صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
کووڈ -19 کی تازہ ترین صورتحال
Posted On:
02 AUG 2022 9:07AM by PIB Delhi
ملک گیر ٹیکہ کاری مہم کے تحت اب تک 204.6 کروڑ(93.33کروڑ دوسری خوراک اور 9.28کروڑ احتیاطی خوراک )کووڈ سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے جاچکے ہیں ۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 26,77,405 ٹیکے لگائے گئے۔
ہندوستان میں سردست زیر علاج مریضوں کی تعداد 1,39,792 ہے۔
فی الحال زیر علاج مریضوں کی شرح 0.32 فیصد ہے۔
سردست ملک میں شفایابی کی شرح 98.49 فیصد ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران17,897,مریض شفایاب ہوئے ہیں۔ جس کے بعد شفایاب ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد بڑھ کر 4,33,83,787 ہوگئی ہے۔
پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 13,734 نئے معاملات سامنے آئے ہیں۔
جانچ کے بعد متاثر پائے جانے والے مریضوں کی یومیہ شرح ((3.34 فیصد ہے ۔
جانچ کے بعد متاثر پائے جانے والے افراد کی ہفتہ وار شرح (4.79) فیصد ہے ۔
اب تک کُل 87.58کروڑ ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4,11,102 ٹیسٹ کئے گئے۔
*************
ش ح ۔ س ک ۔ ر ض
U. No.8499
(Release ID: 1847214)
Visitor Counter : 113