اہم رول کریں گے۔

درخواستوں  کو طلب کرنے کا آغاز کرتے ہوئے نیتی آیوگ کے سی ای او   جناب پرمیشورن ائیر  نے کہا کہ اختراع  ،ترقی کو آگے بڑھانے کی ایک بے مثال قوت ہے اور اختراع کو آگے بڑھانے کے لئے سماجی اینٹر پرینیور شپ  کا تعاون ضروری ہے۔ انہوں نے ملک کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے‘‘ بھارت کے لئے اختراع ’’اور‘‘ بھارت سے اختراع  ’’کرنے کے محترم وزیر اعظم کے وژن کو بھی دوہرایا ۔

نیتی آیوگ کے اے آئی ایم کے مشن ڈائریکٹر  ڈاکٹر چنتن ویشنو   نے اپنی تقریر میں کہا کہ  ایک ملک کے طور پر 5 ٹریلین کی معیشت  بننے کے لئے  اسٹارٹ اپ کے ماحول   سے بہت سی مدداور زور دئے جانے کی ضرورت ہے اور  اٹل انوویشن مشن  میں ہم  ا س وژن  کے تئیں عہد بستہ ہیں۔ آج ہم زیادہ  مخصوص اور جامع  حضانتی اقدامات   کامشاہدہ کررہے ہیں جو معیشت کے تمام شعبوں  کو رسائی فراہم کریں گے۔

  AIC applicants can apply here https://aimapp2.aim.gov.in/aic2022/

ACIC applicants can apply here https://acic.aim.gov.in/acic-application/

 

*************

 

ش ح۔و ا ۔رم

U-8523



(Release ID: 1847334) Visitor Counter : 159