نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

نائب صدر جمہوریہ نے آندھرا پردیش میں  ریلوے پروجیکٹوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا

Posted On: 01 AUG 2022 7:48PM by PIB Delhi

نائب صدر جمہوریہ جناب ایم وینکیا نائیڈو نے آج ریاست آندھرا پردیش میں زیر نفاذ مختلف ریلوے پروجیکٹوں   کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ مرکزی وزیر جناب اشونی ویشنو  کے ساتھ ایک میٹنگ میں انہیں  آندھراپردیش تنظیم نو ایکٹ 2014 کے بعد ریاست کو مختص  پروجیکٹوں میں  پیش رفت کے بارے میں مطلع کیا گیا ہے۔

اس بات  پرزوردیتے ہوئے کہ پرانی ریاست  آندھرا پردیش کی ترقی کے لئے ریلوے کے  بنیادی ڈھانچے  کی ترقی بہت اہم ہے ۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ موجودہ پروجیکٹوں کے ساتھ ساتھ ریلوے کے نئے پروجیکٹوں میں تیزی لائی جائے۔

انہو ں نے خاص طور پر وشاکھا پٹنم میں مجوزہ  جنوبی ساحلی ریلوے زون   کےصدر دفتر کے  التوا میں  پڑے معاملات اوررکاوٹوں کے بارے میں  پوچھ تاچھ کی ۔نائب صدر جمہوریہ نے اس بات کی خواہش ظاہر کی کہ تکنیکی اور انتظامی امور کو جلد حل کیا جائے تاکہ ریلوے زون  جلد از جلد کام کرنا شروع کرے ۔

جناب نائیڈو کو  ندی کڈی –سری کلا ہستی  ریلوے لائن  ،  گدر – وجے واڑہ لائن اور گنتور – امراوتی –وجے واڑہ ریلوے لائن کے بارے میں معلومات فراہم کی گئیں۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ بقایا معاملات کو ریاستی حکومت کے تعاون سے ایک نظام الاوقات کے اندر حل کیا جانا چاہئے۔

قابل ذکر ہے کہ آندھرا پردیش تنظیم نو قانون 2014 کے مطابق حکومت ہند نے  آندھر ا پردیش ریاست کے دوحصے کرنے میں  کئی پروجیکٹوں کو قائم کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔نائب صدر جمہوریہ  پروجیکٹوں کی صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں اور اس  سلسلے میں وہ  مختلف مرکزی وزیر وں کے ساتھ میٹنگ کررہے ہیں۔

*************

ش ح۔وا ۔رم

(02-08-2022)

U-8506

 


(Release ID: 1847261) Visitor Counter : 116


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Telugu